• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ناموں کے چناؤ میں معاشرے کا رجحان

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
(بعد از مشاورت اس لڑی کا عنوانِ سابق ’’ کچھ لوگوں کے عجیب و غریب نام ‘‘ تبدیل کردیا گیا ہے ۔ انتظامیہ)
ؓپچھلے دنوں ایک تھریڈ نظروں سے گذرا تھا ٰ کچھ بریلوی سرکاروں کے عجیب و غریب نام
بریلوی سرکاروں کا ذکرِ خیر تو وہاں خوب ہو چکا ہمارے ذہن میں فورا یہ خیال آیا کہ بریلوی سرکاروں کے نام عجیب وغریب تو ہیں سو ہیں بعض لوگوں کے نام بھی اس قدر عجیب و غریب ہیں کہ کچھ مت پوچھئے
کچھ نام ملاحظہ کیجئیے
ہمارے ماموں ڈاکٹر ہیں ان کے پاس ایک بچی بغرضِ علاج آئی نام پوچھا تو بتایا گیا فبایّہ محترم ماموں جان نے تعجّب کا اظہار کیا تو ان کی لاعلمی پر افسوس کرنے کے بعد انھیں فخریہ بتایا گیا کہ یہ نام قرآنِ مجید سے لیا گیا ہے ساتھ ہی ان کو مولوی ہونے کا طعنہ دیتے ہوئے کہا گیا آ پ کو قرآن کی یہ آیت ہی نہیں آتی
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ ﴿١٦﴾
ماموں جان اب بھی نہ سمجھے تو ذرا وضاحت سے بتایا گیا کہ یہ دراصل فبای سے فبایّہ بنایاگیا ہے
جاری ہے
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
ہہ۔۔کوئی حال نہیں ان "مجتھدین" کا۔۔۔
خیر ہمارا نام بھی قرآن میں آیا ہے لیکن کیا کیا جائے لوگوں کا جو آگے پیچھے کوئی"ٹکڑا" لگانے کا کہتے ہیں اور انکار پر کہتے ہیں اس کے بغیر تو نام مکمل نہیں ہوتا ۔۔جو ساتھ نام لگایا تو آواز آئی لو جی کتاب کانام ہی ملا تھا رکھنے کو ۔۔۔(ہاں جی قرآن کے ساتھ حدیث۔۔۔)
وہی بات کہ ہم کسی کو راضی نہیں کر سکتے ایک کریلا بنتا ہے تو دوسرا کیلا دوسرا ینم چڑھا ہے تو پہلا کریم چڑھا۔۔۔
 

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
بچپن میں دو14،15 سال کے ایرانی لڑکوں کے نام جو شاید بچپنے کی وجہ سے ایسے سنے گئے تھے یا تھے ہی یوں واللہ اعلم

ماسی ۔۔۔۔۔۔۔۔میلاد

جب میلاد سے پوچھا جاتا نام کیا ہے تمھارا ؟
جواب آتا "میلاد "
دوسرے بھائی کی طرف اشارہ ہوتا "اس کا؟"
"ماسی"
ہم تو خیر پیچھے ہی رہتے کہ کاروائی سے قبل دوڑ لگائی جائے طلحہ کا مقابلہ کون کرے جو کسی کو چھیڑ کر بھی سب سے آگے ہوتا تھا، اس کے سر کو نہ جانے کیا چڑھتا۔۔۔
"کوڑا اٹھانے والی ماسی؟"سنجیدگی سے سوال ہوا
"ہاں"میلاد نے اطمینان سے جواب دیا

اب کی بار سب بچوں نے کورس میں ہاتھوں کے رخ زمین کی طرف کئے اور جھاڑو لگانے والے انداز میں حرکت دی "وہ جو یوں جھاڑو لگاتی ہے"
"ہاں وہی "بے چارا پتہ نہیں اسے سمجھ بھی آتی تھی کہ نہیں ۔۔۔
"کوڑا بھی اٹھاتی ہے ؟" مزید اطمینان کیا جاتا۔
"ہاں۔۔۔"شاید میلاد کو صرف ہاں ہی کہنے آتا ہو۔
اس کے بعد بچے ہوتے اور "ماسی" ہوتا۔۔۔۔۔۔
" اوئے کوڑا اٹھانے والی ماسی!!"
اور ماسی اطاعت شعاری سےسر ہلا دیتا۔
میلاد سے ہم اس وقت واقف نہ تھے کہ وہ بھی "کچھ" ہوتا ہے۔۔۔بعد میں آنے والے "فیضانِ سنت" نے رہی سہی کسر پوری کر دی۔
بعد کے سالوں میں اور اب بھی ہم خود کو مطمئن کرتے ہیں کہ ان کے نام "موسٰی" اور "بلال" ہوں گے لیکن کون جانے؟
 

خنساء

رکن
شمولیت
مارچ 14، 2014
پیغامات
194
ری ایکشن اسکور
96
پوائنٹ
45
میلاد کوہم کہتے تھے تمہارا نام میلاد ہے ؟؟ "ہاں" اچھا تمہارا نام ملال ہے؟؟ "ہاں"
ماسی کو ہاں کے علاوہ کچھ نہیں آتا ۔قاری صاحب کہتے تھے" ماسی اسلام لے آ " "ہاں" ماسی کلمہ پڑھ" ہاں" "ماسی ابھی پڑھو گے کلمہ؟؟" ہاں" کل پڑھو گے؟؟"ہاں ہاں"
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
ویسے مشکوٰۃ بہن! اگر آ پ برا نہ مانیں تو میرا مفت مشورہ بھی آ پ کو یہی ہے کہ اپنے نام میں کسی سابقے لاحقے کا اضافہ کریں کیونکہ طاق کی شان مصباح سے ہی بڑھتی ہے
ۚ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكَاةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ ۖ[
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
ہماری ملاقات ایک خاتون سے ہوئی۔نام دریافت کرنے پر انھوں نے جواب دیا
مجرٖھا
نام سن کر ہم ہکّا بکّا رہ گئے ۔ وہ خاتون ہمارے تاثرات سے گھبرا کر جلدی سے بولیں
قرآنی نام ہے
ہمارا جی تو چاہا ان سے کہوں کہ خنزیر بھی قرآن ہی کا لفظ ہے یہ کیوں نہیں رکھ لیتیں۔بہرحال ان کی کم علمی پر افسوس کرتے ہوئے انھیں آسان الفاظ میں سمجھایا کہ قرآن میں آنے والا ہر لفظ نام کے طور پر رکھا نہیں جا سکتا نیز مجرھا مفرد نہیں بلکہ مرکب ہے جس کا معنیٰ ہے اس کا جاری ہونا
ساتھ ہی مشکوٰۃ بہن کی طرح انھیں مفت مشورہ دے ڈالا کہ اس سے بہتر ہے آپ اپنا نام جاریہ رکھ لیں۔ اب اس مشورے پر انھوں نے عمل کیا یا نہیں یہ تو اللہ ہی جانتا ہے ہم بہرحال دیر تک کتاب اللہ سے مسلمانوں کی جہالت کے بارے میں سوچ سوچ کر افسوس کرتے رہے۔
 

ماریہ انعام

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 12، 2013
پیغامات
498
ری ایکشن اسکور
377
پوائنٹ
164
اسی طرح ایک ملاقات میں دو بہنوں نے اپنے نام بتائے ایک کا نام تھا منتہیٰ جبکہ دوسری بہن کا نام قافیہ ملانے کے لئے رکھّا گیا تھا دل پر ہاتھ رکھ کر سنیے
من تشاء
بہرحال ان صاحبہ کو بھی سمجھایا کہ یہ اسم نہیں بلکہ فعل ہے جس کا معنیٰ ہے جو تو چاہے
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اس نام کے بارے میں بتائیے کیا یہ صحیح ہے۔
منتہا
میری بھانجی کا نام ہے۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ!

بہت منفرد اور دلچسپ سلسلہ شروع کیا ہے اسی بہانے ہمیں وہ باتیں کہنے کا موقع ملے گا جو اب تک ہمارے سینے میں ہی دفن تھیں۔ عجیب و غریب ناموں کے سلسلے میں عرض ہے کہ لوگ انفرادیت کے شوق میں اپنے بچوں کے ایسے نام رکھ دیتے ہیں جن کے معنی بھی انہیں معلوم نہیں ہوتے اور نہ ہی ان کو اس کی ضرورت محسوس ہوتی ہے بس اتنا کافی ہوتا ہے کہ انکے بچے کا نام منفرد اور نرالا ہے۔ بعض اوقات اگر کسی کو کوئی لفظ بھاجائے تو بغیر کسی علم رکھنے والے سے پوچھے اور مشورہ کئے بغیر ہی نام رکھ لیا جاتا ہے۔ جیسے صفا، مروا، دعا،دلکش، خوبصورت، گوری وغیرہ کوئی مناسب نام نہیں اگر یہ نام ہوسکتے ہیں تو پھر قبلہ و کعبہ، مسجد، مینار، نماز، زکوۃ وغیرہ ناموں میں کیا مسئلہ ہے؟

سب سے دلچسپ، عجیب وغریب اور منفرد نام پختونوں کے ہاں پائے جاتے ہیں۔ ایسے لگتا ہے کہ اگر کہیں مناسب نام کا کال ہے تو پٹھانوں کے ہاں ہی ہے۔ اب دیکھئے کہ ہماری ایک پٹھان پڑوسن تھیں ان کا نام ’’لپک جنوں‘‘ تھا انکی والدہ کا نام ’’جل کڑے‘‘ انکے ماموں کا نام ’’پگل‘‘ ہے۔ ایک مرتبہ میرے ایک پٹھان دوست نے میری ملاقات اپنے کزنز سے کروائی۔ جب میں نے انکے چچا زاد بھائی کا نام دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ انکا نام ’’حضرت علی کرم اللہ وجہ‘‘ ہے میں حیران ہوا اور دوبارہ اور سہہ بارہ دریافت کیا تو یہی نام بتایا گیا اور مزے کی بات یہ ہے کہ ان بھائی کو انکے مکمل نام ہی سے پکارا جاتا تھا یعنی حضرت علی کرم اللہ وجہ۔ اس طرح پٹھانوں کے دریاخان، سمندرخان، پہاڑ خان نام بھی سنے ہیں۔
 
Top