• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ناموں کے چناؤ میں معاشرے کا رجحان

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
السلام و علیکم - دلچسپ تھریڈ ہے -

آج کل ہمارے معاشرے میں اس قسم کے عجیب و غریب نام رکھنے کا رواج بہت عام ہو رہا ہے - شاید لوگ ان پرانے ناموں سے اکتا سے گئے ہیں - ہمارے ہاں بہت سے بچوں کے ایسے نام ہیں جو قرآن کریم کے کسی لفظ یا اس لفظ کے جزو پر رکھے جاتے ہیں- لطف کی بات تو یہ ہے کہ اپنے بچوں کے اس قسم کے زیادہ تر نام بے دین اور ماڈرن گھرانوں کے والدین رکھتے ہیں - تا کہ لوگوں پر یہ تا ثر پیدا ہو کہ وہ دین کی اچھی خاصی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں - (یہ میرا اپنا تجزیہ ہے - کوئی بھی اس سے اختلاف کرسکتا ہے)-

ویسے میری بیٹی کا نام " ابیحہ" ہے - یہ عربی نام ہے- قرآن میں نہیں ہے - (مطلب کا اندازہ نہیں ) -البتہ پاکستان میں نئی نسل کے بچوں میں ابھی یہ نام اتنا عام نہیں ہے-
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و ربرکاتہ!

بہت منفرد اور دلچسپ سلسلہ شروع کیا ہے اسی بہانے ہمیں وہ باتیں کہنے کا موقع ملے گا جو اب تک ہمارے سینے میں ہی دفن تھیں۔ عجیب و غریب ناموں کے سلسلے میں عرض ہے کہ لوگ انفرادیت کے شوق میں اپنے بچوں کے ایسے نام رکھ دیتے ہیں جن کے معنی بھی انہیں معلوم نہیں ہوتے اور نہ ہی ان کو اس کی ضرورت محسوس ہوتی ہے بس اتنا کافی ہوتا ہے کہ انکے بچے کا نام منفرد اور نرالا ہے۔ بعض اوقات اگر کسی کو کوئی لفظ بھاجائے تو بغیر کسی علم رکھنے والے سے پوچھے اور مشورہ کئے بغیر ہی نام رکھ لیا جاتا ہے۔ جیسے صفا، مروا، دعا،دلکش، خوبصورت، گوری وغیرہ کوئی مناسب نام نہیں اگر یہ نام ہوسکتے ہیں تو پھر قبلہ و کعبہ، مسجد، مینار، نماز، زکوۃ وغیرہ ناموں میں کیا مسئلہ ہے؟

سب سے دلچسپ، عجیب وغریب اور منفرد نام پختونوں کے ہاں پائے جاتے ہیں۔ ایسے لگتا ہے کہ اگر کہیں مناسب نام کا کال ہے تو پٹھانوں کے ہاں ہی ہے۔ اب دیکھئے کہ ہماری ایک پٹھان پڑوسن تھیں ان کا نام ’’لپک جنوں‘‘ تھا انکی والدہ کا نام ’’جل کڑے‘‘ انکے ماموں کا نام ’’پگل‘‘ ہے۔ ایک مرتبہ میرے ایک پٹھان دوست نے میری ملاقات اپنے کزنز سے کروائی۔ جب میں نے انکے چچا زاد بھائی کا نام دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ انکا نام ’’حضرت علی کرم اللہ وجہ‘‘ ہے میں حیران ہوا اور دوبارہ اور سہہ بارہ دریافت کیا تو یہی نام بتایا گیا اور مزے کی بات یہ ہے کہ ان بھائی کو انکے مکمل نام ہی سے پکارا جاتا تھا یعنی حضرت علی کرم اللہ وجہ۔ اس طرح پٹھانوں کے دریاخان، سمندرخان، پہاڑ خان نام بھی سنے ہیں۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و ربرکاتہ

بہت اچھا تجزیہ کیا ہے آپ نے شاہد بھائی - یہ سچ فرمایا ہے کہ " لوگ انفرادیت کے شوق میں اپنے بچوں کے ایسے نام رکھ دیتے ہیں جن کے معنی بھی انہیں معلوم نہیں ہوتے اور نہ ہی ان کو اس کی ضرورت محسوس ہوتی ہے بس اتنا کافی ہوتا ہے کہ انکے بچے کا نام منفرد اور نرالا ہے۔"
پٹھانوں کے ناموں کے بارے میں بھی صحیح فرمایا اپ نے - عجیب و غریب نام رکھتے ہیں جن کا نہ کوئی سر نہ پیر ہوتا ہے -

پچھلے دنوں ایک جگہ پڑھا اس حوالے سے کہ پٹھان لوگ اپنے بچوں کے نام اس جگہ یا جس حال میں وہ پیدا ہوتے ہیں ویسے ہی رکھتے ہیں - یعنی اگر بچہ سمندر میں پیدا ہوا تو سمندر خان - اگر طوفان میں پیدا ہوا تو طوفان خان - اگر پہاڑ پر پیدا ہوا تو پہاڑ خان - اور اگر " بس" میں پیدا ہوا تو " نیو خان" - (ابتسامہ)
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
’’ فبآیہ ‘‘ ، ’’ مجرہا ‘‘ ناموں سے یاد آیا ۔ یہ تو پھر بھی بہت بہتر ہیں ۔ ہمارے ساتھ انڈونیشیا اور بعض دیگر ممالک کے لڑکے پڑھتے ہیں ۔ کہتے ہیں ہمارے ہاں نام رکھنے کا یہ اصول ہے کہ بچا پیدا تو نام اختیار کرنے کے لیے آنکھیں بند کرکے قرآن مجید کھولیں اور کسی جگہ انگلی رکھ دیں ۔ جہاں انگلی ٹھہری وہی نام ٹھہرا ۔ اب آپ اندازہ کرسکتے ہیں کہ انگلی ’’ شیطان ، ہامان ، قارون ، خنزیر ، کلب ‘‘ کہیں بھی ٹھہر سکتی ہے ۔
شایداگر نام زیادہ ہی خطرناک ہو تو انگلی دوبارہ رکھنے کا ختیار ہو کیونکہ اوپر گزرے ہوئے ناموں سے کوئی بھی نہیں سنا کہ کسی نے رکھا ہو ۔
البتہ ہمارے ساتھ ایک لڑکا ہے اس کا نام ہے ’’ اولی النہی ‘‘ ۔
اور وہ وجہ تسمیہ یہی بتاتے ہیں ۔

اس لڑی میں جتنے نام بتائیں گئے ہیں تقریبا سارے ہی واقعتا عجیب ہیں ۔
لیکن ہمارے ہاں جہالت اور اپنی دینی و اسلامی تاریخ سے ناواقفی کا نتیجہ ہے کہ اچھے بھلے ناموں کو لوگ عجیب تصور کرنے لگتے ہیں ۔
میں نے بیٹی کا نام ’’ خولہ ‘‘ رکھا ہے جو کہ معروف صحابیہ کا نام ہے ۔
لیکن گھر والے بتاتے ہیں کہ ڈاکٹر سے لیکر یونین کونسل ، نادرا آفس تک سارے ہی نام سن کر حیران ہوتے ہیں کہ یہ کیا نام ہے ؟ اور بہت سارے تو خیر صحیح ادا بھی نہیں کر سکتے ۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
ویسے مشکوٰۃ بہن! اگر آ پ برا نہ مانیں تو میرا مفت مشورہ بھی آ پ کو یہی ہے کہ اپنے نام میں کسی سابقے لاحقے کا اضافہ کریں کیونکہ طاق کی شان مصباح سے ہی بڑھتی ہے
ۚ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكَاةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ ۖ[
ابتسامہ ۔۔۔بہن اپنی کزن کے مشورے پر طاق کی شان بڑھانے کے لئے مصباح نہیں مصابیح کا اضافہ کیا ہوا ہے :)
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
نجم السحر بتاتی ہیں کہ انہوں نے ایک بچی کا نام وللذین سن کر جب ان کی والدہ سے مطلب پوچھا توغصے کےبعد وہی جواب ملا جو اوپر کئی پوسٹس میں ہے"تمھیں نہیں پتا قرآن میں ہے" اور نجم السحر جو اپنے نام کی ہیں فورا بولیں ہاں جی قرآن میں "النار" بھی آیا ہے وہ رکھ لیں۔۔۔زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا کہ "ہاویہ" نام کی بچی سے مسجد میں ملاقات ہوگئی ):
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
منفرد نام رکھنے میں ہمارا سندھ بھی پیچھے نہیں کیونکہ میرا تعلق ٹھٹہ سے بھی رہا ہے تو ہمارے پڑوسی کا نام تھا " کرڑ"
ہاری کا نام ہے" جھلن"
"مکھن"
"اشو"
اور جب ایک صاحب کو ٹریکٹر پہ ڈرائیور رکھا گیا جن کا نام عبدالرحیم تھا تو گاؤں والوں کے لئے بڑا مشکل ہو گیا اف اتنا مشکل نام عبدالرحیم ۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
اگر اس طرح کے نام کا تعلق ہے تو پھر سنیں، میں پہلے جس محلے میں رہتا تھا وہاں کے رہنے والوں کے نام:
ٹیٹا
ماٹا
کالو
بوداں
ببلی
ببلا
شیفا
شیمو
سکھی
گڈی
پپو
اِمی
مُنی
ببی
پوپو
ساقی
ڈوڈا
بِڈا
ان میں سے کچھ کے اصل نام اور تھے، البتہ وہ محلے میں انہی ناموں سے بلائے جاتے تھے۔۔۔ ہاہاہاہاہاہا کیوں محمد شاہد بھائی؟
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
کچھ نام مجھ سے بھی سنتے جائیئے۔۔۔۔۔
انعمت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔منی۔۔۔۔۔۔۔۔متی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گل مکئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔زرگرئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔مارزک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خوارزک۔۔۔۔۔۔۔کابل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top