• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میرے پسندیدہ اشعار

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,717
ری ایکشن اسکور
430
پوائنٹ
197
میں حق پرستوں کی ایک قبیل سے ہوں
جو حق پر ڈٹ گیا اس لشکر قلیل سے ہوں
میں یوں ہی دست و گریباں نہیں زمانے سے
میں جس جگہ کھڑا ہوں کسی دلیل سے ہوں
 
شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
36
پوائنٹ
66
موج غم پر رقص کرتا ہے حباب زندگى
ہے 'الم' کا سورہ بھى جزو کتاب زندگى

ديدہ بينا ميں داغ غم چراغ سينہ ہے
روح کو سامان زينت آہ کا آئينہ ہے

حادثات غم سے ہے انساں کی فطرت کو کمال
غازہ ہے آئينہء دل کے ليے گرد ملال

طائر دل کے ليے غم شہپر پرواز ہے
راز ہے انساں کا دل غم انکشاف راز ہے

غم نہيں غم، روح کا اک نغمہء خاموش ہے
جو سرود بربط ہستی سے ہم آغوش ہے

شام جس کی آشنائے نالہء 'يا رب' نہيں
جلوہ پيرا جس کی شب ميں اشک کے کوکب نہيں

اے کہ نظم دہر کا ادراک ہے حاصل تجھے
کيوں نہ آساں ہو غم و اندوہ کی منزل تجھے


--- اقبال
 
شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
36
پوائنٹ
66
زندگی انساں کی ہے مانند مرغ خوش نوا

شاخ پر بیٹھا ، کوئی دم چہچہایا ، اڑ گیا

آہ! کیا آئے ریاض دہر میں ہم ، کیا گئے!

زندگی کی شاخ سے پھوٹے ، کھلے ، مرجھا گئے
 
شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
36
پوائنٹ
66
حضورؐ! دہر میں آسودگی نہیں ملتی
تلاش جس کی ہے وہ زندگی نہیں ملتی

ہزاروں لالہ و گل ہیں ریاضِ ہستی میں
وفا کی جس میں ہو بو، وہ کلی نہیں ملتی
 
شمولیت
مئی 20، 2017
پیغامات
269
ری ایکشن اسکور
36
پوائنٹ
66
In secret pleasure, secret tears,
This changeful life has slipped away,

There have been times I cannot hide,
There have been times when this was drear,
When my sad soul forgot its pride
And longed for one to love me here.

First melted off the hope of youth,
Then fancy’s rainbow fast withdrew;
And then experience told me truth
In mortal bosoms never grew.

’Twas grief enough to think mankind
All hollow, servile, insincere;
But worse to trust to my own mind
And find the same corruption there
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,717
ری ایکشن اسکور
430
پوائنٹ
197
دل سے جو بات نکلتی ہے "اثر" رکھتی ہے

"پر" نہیں طاقت پرواز مگر رکھتی ہے
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,717
ری ایکشن اسکور
430
پوائنٹ
197
ہر کسی کی "طبیعت" کے مطابق نہیں ہیں ہم

کڑوے ضرور ہیں لیکن "منافق" نہیں ہیں ہم
 

ابو حسن

رکن
شمولیت
اپریل 09، 2018
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
90
زمانے کی جہالت کا عالم تو دیکھ اقبال
قیمتی چادریں بے جان قبروں پر اور زندہ عزتیں بے حجاب پھرتیں ہیں​
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
زمانے کی جہالت کا عالم تو دیکھ اقبال
قیمتی چادریں بے جان قبروں پر اور زندہ عزتیں بے حجاب پھرتیں ہیں
فكر انگیز عبارت ہے، لیکن اس میں ’اقبال‘ کے اضافے کی ضرورت نہیں تھی۔ :)
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,717
ری ایکشن اسکور
430
پوائنٹ
197
دل کی عمارتوں میں کہیں بندگی نہیں

پتھر کی مسجدوں میں خدا ڈھونڈتے ہیں لوگ
 
Top