• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم نور تھے یا بشر؟

سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
شمولیت
اگست 23، 2012
پیغامات
188
ری ایکشن اسکور
143
پوائنٹ
70
بھائی آپ لوگ تو موضوع حدیث سے بھی استدلال کرتے ہو۔پھر آپ کو پتہ ہونا چاہے اور آپ کے علما نے بھی لکھا ہے کہ ضعیف حدیث فضائل میں مرعبر ہوتی ہے۔
کونسی موضوع حدیث سے استدلال کر لیا ہے ہم نے وہ تو لکھ دیں،،
اور ضیعف حدیث کے متعلق جس عالم نے یہ موقف بیان کیا ہے انھوں نے ساتھ کچھ شرائط بھی لگائی ہیں۔اگر نالاں نہ گزرے تو وہ بھی لکھ دیں جواب وہاں سے ہی مل جائے گا آدھی بات لیتے ہیں آپ لو گ وہ بھی سن سنا کر ۔
یہ قانون اور اس کی شرائط کتاب اور مصنف کے نام کے ساتھ یہاں لکھ دیں ان شاء اللہ جواب مل جائے گا فضائل کی ضعیف حدیث کا کیا حکم ہے۔
اور اوپر میری کسی بھی پوسٹ کا آپ کی طرف سے جواب نہیں آیا۔
رہی بات جاہلیت کی تو جناب آئینہ دکھا دینے کا اتنا غصہ ۔۔۔۔۔۔!!!
اپنے عقائد کا یہ حال ہے کہ 170 سال سے پیدا باتوں پر پختگی ہے اور زیادتی اتنی کہ قرآن کی صریح آیات اور احادیث سے دشمنی ہے۔۔
اللہ ہدایت دیں۔
 
شمولیت
جون 20، 2014
پیغامات
676
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
93
جناب بشریت میں تمام امت متفق ہے۔رہ گئی ظاہر اور حقیت بشریت تو عقیدہ ایک ہی ہے بس اس کی تعبیرات مختلف ہیں۔جس کی وضاحت انشااللہ آخر میں ہو گی اب صرف بات حضور کی نورانیت پر کی جائے اور دلائل و اعتراضات کو یکجا کیا جائے تاکہ جو بندہ اس کو پڑھے اس کو سمجھ آئے
 
شمولیت
جون 20، 2014
پیغامات
676
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
93
اور نصراللہ بھائی اگر آپ نے ترجمان وھابیہ ،اشاعۃ السنۃ جیسی کتابیں پڑھی ہوتی تو آپ ہم پر اعتراضات نہ کرتے۔آپ کو پتہ ہوگا کہ جماعت اپلحدیث 3 دسمبر 1886 میں غالبا وجود میں آئی۔تاریخ سہو کی وجہ سے غلط بھی ہو سکتی ہے۔
 
شمولیت
جون 09، 2014
پیغامات
130
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
22
ٹھیک ہے جی میں موقف تو دہرا چکی ہو اب میں اپنی پوسٹ میں اپنے دلائل دو گی۔اور بات صرف نورانیت پر ہوگی اس کو بشریت کے ساتھ خلط نہیں کیا جائے گا۔
 
شمولیت
جون 09، 2014
پیغامات
130
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
22
دلائل بر عقیدہ نورانیت مصطفی(پوسٹ نمبر 1)

قَدْ جَاۗءَكُمْ مِّنَ اللّٰهِ نُوْرٌ وَّكِتٰبٌ مُّبِيْنٌ ؀ سورۃ المائدہ ٫۔ 15

ترجمہ! بے شک آیا تمھارے پاس اللہ کی طرف سے ایک نور "یعنی محمدﷺ" اور ایک روشن کتاب[ یعنی قرآن مجید]۔

اس آیت میں نور سے مرادحضورﷺ ہیں اور روشن کتاب سے مراد قرآن ِ مجید ہے ۔

تنویر المقیاس من تفسیر ابنِ عباس صفحہ نمبر 72 تفسیر ِ کبیر جلد3 صفحہ 566۔ تفسیر خازن جلد اول صفحہ 441 تفسیر جلالین صفحہ 97 تفسیر روح البیان جلد 2 صفحہ 32 . تفسیر روح المعانی پارہ نمبر 6 صفحہ 87 تفسیر حقانی جلد 2 صفحہ21 وغیرہ


گرائمر کی رُو سے مندرجہ بالاآیت میں و اوء عطف ِ تفسیری ہے جو نور اور روشن کتا ب کو علیحدہ علیحدہ کرتی ہے ،اور لفظ نور مصدر ہے ،مصدر نکلے کی جگہ کو کہتے ہیں اس لحاظ سے بھی حضور سار ی کائنات کے انوار کا منبع ہیں یعنی ساری کائنات آپﷺ کے نور سے تخلیق ہوئی ہے۔جن لوگوں کو یہ غلط فہمی ہوئی ہے کہ نور او رروشن کتاب دونوں سے مراد قرآن مجید ہے ان کے رد میں اما م فخر الدین رازی تفسیرِ کبیر جلد3صفحہ 566میں فرماتے ہیں: یہ قول کہ نور اور کتاب دونوں سے مراد قرآن ہے ھذا ضعیف، یہ ضعیف ہے
 

aziz khan

مبتدی
شمولیت
جون 10، 2014
پیغامات
80
ری ایکشن اسکور
33
پوائنٹ
20
ویسے بات اگر نورانیت ھو جائے تو بہت اچھا ھو گا کیونکہ بشریت پر تمام اہل اسلام متفق ہیں
 
شمولیت
جون 09، 2014
پیغامات
130
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
22
دلیل نمبر 2۔
اَللّٰهُ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ ۭ مَثَلُ نُوْرِهٖ كَمِشْكٰوةٍ فِيْهَا مِصْبَاحٌ ۭ اَلْمِصْبَاحُ فِيْ زُجَاجَةٍ ۭ اَلزُّجَاجَةُ كَاَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُّوْقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبٰرَكَةٍ زَيْتُوْنَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ وَّلَا غَرْبِيَّةٍ ۙ يَّكَادُ زَيْتُهَا يُضِيْۗءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ ۭ نُوْرٌ عَلٰي نُوْرٍ ۭ يَهْدِي اللّٰهُ لِنُوْرِهٖ مَنْ يَّشَاۗءُ ۭ النور آیت 35

ترجمہ۔اس کے نور[محمد ﷺ ]کی مثال ایسی ہےجیسے ایک طاق کے اندر ایک چراغ ہے جس کے اوپر ایک فانوس ہےوہ فانوس گویا ایک ستارے کی مانند ہے جو موتی کی طرح چمکتا ہوا روشن ہے جو جلتا ہے ایک برکت والے زیتون کےدرخت مبارک کے تیل سے،جو نہ مشرق کا نہ مغرب کا ،قریب ہے کہ اس کا تیل بھڑک اُٹھے اگرچہ اس کو آگ نہ چھوئے ،نور کے اوپر ایک اور نور ہے ،اللہ اپنے نور کی راہ بتاتا ہے جسے چاہتا ہے۔

اس آیت میں مثل نورہ اس کے نور سے مراد حضور ﷺ ہیں ۔

تفسیر کبیرجلد7صفحہ 403، تفسیرمظہری جلد6صفحہ 522،
دُرِ منشور ،علامہ سیوطی جلد 5صفحہ 48، شرح شمائل القار ی جلد 1صفحہ 47،
اشعۃُاللمعات جلد1صفحہ 725، جواہر البحار جلد1صفحہ6،
تفسیر خازن جلد3صفحہ332، زرقانی علی المواہب جلد6صفحہ238،
تفسیر حقانی جلد5صفحہ 244، موضوعاتِ قاری صفحہ 99، شواہد النبوت صفحہ3،
تفسیر روح البیان جلد4صفحہ141

امام قاضی عیاض رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ نے فرمایا

مَثَلُ نُوْرِهٖ كَمِشْكٰوةٍ فِيْهَا مِصْبَاحٌ ۭ اَلْمِصْبَاحُ فِيْ زُجَاجَةٍ ۭ اَلزُّجَاجَةُ كَاَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُّوْقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبٰرَكَةٍ زَيْتُوْنَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ وَّلَا غَرْبِيَّةٍ ۙ يَّكَادُ زَيْتُهَا يُضِيْۗءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ ۭ نُوْرٌ عَلٰي نُوْرٍ ۭ يَهْدِي اللّٰهُ لِنُوْرِهٖ مَنْ يَّشَاۗءُ

اللہ تعالیٰ زمین و آسمان کا نور ہے حضرت کعب ؄ اور حضرت ابنِ جبیر ؄ نے فرمایا اس کے نور کی مثال نورِمحمد ﷺہے۔

حضرت سہل تستری نے فرمایا اس آیت کے معنی یہ ہیں کہ اللہ آسمان اور زمین والوں کا ہادی ہے اس کا نور ،نورِ محمد ﷺکی مثل جب کہ وہ پیٹھوں میںتھا طاق کی طرح ہے یعنی اس کے نور کی صفت اس طرح تھی اور مصباح سے مراد حضور ﷺ کا قلب مبارک ہے ،زجاجہ [فانوس] حضورﷺ کا سینا ہےیعنی وہ چمکتا ہوا موتی روشن ستارہ ہےاس لیے کہ اس میں ایمان اور حکمت ہے ۔برکت والے درخت یعنی نورِ ابراہیم ؈ سے منور ہےنورِ ابراہیم ؈کی مثال شجر ہ مبارکہ سے بیان کی گئی ہے اور قریب ہے کہ اس کا تیل بھڑک اٹھے یعنی حضور ﷺ کی نبوت کلام سے قبل اس تیل کی طرح خودبخود لوگوں کے لیے ظاہر ہو جائے۔

شفا شریف جلد1صفحہ 13

شرح شفا القاری جلد1صفحہ108

زرقانی مواہب الدنیہ جلد6صفحہ238
دلیل نمبر 3۔
حضور اکرم نے ارشاد فرمایا کہ اے جابر اللہ تعالی نے سب سے پہلے تیرے نبی کے نور کو پیدا کیا
دلیل نمبر 4۔ حضرت عبداللہ ابن عمر فرماتے ہیں کہ میں حضور کو دیکھا آپ نور تھے آپ سراپا نور تھے بلکہ نور من نور اللہ تھے۔
ان احادیث کا سکین پہلے دیا جا چکا ہے۔
 
شمولیت
جون 09، 2014
پیغامات
130
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
22
میں فی الحال 4 دلائل دئے ہیں جن پر کھل کر بات ہو گی باقی انشااللہ ان کے بعد اور ان کا جواب میری پوسٹ پڑھ کر دیا جاے اور اعتراضات کو بار بار دہرانے سے پرہیز کیا جاے
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
میں فی الحال 4 دلائل دئے ہیں جن پر کھل کر بات ہو گی باقی انشااللہ ان کے بعد اور ان کا جواب میری پوسٹ پڑھ کر دیا جاے اور اعتراضات کو بار بار دہرانے سے پرہیز کیا جاے
سسٹر قرآن کی آیت غور سے پڑھیں -

10402920_679201312150374_8437701332287432258_n.jpg
10511295_682424321828073_2525222336057159038_n.jpg


 

ندیم محمدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 29، 2011
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,279
پوائنٹ
140
دلائل بر عقیدہ نورانیت مصطفی(پوسٹ نمبر 1)

قَدْ جَاۗءَكُمْ مِّنَ اللّٰهِ نُوْرٌ وَّكِتٰبٌ مُّبِيْنٌ ؀ سورۃ المائدہ ٫۔ 15

ترجمہ! بے شک آیا تمھارے پاس اللہ کی طرف سے ایک نور "یعنی محمدﷺ" اور ایک روشن کتاب[ یعنی قرآن مجید]۔

اس آیت میں نور سے مرادحضورﷺ ہیں اور روشن کتاب سے مراد قرآن ِ مجید ہے ۔

تنویر المقیاس من تفسیر ابنِ عباس صفحہ نمبر 72 تفسیر ِ کبیر جلد3 صفحہ 566۔ تفسیر خازن جلد اول صفحہ 441 تفسیر جلالین صفحہ 97 تفسیر روح البیان جلد 2 صفحہ 32 . تفسیر روح المعانی پارہ نمبر 6 صفحہ 87 تفسیر حقانی جلد 2 صفحہ21 وغیرہ


گرائمر کی رُو سے مندرجہ بالاآیت میں و اوء عطف ِ تفسیری ہے جو نور اور روشن کتا ب کو علیحدہ علیحدہ کرتی ہے ،اور لفظ نور مصدر ہے ،مصدر نکلے کی جگہ کو کہتے ہیں اس لحاظ سے بھی حضور سار ی کائنات کے انوار کا منبع ہیں یعنی ساری کائنات آپﷺ کے نور سے تخلیق ہوئی ہے۔جن لوگوں کو یہ غلط فہمی ہوئی ہے کہ نور او رروشن کتاب دونوں سے مراد قرآن مجید ہے ان کے رد میں اما م فخر الدین رازی تفسیرِ کبیر جلد3صفحہ 566میں فرماتے ہیں: یہ قول کہ نور اور کتاب دونوں سے مراد قرآن ہے ھذا ضعیف، یہ ضعیف ہے
جزاک اللہ محترم بہن سب سے پہلے تو بات کرتے ہیں لفظ نور کے معانی کی آپ نے اپنی پوسٹ میں متعدد جگہوں پر لفظ نور کا ذکر کیا ہے تو سب سے پہلے آپ اِسی لفظ کی وضاحت کر دیں کہ آپ اِس مندرجہ بالا آیت میں نور سے کیا مراد لیتی ہیں کیوں کہ لغت میں نور روشنی کو کہتے ہیں نور سے مراد جسمانی روشنی بھی مراد ہے نور عقلی روشنی کو بھی کیا جاتا ہے نور سے مراد ہدایت بھی لی جاتی ہے نور موجد کو بھی کہتے ہیں نور روشنی دینے والے کو بھی کہا جاتا ہے اِس کے علاوہ بھی نور بہت سے معانی میں اِستعمال ہوتا ہے جن کا ذکر صاحبِ روح المعانی نے بھی کیا ہے (روح المعانی پ 18 ص 144، مطبوعہ بیروت ص 159) آپ سے گذارش ہے کہ آپ اِس بات کا جواب دیں کہ آپ نے جو لفظ نور بار بار بیان کیا ہے تو اُس کا کیا معنی آپ کے پیش نظر ہے؟
 
سٹیٹس
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
Top