اخت ولید
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 26، 2013
- پیغامات
- 1,792
- ری ایکشن اسکور
- 1,297
- پوائنٹ
- 326
چند دن قبل ایک بہن سے ملاقات ہوئی۔۔ان کے تین بیٹے تھے:ابراہیم،یحیٰی اور زکریا!!عجیب و غریب نام تو خوب ذکر ہو چکے اب کیوں نہ تذکرہ کیا جائے ایسے ناموں کا جو با معنی بھی ہوں اور منفرد بھی۔۔۔۔۔۔۔۔ہو سکتا ہے نئے مہمان کی آمد پر کسی کو بہتر آپشن مل جائے
چند دن قبل ہی خبر پڑھی تھی کہ عراق میں پانچ بچوں کی ولادت پر ان کے نام کچھ یوں رکھے گئے:محمد،ابوبکر،عمر،عثمان اور علی۔۔
میرے انتہائی قریبی عزیز کے سب بیٹوں اور بیٹیوں کے نام صحابیات رضوان اللہ علیہم وعلیہن اجمعین کے ناموں پر ہیں:عبداللہ،معاویہ،عائشہ،حفصہ،خدیجہ،ماریہ،فاطمہ،زینب!!
ایک اور سننے کو ملا"دوست رحمان" ۔۔۔اب جس سے بھی لڑائی ہو،جھگڑا ہو ،شکایت لگانی مقصود ہو۔۔وہ بھی "دوست "کہہ کر بلاتا تھا:)
ہمارے جاننے والوں میں ایک "موحد" نامی بچہ بھی ہے!!
"دجانہ" نام پر گھر میں کئی خواتین و حضرات کی لڑائی ہو چکی ہے۔۔مگر تاحال رکھا کسی کا نہیں گیا:)