یہ صاحب 4 سالوں سے زیادہ اس فورم پر مسلسل تکرار کئیے جارہے ہیں ، کبھی دنیائے اسلام کے اتحاد کی دہائیاں دیتے ہیں ، کبھی انکے ملک کے لیے خطرہ ظاہر کرتے ہیں ۔ یہ دینی عربی عبارتوں کا بزبان اردو ترجمہ بھی فرما سکتے ہیں ، بقول انکے وہ کسی ٹیوٹر سے عربی سیکھ رھے ہیں ۔ احادیث کےمفہوم صحیح وہ ہی ھونگے جیسا انہوں نے کشید کیا ھو ۔ فورم پر موجود اساتذہ نے اور دیگر طلباء علم نے انہیں بتایا کہ علم الحدیث ماہر اساتذہ کے زیر نگرانی حاصل کرنا چاہیئے تاکہ بھٹکنے کا خوف نہ رھے ۔ خیر ، بقول ان کے رفع یدین کرنے سے مسلمانوں کا اتحاد ختم ھو جاتا ھے ، خوف اس درجہ بھی دلا دیتے ہینکہ اس عمل (رفع یدین) سے جو انتشار ھوتا ھے اس کا راست فائدہ سرحدوں پر کھڑے دشمنوں کو ھوگا ۔ اپنے ساتھ سرٹیفکٹوں کا کافی بڑا ذخیرہ رکھتے ہیں اور مفت تقسیم کرتے ہیں ۔ وعیدیں تو ایسی ایسی کہ دو سمندر پار بھی کانپ کانپ جاتا ہوں ۔
دیکہیں یہ تو لازمی ھے کہ انہوں نے ھماری نہیں سننی ھے (ماننے کا معاملہ تو بعید از تصور ھے) ، یقین مانیں انہوں نے اہل علم احناف کی بھی نہ سنی نہ مانی ۔ ھمارے ایک معزز حنفی ممبر نے جھنجھلا کر ان صاحب سے انکی علمی قابلیت دریافت کرلی ۔ اب آپ خود اندازہ لگا لیں ھم سب کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ کیا نکلنا ھے ؟
آخر اس تکرار مسلسل کا فائدہ کیا ھونا ھے ؟ کسے ھونا ھے ؟ ھمارے ایک دوست نے تو مخلصانہ رائے یہ بھی دی تھی کہ اگر احناف صرف رفع الیدین کرنے لگیں اور آمین کہنے لگیں تو دنیائے اسلام کی آدھی تعداد سے اتحاد ھو جائیگا ، اچھا مجھے یاد آیا موصوف اتحاد بین المسلمین پر ہی گل افشانیاں فرما رھے تھے اپنے انداز میں ۔
سابقہ مراسلات سے محض اقتباسات ہی جوابا ارسال کیئے جاتے رھے اس صورت میں بھی 4 سال مزید گذر ہی جائینگے اللہ نے چاہا تو ۔