• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

میلاد پر شیطان کے رونے کا ثبوت

شمولیت
دسمبر 12، 2012
پیغامات
22
ری ایکشن اسکور
19
پوائنٹ
0
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
البدایۃ والنہایۃ میں ہے،کہ
أَنَّ إِبْلِیسَ رَنَّ أَرْبَعَ رَنَّاتٍ حِینَ لُعِنَ، وَحِینَ أُہْبِطَ، وَحِینَ وُلِدَ رَسُولُ اللَّہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، وَحِینَ أُنْزِلَتِ الْفَاتِحَۃُ یعنی ابلیس چار بار بلند آواز سے رویا ہے
پہلی بارجب اللہ تعالیٰ نے اسے لعین ٹھہرا کراس پر لعنت فرمائی
دوسری بار جب اسے آسمان سے زمین پر پھنکا گیا
تیسری بار جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت ہوئی
چوتھی بار جب سورۃ الفاتحہ نازل ہوئی
(بحوالہ البدایۃ والنہایۃ ۔جلد2صفحہ326۔مکتبۃالشاملۃ)
اب جس کا دل چاہے،12ربیع الاول کو ابلیس کے ساتھ رہ کرگزارے اور جس کا دل چاہے،امت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محفل میلاد منعقد کرتے ہوئے اظہار مسرت کرے۔
 

غزنوی

رکن
شمولیت
جون 21، 2011
پیغامات
177
ری ایکشن اسکور
659
پوائنٹ
76
اب جس کا دل چاہے،12ربیع الاول کو ابلیس کے ساتھ رہ کرگزارے اور جس کا دل چاہے،امت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ محفل میلاد منعقد کرتے ہوئے اظہار مسرت کرے۔
پہلے ولادت کی تاریخ کی چانچ پڑتال آپ کےلیے ضروری ہے۔ اس کے بعد آپ کو چاہیے کہ بیان فرمان عالی ان لوگوں پر منطبق کرتے پھریں جو اپنا پیسہ شرکیہ نعتوں کی محافل منعقد کروانے اور جھنڈیوں سے گھر مساجد کو سجانے کے ساتھ اس موقع پر حلوہ کی دیگیں پکانے پر خرچ نہیں کرتے۔
آپ نے جج کے فیصلہ کی طرح کہہ دیا کہ 12 ربیع الاول یوم میلاد ہے۔ کیا آپ اس پر کوئی دلیل پیش کرسکتے ہیں۔؟
 

سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
١:بارہ ربیع الاول کو کوئی اہل حدیث نہیں روتا۔
٢:اس روایت کی سند بھی پیش کردیں تاکہ تحقیق ہو سکے ۔
٣:روایت کو صحیح مان بھی لیں تو اس میں ابلیس کے اللہ کے نبی کے پیدا ہونے پر رونے کا ذکر ہے نا کہ اللہ کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سالگرہ پر؟ ظاہر سی بات ہے دونوں باتوں میں بڑا فرق ہے ۔
٤:اب بارہ ربیع الاول کو شیطان بھی بڑا خوش ہوتا ہوگا۔ نبی کے عاشق کہلانے والوں کی خرافات دیکھ کر۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

یعنی ابلیس چار بار بلند آواز سے رویا ہے

تیسری بار جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت ہوئی

نثار تیری چہل پہل پر ہزار عیدیں ربیع الاول

سوائے ابلیس کے سبھی تو جہاں میں خوشیاں منا رہے ہیں

١: بارہ ربیع الاول کو کوئی اہل حدیث نہیں روتا۔
؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
اگر نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے اتنی محبت کااظہار عیدمیلاد النبی مناکرہی کرناہے تو ایک آسان فارمولاپیش خدمت ہے۔۔۔
کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ہر سال عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منایا جائے۔۔۔تو اس سےبہتر یہ نہیں کہ!
ہر پیر کا روزہ رکھاجائےاس خوشی میں کے اس دن نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی تھی۔۔۔
اس میں کتنا اجروثواب ہوگا کے ہر ہفتے ایک مسلمان اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت پر روزہ رکھ رہا ہے۔۔۔
عیدمیلادسال میں ایک بار آتاہے آگلے سال نصیب ہونہ ہو۔۔۔ لیکن ہر پیر کو روزہ رکھنے سے سوچیں پورے سال کتنا ثواب اکٹھا ہوجائےگا۔۔۔
مفت مشورہ ہے۔۔۔ پسند آئے تو فضل اور اگرنہیں تو ۔۔۔۔۔۔۔۔
جو ہماری بات سے متفق نہیں تو ہم بھی اس کی بات سے اتفاق کیوں کریں؟؟؟۔۔۔۔
والسلام علیکم۔
 

مشہودخان

مبتدی
شمولیت
جنوری 12، 2013
پیغامات
48
ری ایکشن اسکور
95
پوائنٹ
0
اقبال صاحب
اتنی زبردست معلومات کی شئیرنگ اللہ آپ کے اقبال کو بلند فرمائے اس کا مطلب یہ کہ کچھ حقیقت ہے ہم نے سنا تھا کہ گیر مقلدین غلط بیانی سے کام کرتے ہین اور کچھ دیوبندی بھی گڑ بڑ کرتے ہیں اس فورم سے معلوم ہوجائے گا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
نثار تیری چہل پہل پر ہزار عیدیں ربیع الاول
سوائے ابلیس کے سبھی تو جہاںمیں خوشیاں منا رہے ہیں
یہ تو آپ نے شعر لکھ دیا. کچھ معلمات اس میں نہیں،
کیا آپ بتا سکتے ہے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم کے زمانے میں کسی صحابی نے یہ فعل کیا ہو،؟؟
کیا آپ بتا سکتے ہے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم جب فوت ہوئے تو صحابہ کرام آپ لوگوں کی طرح خوش ہوئے تھے یا غمغین ہوئے تھے؟

الله ہمیں ایسی بدعات سے بچائے آمین.
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
اقبال صاحب نے کاپی پیسٹ سے جو کام چلایا ہے۔ بہتر ہوتا کہ پوچھے گئے سوال کا ٹو دی پوائنٹ جواب دیتے۔ یا پھر اس موضوع پر کاپی پیسٹ سے گریز کرتے ہوئے اصلاحی بحث کرنے کی کوشش کرتے۔ اقبال صاحب نے شروع پوسٹ میں بدعت کی تقسیم کچھ یوں کی ہے۔
بدعت کیا ہے ؟۔۔۔۔
جواب)۔۔۔ بدعت کا لغوی معنیٰ : نیا کام ، نئی ایجاد ، نئی بات۔
بدعت کا شرعی معنیٰ: ہر وہ کام جو سرکار اعظم صلی اللہ علیہ وسلم ظاہری حیاتِ مبارکہ میں نہ ہوبلکہ بعد میں ایجاد ہوا ہو۔
بدعت کی دو قسمیں ہیں۔
(1)۔۔۔ بدعتِ حسنہ (2)۔۔۔ بدعتِ سیۂ
بدعتِ حسنہ کی تعریف:۔۔۔یہ وہ طریقہ ہے جو سرکارِ اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کی ظاہری حیات کے بعد ایجاد ہوا ہوا ور وہ کام شریعت کے خلاف نہ ہو مثلاً نمازِ تراویح باجماعت ادا کرنا، مساجد میں محرابیں بنانا، مساجد کے بلند مینار تعمیر کروانا، قرآن مجید پر اعراب لگوانا، جمعہ کے دن دو اذانیں دینا، درسِ نظامی (عالم بنانے کا کورس) کا اجراء وغیرہ وغیرہ۔
عقل سے ٹکراؤ کھانے والی بات ہے کہ بھلا کوئی بدعت بدعت حسنہ بھی ہوتی ہے؟ محترم سے مشورہ ہے کہ اس بارے اس تھریڈ کا مطالعہ بہتر رہے گا۔

اقبال صاحب
اتنی زبردست معلومات کی شئیرنگ اللہ آپ کے اقبال کو بلند فرمائے اس کا مطلب یہ کہ کچھ حقیقت ہے ہم نے سنا تھا کہ گیر مقلدین غلط بیانی سے کام کرتے ہین اور کچھ دیوبندی بھی گڑ بڑ کرتے ہیں اس فورم سے معلوم ہوجائے گا
مشہود صاحب
1۔ آپ نے غلط سنا تھا کہ اہل حدیث ( یاروں کی طرف سے دیا گیا نام غیر مقلد) غلط بیانی بھی کرتے ہیں۔؟ اگر آپ حقائق کی تلاش میں ہیں تو پھر تعصب سے بالا تر ہوکر جب دیکھیں گے تو خود کو معلوم پڑ جائے گا۔ کہ غلط بیانی اور دین کی صحیح تعلیمات کا بیڑا غرق کون کرتے ہیں ؟ اہل حدیث تو وہ ہیں جو تعلیم نبویﷺ کا دفاع کرتے ہیں۔ اس لیے چالاک لوگ کہہ دیتے ہیں کہ یہ لوگ غلط بیانی کرتے ہیں۔ آپ اس واقعہ کو سامنے رکھ کر سوچیں جس میں نبی کریمﷺ کو ہی ایک بڑھیا نصحیت کرتی دکھائی دیتی ہے کہ شہر میں (نعوذباللہ) جادوگر آیا ہوا ہے۔ اس سے بچ کر رہنا۔الخ جس طرح آپﷺ کے بارے میں اس وقت کے لوگوں نے یہ پروپیگنڈہ جاری کیا ہوا تھا تاکہ لوگ آپﷺ کی تعلیم سے منہ پھیر لیں، اسی طرح یار لوگ بھی اہل حدیث کو برے القابات سے نوازتے رہتے ہیں۔ ہم (اہل حدیث) انسان اور شیطان کے شر سے اللہ کی پناہ پکڑتے ہیں۔
2۔ دیوبندی، بریلوی اور باقی فرق کے بارے میں میں کچھ بیان نہیں کرتا۔ دیوبندی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے بھائی فورم پہ موجود ہیں، اس بارے وہ خود ہی اظہار خیال کریں گے۔
3۔ بالکل ان شاءاللہ حقائق معلوم ہو ہی جائیں گے۔ لیکن شرط یہ ہے کہ حق کو پانے کی جستجو کے ساتھ جب حق واضح ہوجائے تو اس تسلیم کرنے کا بھی اپنے اندر مادہ پیدا کیا ہوا ہو۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
ابراہیم بھائی اور اقبال ابن اقبال بھائی
جو تھریڈ بحث ومباحثہ کی نظر ہوجائے، وہاں کاپی پیسٹنگ کی اجازت نہیں ہوتی، آپ دونوں بھائیوں کا کاپی پیسٹ مواد موڈریٹ کردیا گیا ہے۔ افہام وتفہیم اور اصلاح کی غرض سے بغیر کاپی پیسٹ مواد کے بات کرسکتے ہیں۔
 
Top