ہمارے جاننے والوں میں ایک نام "سانول" بھی ہے۔۔یہ نام سندھی علاقوں میں سننے کو ملا تھا اب معلوم نہیں وہ کون سی پشت میں سندھ سے جا ملتے ہیں:)بس وہی انفرادیت ۔۔۔۔۔۔
ایک نام "نین تارا"( آنکھوں کا تارا)بھی ہے۔۔۔بس اچھا لگا ،رکھ لیا!اس کی نسبت قرۃ العین یا نور العین منفرد اور اچھے نام ہیں۔۔
پنڈی کینٹ میں ہماری ایک ننھی سی ہمسائی بچی کا نام "زیرش" یا "زہرش" تھا۔۔اس سے نام پوچھتے تو تنک کر بولتی "پتا نہیں۔۔بس ناں زیرش ہے۔۔اگلی مرتبہ"زہرش "ہو جاتا:)نام کا مطلب پوچھنے پر"مجھے نہیں آتا"اور اصرار پر"سونے کی چڑیا" اور انکار پرچڑ کر"ایک تو ناں۔۔۔آنٹی آپ کیوں میرے نام کے پیچھے پڑ جاتی ہیں":)
ایک اور نام"تنہا آرزو"معلوم نہیں صاحبہ اکلوتی تھیں یا۔۔۔
ایک اور جاننے والی بچی کا نام"آئے نور" تھا۔۔ابھی پچھلے دنوں ملاقات ہوئی ۔۔میں نے تسلی کی کہ نام "آئے نور" ہے یا"آئی نور"۔۔معنی پوچھنے پر بتایا کہ ترک نام ہے "آئے" ٹرکش میں چاند کو کہتے ہیں سو مطلب"چاند کی روشنی "ہوا۔۔
بامعنی اور منفرد ناموںمیں "عُکاشہ" نام ہے۔۔۔کچھ بچیوں کے نام"عَکاشہ" کے تلفظ کے نام بھی سننے کو ملے ہیں۔۔معلوم نہیں کیا معنی ہوئے؟
مُغیرہ،زید اور جریر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے نام ہیں۔۔منفرد بھی ہیں اورہمارے معاشرے میں معروف بھی نہیں!!
ہمارے یہاں نام تو اچھے رکھے جاتے ہیں۔۔تلفظ ٹھیک نہیں ہوتا"یوسف" اور "یونس" نام عام ہیں۔۔بسا اوقات ہمیں بہت دقیانوس اور پرانے نام محسوس ہوتے ہیں۔۔ہوں بھی کیوں ناں ۔جب تلفظ ہی ٹھیک نہیں تو نام میں چاشنی کہاں سے آئے؟"یُونُس" اور"یُوسُف" صحیح تلفط کے ساتھ نام بھی نکھر سا جاتا ہے اور اسکی انفرادیت واضح ہوتی ہے!!
ایک اور دلچسپ بات کہ عرب معاشرے میں"سلمہ" اور "ایمن" نام مذکر ہیں اور ہمارے ہاں بچیوں کے نام رکھے جاتے ہیں!!