- شمولیت
- اپریل 27، 2013
- پیغامات
- 26,585
- ری ایکشن اسکور
- 6,764
- پوائنٹ
- 1,207
قیام
کسی بھی نماز کو شروع کرنے سے پہلے قبلہ کی طرف منہ کر کے نماز کی نیت دل میں کریں پھر دونوں ہاتھوں کو کندھوں کے برابر اٹھا کر اللہ اکبر کہتے ہوئے داہنا ہاتھ بائیں ہاتھ پر اپنے سینے پر رکھ لیں پھر دعا ثناء پڑھیں :سبحانک اللھم وبحمدک وتبارک اسمک وتعالیٰ جدک ولا الہ غیرک پھر اعوذباللہ من بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر سورۂ فاتحہ پڑھنے کے بعد کوئی اور سورۂ ملانا ہے کیونکہ بغیرسورۂ فاتحہ کے نماز ہی نہیں ہوتی
فضیلت سورۃ فاتحہ
(عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ قال انی سمعت رسول اللہ ﷺ یقول: قال اللہ تعالیٰ الحدیث(رواہ مسلم)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے اور میرے بندے کے درمیان نماز نصف نصف تقسیم ہے نصف نماز میرے لئے اور نصف نماز میرے بندے کے لئے ہے اور میرے بندے کو وہی ملے گاجو وہ مانگے گا جب بندہ’’الحمدللہ رب العلمین‘‘ (تمام تعریفیں اللہ رب العلمین کے لئے ہے ) کہتا ہے تو اللہ عزوجل فرماتا ہے کہ میرے بندے نے میری حمد کی اور جب وہ کہتا ہے الرحمن الرحیم (جو رحمن اور رحیم ہے ) اللہ فرماتا ہے کہ میرے بندے نے میری ثنا کی اور جب وہ کہتا ہے ’’مالک یوم الدین‘‘(یوم جزا کا مالک ہے ) تو(اللہ)فرماتا ہے کہ میرے بندے نے میری عظمت اور بزرگی کا اظہار کیا اور جب وہ کہتا ہے ’’ایاک نعبد وایاک نستعین‘‘ (ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھی سے مددمانگتے ہیں )تو وہ فرماتا ہے کہ یہ میرے اور میرے بندے کے درمیان ہے اور میرے بندے کو وہ چیز ملے گی جس کی اس نے درخواست کی اور جب وہ کہتا ہے ’’اھدنا الصراط المستقیم صراط الذین انعمت علیھم غیر المغضوب علیھم ولا الضالین‘‘(ہمیں سیدھا راستہ دکھا، ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا ہے ان کا راستہ نہیں جن پر تیرا غضب ہو اور گمراہوں کا راستہ) تو فرماتا ہے کہ یہ میرے بندے کے لئے ہے اور میرے بندے کو وہ چیز حاصل ہو گی جس کا اس نے سوال کیا اب پوری نماز اطمینان سے پڑھیں تاکہ ہماری ساری دعائیں بارگاہ الٰہی میں قبول ہو جائیں والا ضالین کے بعد بلند آواز سے آمین کہنا ہے )
پھر اللہ اکبر کہہ کر رفع الی دین کرتے ہوئے رکوع کریں رکوع میں تین بار سبحان ربی اعظمی کہنا ہے
قومہ(رکوع کے بعد کھڑے ہونا)
سجدہ
پھر سجدہ میں جاتے وقت پہلے دونوں ہاتھ زمیں میں رکھ کر پھر گھٹنوں کو رکھیں سجدہ میں ناک پیشانی اور دونوں ہاتھ اور دونوں قدم کی انگلیاں زمین پر ٹکا دیں ہاتھ پہلوسے دور رکھیں سینہ پیٹ رانیں زمین سے اونچی رکھنا ہے سجدوں کی تسبیح ’’سبحان ربی الاعلیٰ‘‘ تین مرتبہ پڑھنا ہےجلسہ(دونوں سجدے کے درمیان بیٹھنا)
پھر پہلے سجدہ سے سراٹھا کر بایاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھ جائیں اور دایاں پاؤں کھڑا رکھیں اور داہنا ہاتھ داہنی ران پراور بایاں ہاتھ بائیں ران پر اس طرح رکھیں کہ انگلیاں قبلہ رخ اور گھٹنے کے قریب ہوں اور یہ دعا پڑھیں :اللھم اغفرلی وارحمنی وعافنی واھدنی وارزقنی
پھر دوسرا سجدہ بھی اسی طرح کرنا ہے دوسرے سجدہ سے اٹھ کرجب دوسری یا چوتھی رکعت کے لئے کھڑا ہونا ہو تو جلسہ استراحت کرنا ہے (یعنی ہلکا سابیٹھنا)
جلسہ استراحت کے بعد دوسری یا چوتھی رکعت کے لئے اور قعدۂ اولیٰ کے بعد تیسری رکعت کے لئے اٹھنے کے وقت پہلے دونوں گھٹنوں کو زمین سے اٹھائیں پھر دونوں ہاتھوں کو
تشہد(قعدہ اولیٰ)
پہلے قعدہ میں جلسۂ استراحت ہی کی طرح بیٹھ کر یہ دعا پڑھیں :التحیات للہ والصلوات والطیبات السلام علیک ایھا النبی ورحمۃ اللہ وبرکاتہ السلام علینا وعلیٰ عباداللہ الصالحین، اشھد ان لا الہ الا اللہ واشھد ان محمداً عبدہُ و رسولہٗ پھر درود شریف پڑھنا ہے
(قعدہ اولیٰ دو رکعت کے بیٹھنے کو کہتے ہیں )
قعدۂ اولیٰ اور آخری میں التحیات پڑھتے وقت دائیں ہاتھ کی انگلیوں کو موڑ کر کلمہ کی انگلی کو کھلی رکھ کراس سے اشارہ کرنا چاہئے ، تین اور چار رکعت والی نمازوں میں پہلے قعدہ سے اٹھنے کے بعد رفع الیدین کرنا چاہئے فرض کی تیسری اور چوتھی رکعتوں میں صرف سورہ فاتحہ پڑھنی چاہئےآخری قعدہ(آخری رکعت کے لئے بیٹھنے کو کہتے ہیں )
آخری قعدہ میں بیٹھنے کا طریقہ یہ ہے کہ داہنا پاؤں قبلہ رخ کر کے کھڑا رکھا جائے اور بائیں پاؤں کو دائیں طرف نکالا جائے اور بائیں جانب کی سرین کو زمین پر رکھ کر بیٹھا جائے پھر تشہد کے بعد درود شریف پڑھیں :درود شریف:اللھم صل علی محمد ولی ال محمد کماصلیت علیٰ ابراہیم و علیٰ ال ابراھیم انک حمید مجید اللھم بارک علی محمد وعلی ال محمد کمابارکت علیٰ ابراھیم وعلیٰ ال ابراھیم انک حمید مجید
درود شریف کے بعدکی دعائیں
اللھم انی ظلمت نفسی ظلما کثیراولا یغفرالذنوب الا انت فاغفرلی مغفرۃ من عندک وارحمنی انک انت الغفور الرحیماللھم انی اعوذبک من عذاب القبر واعوذبک من فتنۃ المسیح الدجال واعوذبک من فتنۃ المحیاوفتنۃ الممات اللھم انی اعوذبک من الماثم ومن المغرم
پھر داہنی طرف رخ کرتے ہوئے کہیں السلام علیکم ورحمۃ اللہ پھر بائیں طرف کہیں السلام علیکم ورحمۃ اللہ
سلام کے بعد کی دعائیں
سلام پھیرنے کے بعد امام اور مقتدی کو بلند آواز سے اللہ اکبر کہنا ہے اور تین مرتبہ استغفراللہ کہیں پھر یہ دعا پڑھیں :اللھم انت السلام سمنک السلام تبارکت یاذا الجلال والا کرامان دعاؤں کے علاوہ ۳۳بارسبحان اللہ اور ۳۳بار الحمد اللہ اور ۳۳بار اللہ اکبر اور ایک مرتبہ لا الہ الا اللہ وحدہ لاشریک لہ، لہ الملک ولہ الحمد وھوعلی کل شی قدیر پڑھیں
آپ ﷺ فرماتے ہیں کہ جو شخص ہر فرض نماز کے بعد اٰیۃ الکرسی پڑھے گا وہ سیدھے جنتی ہو گا
نوٹ:فرض نماز کے فوراً بعدامام کے ساتھ اجتماعی دعا کرنا بدعت ہے
وتر کی نماز
وتر ی نماز ایک رکعت یا تین رکعت پڑھنی چاہئے ، وتر رات کی آخری نماز ہے ۔دعاء قنوت وتر
وتر کی آخری رکعت میں رکوع سے پہلے قنوت کی یہ دعا پڑھنی چاہئے :اللھم اھدنی فیمن ھدیت وعافنی فیمن عافیت وتولنی فیمن تولیت وبارک لی فیما اعطیت وقنی شرما قضیت فانک تقضی ولا یقضی علیک انہ لایذل من والیت ولا یعزمن عادیت تبارکت ربنا وتعالیت نستغفرک ونتوب الیک وصلی اللہ علی النبی
حوالے :صحاح ستہ سے !
بخاری ومسلم وابوداؤد وترمذی و نسائی و ابن ماجہ اور مسند احمد و صحیح ابن حزیمہ وغیرہم کتاب الصلوۃ
*****
Last edited: