بھائی! آپ ترجمے کا مطالبہ تو تب کریں جب میں نے یہ دعویٰ کیا ہو کہ یہ دونوں جملے احادیث کا ترجمہ ہیں، واضح ہے کہ یہ دونوں جملے حدیث سے استدلال کیے گئے ہیں، ہاں آپ یہ پوچھیں کہ ان دونوں جملوں کا کیسے استدلال کیا گیا ہے تو میں بتانے کو تیار ہوں، لیکن امید ہے کہ آپ خود سمجھدار ہیں سمجھ گئے ہوں گے کہ یہ استدلال حدیث کے کن الفاظوں سے کیا گیا ہے۔
ارسلان بھائی: جناب کی وضاحت کے بعد پوچھتا ہوں حدیث کے اُن الفاظ کی نشاندہی فرما دیں جن سے یہ استدلال ثابت ہوتا ہو کہ"نبی صلی اللہ علیہ وسلم وفات تک رفع یدین کرتے تھے" اور دس صحابہ کرام نے بھی اسی"نبی صلی اللہ علیہ وسلم وفات تک رفع یدین کرتے تھے" کی گواہی دی ہو۔؟