- شمولیت
- مارچ 03، 2011
- پیغامات
- 4,178
- ری ایکشن اسکور
- 15,351
- پوائنٹ
- 800
محترمہ! میرا سوال بالکل واضح ہے۔ نہ جانے آپ اس کا جواب دینے سے کیوں کترا رہی ہیں؟؟؟حضور ظاہر میں بشر اور حقیقت میں نور
سوال یہ کہ آیا اشیا اپنی حقیقت مختلف ہوتے ہوئے ظاہر مختلف رکھ سکتی ہیں کہ نہیں۔؟
دلیل نمبر 1۔ہاروت ماروت حقیقت میں نور تھے مگر زمین پر لبادہ بشریت میں آئے اور بشروں والے کام بھی کیے ۔شراب بھی پی ۔زنا بھی کیا اور قتل بھی (تفسیر خازن ج 1ص77،تفسیر ابن کثیر ج1 140)
دلیل نمبر 2 ۔حضرت موسی کا عصا مبارکہ ۔تھا تو وہ حقیقت میں عصا مگر ظاہر میں وہ نہ صرف اژدھابنا بلکہ اس نے سانپوں کو نگلا بھی۔
بس اسی طرح حضور تھے تو نور مگر جامئہ بشریت میں تشریف لائے
اب یہ کہ حقیقت کیا ہے اور ظاہر کیا۔
و چیز جس کے بغیر کسی چیز کا وجود نہ رہے وہ حقیقت اور جس کے بغیر رہ سکے وہ صفت ۔
اب یہ ہمارے پاس مشکوۃ موجود ہے اس میں حدیث ہے کہ حضور سے پوچھا گیا کہ آپ کب نبی تھے فر`مایا جب آدم روح اور جسد کے درمیان تھے
اب سب سے پہلے بشرآدم اور حضور آدم سے پہلے بھی موجود ہیں۔تو معلوم ہوا آپکی بشریت آپکی حقیقت نہیں۔
آپ واضح کریں کہ آپ کے نزدیک ہاروت ماروت انسان ہیں یا فرشتے؟؟؟ دوٹوک جواب دیں!@ماھنہہر قادریمیں نے پہلے بھی سوال کیا ہے، کئی بار آپ کو اپنی پوسٹ کا جواب دینے کا کہا ہے، لیکن آپ توجہ کرنے کی بجائے اپنی بات کر رہی ہیں۔
آپ سے سوال ہے کہ ہاروت ماروت آپ کے نزدیک کیا ہیں؟ انہیں فرشتہ کہا جائے گا یا بشر؟؟؟
واضح رہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں فرشتہ ہی قرار دیا ہے، جس کے متعلق آیت کریمہ پیچھے کوٹ کی تھی جس کا ابھی تک آپ کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ (اگر آپ اپنی رٹ لگاتی رہیں گی تو بات چیت کو آگے بڑھانا مشکل ہوجائے گا۔)
بالکل اسی طرح آپ نے اپنا موقف یہ بیان کیا ہے کہ نبی کریمﷺ کی ولادت بطور بشر ہوئی تھی۔ ٹھیک ہے ہمیں اس پر اتفاق ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ وہ نور کب بنے؟ کیا ایک ہی شخصیت جس کی ولادت آپ کے نزدیک بطور بشر ہوئی، جنہیں اللہ رب العٰلمین نے بھی بشر کہا اور نبی کریمﷺ نے بھی بارہا اپنے آپ کو بشر باور کرایا، وہ نور میں کب اور کیسے تبدیل ہوگئے؟ ایک ہی شخصیت میں دو جنسیں کیسے جمع ہوگئیں؟؟؟ اس کا جواب آپ پر ادھار ہے!
اگر اس کا جواب نہیں دینا تو کوئی بات نہیں۔ آگے میری طرف سے گفتگو جاری رکھنے سے معذرت سمجھئے۔