@محمد علی جواد بھائی السلام علیکم، 3 گزارشات رکھنا چاہونگا بھائی کی خدمت میں،
آپ نے فرمایا:
""لیکن قرآن میں فرما رہا ہے کہ:
مِنْ أَيِّ شَيْءٍ خَلَقَهُ -مِنْ نُطْفَةٍ خَلَقَهُ فَقَدَّرَهُ- ثُمَّ السَّبِيلَ يَسَّرَهُ- ثُمَّ أَمَاتَهُ فَأَقْبَرَهُ -
انسان پر خدا کی مار وہ کیسا ناشکرا ہے- اس نے کس چیز سے اس کو بنایا- ایک بوند سے اس کوبنایا پھر اس کا اندزہ ٹھیرایا- پھراس پر راستہ آسان کر دیا- پھر اس کو موت دی پھر اس کو قبر دی-"
آگے مذید "" سوال ہے کہ جن کو زمینی گڑھا قبر کی صورت میں نہیں ملتا ان کے بارے میں روح لوٹنے کا عقیدہ آپ کس طرح ثابت کریں گے ""
بھائی اول تو آپ نے آیت پوری نہی پڑہی، [FONT=KFGQPC Uthman Taha Naskh, Trad Arabic Bold Unicode, Tahoma]
"[/FONT]
ثُمَّ اَمَاتَہٗ فَاَقْبَرَہٗ ثُمَّ اِذَا شَآئَ اَنْشَرَہٗ (عبس:۲۱،۲۲) (پھر اس (انسان کو) موت دی اور قبر میں پہنچایا۔ پھر جب چاہے گا تو اسے (قبر سے) اٹھا کھڑا کرے گا"
اسی مضمون کی ایک اور آیت ہے:
"
نْھَا خَلَقْنٰکُمْ وَ فِیْھَا نُعِیْدُکُمْ وَ مِنْھَا نُخْرِجُکُمْ تَارَۃً اُخْرٰی
اسی زمین سے ہم نے تم کو پیدا کیا اور اسی میں ہم تم کو واپس لے جائیں گے اور اسی سے تمہیں دوسری بار (قیامت کے دن) نکالیں گے۔ (طہ:۵۵)۔"
بھائی اب وہی آپکا والا سوال پیدا ہوتا ہے کہ "یہاں ایک عمومی اصول بیان کیا گیا ہے کہ ہر انسان کو مرنے کے بعد قبر ملتی ہے" اور" ہر انسان کی قبر مٹی کے اندر ہی ہوتی ہے" اور " قیامت کے دن اسی مٹی میں سے اسے اٹھایا جائیگا" تو۔۔۔ فرعون اس اصول کے مطابق کس مٹی کی قبر سے اٹھے گا؟
بھائی آیت کے الفاظ ہیں کہ "اسی میں ہم تم کو واپس لے جائیں گے" ، یہ نہیں کہا گیا کہ "اسی میں تم کو واپس جانا ہے"، اس سے معلوم ہوا کہ فرعون کو بھی اس اصول کے مطابق مٹی میں ہونا چاہیئے تھا، اب یا تو یہ آیت کوئی اصول نہیں بلکہ ایک عام معمول بتا رہی ہے کہ مرنے کے بعد اکثر لوگ مٹی میں جاتے ہیں، جب کہ ہندو راکھ بنا کر اڑا دیتے ہیں، یا پھر فرعون اور ہر ایسے انسان کے ساتھ کوئی الگ معاملہ کرتا ہے اللہ جس کا ہمیں علم نہیں،
اگر ان تین باتوں کو دماغ میں بٹھا لیا جائے تو قبر میں عذاب کے عقیدے کو سمجھنا اتنا مشکل نہ ہوگا:
1۔ اللہ ہر کام کرنے پر قادر ہے
2۔ ہمیں جن چیروں پر ایمان لانے کا کہا گیا ہے اس میں ایک "غیب" بھی ہے
3۔اور غیب کی باتیں، جن میں سے "روح" کا وجود بھی ہے، کہ بارہ میں اللہ فرماتا ہے "
وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الرُّوحِ قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي وَمَا أُوتِيتُم مِّن الْعِلْمِ إِلاَّ قَلِيلاً (اسرائیل-85) (
اور یہ لوگ آپ سے روح کی بابت سوال کرتے ہیں، آپ جواب دے دیجئیے کہ روح میرے رب کے حکم سے ہے اور تمہیں بہت ہی کم علم دیا گیا ہے
)
تو ایک مومن کا تو شیوا ہے کہ اس "کم علم" کے معاملات کو عقلی گھوڑوں سے حل کرنے کے بجائے، ہم نے سنا اور ایمان لائے کہنے والے اصحاب رسول کی سنت پر عمل کیا جائے،
آپ نے مذید فرمایا:
"للہ تعالیٰ نے سورۂ الانعام میں فرمایا :
وَلَوْ تَرَى إِذِ الظَّالِمُونَ فِي غَمَرَاتِ الْمَوْتِ وَالْمَلآئِكَةُ بَاسِطُواْ أَيْدِيهِمْ أَخْرِجُواْ أَنفُسَكُمُ الْيَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُونِ
کاش تم ان ظالموں کو اس وقت دیکھو جب موت کی سختیوں میں مبتلا ہوں اور فرشتے ان کی طرف ہاتھ بڑھا رہے ہوں کہ نکالو اپنی جانیں ، آج تم کو ذلت کے عذاب کی سزا دی جائے گی۔ ( الانعام:6 - آيت:93 )
یہ آیت درج کرنے کے بعد امام بخاری لکھتے ہیں :
هُونِ کے معنی ھوان یعنی ذلت و رسوائی ہے اور هَون کے معنی نرمی اور ملائمت ہے۔
صحيح بخاري , كتاب الجنائز , باب : باب ما جاء في عذاب القبر
مولانا عبدالرحمٰن کیلانی رحمہ اللہ مزید تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں :
امام بخاری نے اس آیت کی جو شرح کی ہے ، اس سے دو باتوں کا پتا چلتا ہے۔
الف : عذاب ( و ثوابِ) قبر مرنے کے وقت سے ہی شروع ہو جاتا ہے جیسا کہ آیت میں لفظ "الْيَوْمَ" سے اس کی وضاحت ہوتی ہے۔""
اس بات پرابھی میں زیادہ نہیں کہونگا، بس ایک حدیث بیان کرونگا:
سیدنا ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اِرشاد فرمایا:
’’جب میت کو چارپائی پر رکھ دیا جاتا ہے اور مرد اس کو اپنے کاندھوں پر اٹھا لیتے ہیں تو اگر وہ میت نیک ہوتی ہے تو کہتی ہے کہ مجھے آگے لے چلو اور اگر وہ نیک نہیں ہوتی تو اپنے گھر والوں سے کہتی ہے کہ ہائے بربادی مجھے کہاں لے جا رہے ہو؟ اس میت کی آواز ہر چیز سنتی ہے سوائے انسان کے اور اگر کوئی انسان سن لے تو بے ہوش ہو جائے۔ (صحیح بخاری کتاب الجنائز باب قول المیت و ھو علی الجنازۃ، باب کلام المیت علی الجنازۃ۔ مسند احمد۳/۴۱، ۸۵)
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں یہ الفاظ ہیں:
’’جب نیک آدمی کو اس کی چارپائی پر رکھا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے ’’مجھے آگے لے چلو، مجھے آگے لے چلو‘‘۔ اور جب برے آدمی کو اس کی چارپائی پر رکھا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے ’’ہائے بربادی و افسوس مجھے تم کہاں لے جارہے ہو‘‘۔ (سنن النسائی کتاب الجنائز باب السرعۃ بالجنازۃ، صحیح ابن حبان ۷۶۴، مسند احمد ۲/۲۹۲، ۵۰۰)۔
آگے آپ خود سمجھدار ہیں، باقی کیلانی صاحب کی کتاب میں "برزخی قبر اور جسم" پر بحث ضرور پڑہیئے گا، جزاک اللہ۔