اچھا آپ نے کہا کہ جس شخص کی ولادت جس جنس میں ہو وہ آخر تک وہ ہی رہتا ہے تو پھر ہارور ماروت بشر بن کے کیوں آئے؟
ابھی فیصلہ ہوجاتا ہے۔ ہاروت اور ماروت جس شکل میں بھی آئے، ہم انہیں کیا کہیں گے؟ فرشتہ یا بشر!
اگر آپ کے نزدیک وہ بشر تھے تو آپ کو اس کی دلیل دینا ہوگی۔
اللہ رب العٰلمین کا فیصلہ تو یہ ہے کہ وہ فرشتے تھے:
يُعَلِّمُونَ النَّاسَ السِّحْرَ وَمَا أُنزِلَ عَلَى الْمَلَكَيْنِ بِبَابِلَ هَارُوتَ وَمَارُوتَ ۔۔۔ سورة البقرة
اسی طرح جبریل علیہ السلام بھی جب سیدہ مریم کے پاس آئے تھے تو انسان کی شکل بھی آئے تھے:
فتمثل لها بشر سويا کیا آپ فرشتوں کے سردار کو بھی ’بشر‘ کہیں گی؟؟؟ (ویسے جو بنی آدم کے سردار کو نور مان سکتا ہے وہ فرشتوں کو سردار کو بشر کیوں نہیں مان سکتا۔ ابتسامہ)
محترمہ! بشر کی شکل اختیار کرنے اور بشر ہونے میں زمین وآسمان کا فرق ہے۔
میری پچھلی پوسٹ کی دیگر باتیں ادھار ہیں، ان کا ابھی تک جواب نہیں آیا۔