• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ناموں کے چناؤ میں معاشرے کا رجحان

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
:) ۔۔۔:)۔۔۔:)
بہت دلچسپ انکشافات ہیں۔۔۔!!قرآن میں جہنم بھی آیا ہے:)
ہماری ایک عزیزہ نے اپنے پہلے بیٹے کا نام ْاذانٗ رکھا۔۔دوسرے بیٹے کی پیدائش پر بے ساختہ کہا گیا۔ْاذان ہو چکی ہے۔۔نماز کا وقت ہےٗ
دوسری مصیبت ہمارےجدید ناولز نے ڈال رکھی ہے۔۔مصنف چن چن کر ْاول بلولٗ نام رکھتا ہے اور لوگ اسی سے ایسے متاثر ہو جاتے ہیں کہ اولاد پر وہی نام مسلط کر دیتے ہیں۔۔محسوس ہوتا ہے کہ عبرانی،یونانی ناموں کے بعد اب ترک تلفظ کے نام معاشرے کو جکڑیں گےْہالے،بہارے،عائشے،گلےٗ کے فوارے یہ سوچے بنا پھوٹیں گے کہ امالہ لگانے سے نام ماڈرن اور نیا نہیں ہو جاتا۔۔لوگ وفا،حیا کا انتخاب حیا اور وفا کے حصول کے نہیں انفرادیت کے لیے رکھتے ہیں،جو انہیں مل جاتی ہے۔
ایک اورنام پڑھا تھا ۔۔ْفَبِہَاٗ۔۔(پس اس کے ساتھ)۔۔کس کے ساتھ۔۔اور کیا؟؟کچھ علم نہیں!!
ایک اور افسوس ناک واقعہ بھی ہے کہ ہماری عزیزات کی ملاقات ایک خاتون سے ہوئی،ساتھ نو دس سالہ بیٹی تھا۔۔نام پوچھا تو ان کے بتانے پر دماغ بھک سے اڑ گیا
بچی کے نام کا مفہوم پڑھ لیںْ۔۔گناہ کرنے والیٗ۔۔لفظ ہماری اردو میں بھی مستعمل ہے۔۔پھر بھی یہ صورت حال!
عزیزہ نے پوچھا آپ کو علم بھی ہے کہ اس نام کے کیا معنی ہیں؟
فخرا بتانے لگیںْ سورۃ النورٗ میں سے رکھا ہے!!انا للہ وانا الیہ راجعون
 
شمولیت
مئی 23، 2013
پیغامات
213
ری ایکشن اسکور
381
پوائنٹ
90
بہت پہلے کی بات ہے ایک واقف کار سے ملاقات ہوئی - بتانے لگے کہ جڑواں بچیاں ہیں اور نام ہے "عسرا " "یسرا"
میں نے کہا ان کے معنی معلوم ہیں تو وہی جواب "بھائی قران میں سے لیا ہے"
میں نے کہا کہ قران میں تو "فرعون" اور "خنزیر" بھی ہیں تو پھر کیا خیال ہے - جواب ندارد
 
شمولیت
مئی 23، 2013
پیغامات
213
ری ایکشن اسکور
381
پوائنٹ
90
کچھ عرصہ پہلے بطور ممتحن میٹرک کے امتحا ن لینے کا تجربہ ہوا- باقی سب تو ٹھیک تھا لیکن ایک اسٹوڈنٹ کا نام ابھی تک یاد ہے "عجب خان" مسکرانے والا آئیکون :)
 
ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔۔۔۔

بہن نسرین نے سندھ کے علاقے میں پائے جانے والے ناموں کا تذکرہ کیا تو اس میں یہ نام بھی شامل سمجھیں
گجّر (گاجر) بصر (پیاز) لونگ (لونگ) خمیسو (جمعراتی) جمعو (جمعہ) آچر (اتوار) سُومار (یہ سُومر یعنی پیر سے بنا ہے) (عام طور پر سندھی اسپیکنگز میں پائے جاتے ہیں)
یا شبراتی، ٹھولُو، کنگن (میں نے یہ نام نان سندھی اسپیکنگ لوگوں میں دیکھے ہیں) وغیرہ وغیرہ

پٹھان بھائیوں کے تو میں نے یہ نام بھی دیکھے ہیں۔۔۔۔ حضرت محمد، حضرَتُلّہ (یہ دو لفظوں حضرت اور اللہ پر مشتمل ہے لیکن میں نے ہجّے تبدیل کر کے لکھے ہیں)
ناموں کے معاملے میں گلگلت بلتستان کے لوگ بھی شاید پٹھانوں سے کم نہیں، زمانہء طالب علمی میں اسی علاقے کے ہمارے ایک سینیئر ہوا کرتے تھے "طوطا جان"

ویسے یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ آج کل لوگ اپنے بچوں کے منفرد نام رکھنا چاہتے ہیں پھر چاہے وہ کسی زبان سے تعلق رکھتے ہوں اور چاہے اس کا مطلب ٹوٹی ہوئی دیوار، لکڑی کی ہتھوڑی یا کرسی کا پایہ ہی کیوں نہ ہو۔۔۔۔۔

ویسے ہم نے بھی اپنے بچوں کے نام اس انفرادیت والی سوچ کے تحت رکھے تھے لیکن مطلب و معانی دیکھ کر، میری بیٹی کا نام ہبۃ الرحمٰن (الرحمٰن کا تحفہ) اور بیٹوں کے عبداللہ نواب اور عمّار محمد یحییٰ ہیں۔

لگے ہاتھوں کوئی عربی جاننے والا بھائی بتاسکتا ہے کہ رابعہ (عموما" بچیوں کا نام رکھا جاتا ہے) کا مطلب 4 (Four) ہوگا یا کچھ اور۔۔۔؟؟؟؟
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
لگے ہاتھوں کوئی عربی جاننے والا بھائی بتاسکتا ہے کہ رابعہ (عموما" بچیوں کا نام رکھا جاتا ہے) کا مطلب 4 (Four) ہوگا یا کچھ اور۔۔۔؟؟؟؟
اس لفظ کے دو معنی ہیں :

رابعہ : چوتھی ( صرف ’’ چار ‘‘ کے عدد کے لیے ’’ اربعۃ ‘‘ کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے ۔ )
رابعہ : ، آسودہ حال ، مہربان ۔
یہ دوسرا معنی اس کتاب میں ( صفحہ نمبر 425) لکھا ہوا ہے :
http://kitabosunnat.com/kutub-library/نومولود-کے-احکام-ومسائل-اور-اسلامی-نام.html
المنجد میں ( مادہ ربع ) کے تحت درج مشتقات کے معانی سے اس معنی کی تائید ہوتی ہے ۔
ناموں کے حوالے سے یہ کتاب بھی بہت اچھی ہے :
http://kitabosunnat.com/kutub-library/قرآنی-واسلامی-ناموں-کی-ڈکشنری-اور-نومولود-کے-احکام-ومسائل.html

انوکھے نام اختیار کرنے پر تنقید ہورہی ہے ۔ اتفاق سے مجھے بھی جب نام رکھنے کا موقعہ ملے تو انوکھے ہی تلاش کرتا ہوں ۔ مطلب جو عموما معاشرے میں نہ رکھے جاتے ہوں ۔
لیکن میری ساتھ دو شرطیں یہ بھی ہوتی ہیں کہ :
کسی بڑی (اسلامی ) شخصیت کا نام ہو ۔
اور نام کا معنی اچھا ہو ۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,497
پوائنٹ
964
میری امی کی ایک سہیلی ہوا کرتی تھی انکا نام تھا "بسم اللہ خالہ"
انکا نام تو بسم اللہ تھا -خالہ ہم لگا تے تھے -
ایک بزرگ عالم دین اور ولی گزرے ہیں ان کا نام تھا مولوی ’’ ماشاء اللہ ‘‘ صاحب ۔
 
اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
انوکھے نام اختیار کرنے پر تنقید ہورہی ہے ۔ اتفاق سے مجھے بھی جب نام رکھنے کا موقعہ ملے تو انوکھے ہی تلاش کرتا ہوں ۔ مطلب جو عموما معاشرے میں نہ رکھے جاتے ہوں ۔
کم از کم میری تنقید انوکھے ناموں پر نہیں۔۔۔بے معنی،مہمل ناموں پر ہے!!یقینا دیگر اراکین کی بھی۔
ایک عزیزہ بتا رہی تھیں کہ ان کے علاقے میں مشہور ہے کہ جس کا نام محمد ہو،اسے جہنم میں نہیں ڈالا جائے گا۔۔چنانچہ نام سے قبل محمد لگانا معمول ہے۔۔ایسے میں کسی کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی تو انہیں بھی اسے جہنم سے بچانے کی فکر لاحق ہو گئی۔۔سو بچی کا نام ْمحمد بشرٰیٗ رکھا گیا!!
ہم لوگ ایسے ٹوٹکوں پر زیادہ یقین کرنے لگے ہیں بنسبت نیک اعمال کرنے کے!!قرآن مجید ہدایت کی کتاب تھا،مردے بخشنے اورنام رکھنے کی کتاب بنا دیا گیا ھے۔
 
نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
خاندان کے کچھ بچوں کے نام
یشاء، لاریب ، لاعبہ، یسرٰی ،یمنٰی وغیرہ ہیں جو بلاسوچے سمجھے رکھے گئے ہیں اللہ ہدایت دے ایسے والدین کو ۔بچہ جب دنیا میں آتا ہے تو یہ اس کا والدین پہ حق ہوتا ہے کہ وہ اس کا خوبصورت اور بامعنی نام رکھیں ،
http://forum.mohaddis.com/threads/بچوں-کا-اچھا-نام-رکھنا.6205/
 
نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔۔۔۔

بہن نسرین نے سندھ کے علاقے میں پائے جانے والے ناموں کا تذکرہ کیا تو اس میں یہ نام بھی شامل سمجھیں
گجّر (گاجر) بصر (پیاز) لونگ (لونگ) خمیسو (جمعراتی) جمعو (جمعہ) آچر (اتوار) سُومار (یہ سُومر یعنی پیر سے بنا ہے) (عام طور پر سندھی اسپیکنگز میں پائے جاتے ہیں)
یا شبراتی، ٹھولُو، کنگن (میں نے یہ نام نان سندھی اسپیکنگ لوگوں میں دیکھے ہیں) وغیرہ وغیرہ

پٹھان بھائیوں کے تو میں نے یہ نام بھی دیکھے ہیں۔۔۔۔ حضرت محمد، حضرَتُلّہ (یہ دو لفظوں حضرت اور اللہ پر مشتمل ہے لیکن میں نے ہجّے تبدیل کر کے لکھے ہیں)
ناموں کے معاملے میں گلگلت بلتستان کے لوگ بھی شاید پٹھانوں سے کم نہیں، زمانہء طالب علمی میں اسی علاقے کے ہمارے ایک سینیئر ہوا کرتے تھے "طوطا جان"

ویسے یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ آج کل لوگ اپنے بچوں کے منفرد نام رکھنا چاہتے ہیں پھر چاہے وہ کسی زبان سے تعلق رکھتے ہوں اور چاہے اس کا مطلب ٹوٹی ہوئی دیوار، لکڑی کی ہتھوڑی یا کرسی کا پایہ ہی کیوں نہ ہو۔۔۔۔۔

ویسے ہم نے بھی اپنے بچوں کے نام اس انفرادیت والی سوچ کے تحت رکھے تھے لیکن مطلب و معانی دیکھ کر، میری بیٹی کا نام ہبۃ الرحمٰن (الرحمٰن کا تحفہ) اور بیٹوں کے عبداللہ نواب اور عمّار محمد یحییٰ ہیں۔

لگے ہاتھوں کوئی عربی جاننے والا بھائی بتاسکتا ہے کہ رابعہ (عموما" بچیوں کا نام رکھا جاتا ہے) کا مطلب 4 (Four) ہوگا یا کچھ اور۔۔۔؟؟؟؟
میرے بیٹے کا نام بھی دنیا کا خوب صورت ترین نام ہے " محمد عبداللہ"۔
اللہ تعالیٰ اسے اپنے نام کی نسبت سیرت و اخلاق میں بھی بلند درجہ عطا فرمائے ۔
 
Top