ماریہ انعام
مشہور رکن
- شمولیت
- نومبر 12، 2013
- پیغامات
- 498
- ری ایکشن اسکور
- 377
- پوائنٹ
- 164
پیاری بہن! نام تو بے شک بہت پیارے ہیں اور خوب ہم قافیہ بھی ہیں ليكن ميري معلومات كى مطابق معني كى اعتبار سےكچھ مشکوک ہیں مثلاًمیری بھتیجیوں کے نام بھی ماشاءاللہ بہت خوبصورت ہیں
بڑے بھائی کی بیٹی نرمین فاطمہ ہے جو بھابی نے میرے نام پہ رکھا۔
دوسرے نمبر بھائی کی بیٹیاں زعماء، شازمہ ہیں
تیسرے نمبر کے بھائی کی بیٹیاں جن کے نام میں نے رکھے عنیزہ ، علیزہ ہیں اسی طرح بھتیجوں کے نام بھی خوبصورت ہیں
معاذاللہ ،عباداللہ معتصم باللہ ،بڑے شرارتی ہیں اب چوتھا ہوا تو میں نے کہا بھی اعوذ باللہ رکھ دو مگر بھائی نے حماد اللہ رکھ دیا ۔
اسی طرح دوسرے حذیفہ حنظلہ حمزہ ہیں ۔عبدالسمیع،عبدالباسط ،عبدالحسیب ،عبدالباری عبدالواسع عبدالرافع ،عبدالصمد ہیں سب سے چھوٹا محمد بن عبدالوہاب ہے ۔
نرمین کا ماخذ اردو زبان کا لفظ نرم ہے جس کا مطلب نرم و نازک ہو سکتا ہے
زعماء فعلاء کے وزن پر جمع مکسّر ہے جس کی واحد زعیم ہے جیسے رفیق سے رفقاء ۔۔۔۔۔۔اور زعیم کا مطلب سردار ہے ۔اب ایک بچی کا نام زعماء رکھنا کیسا ہے آپ خود غور کر لیجئے
معاذ کا مطلب اللہ کی پناہ ہے
عباد عبد کی جمع ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔لہذا عباد اللہ کا مطلب ہوا اللہ کے کئی بندے
اور آپ کے بھائی نے عقلمندی کی کہ اعوذ بااللہ نام نہیں رکھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اعوذ باللہ پورے کا پورا جملہ فعلیہ ہے جس کا مطلب ہے میں اللہ کی پناہ میں آتا ہوں ۔
رہی بات شازمہ کی تو میں نے ش ز م کی عربی ڈکشنری میں تلاش کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جواب یہ آتا ہے کہ یہ عربی زبان کا لفظ ہی نہیں ۔۔۔۔اب اللہ ہی جانے اس کا کیا مطلب ہے