ہاتھ کیسے باندھنے چاہیئین احادیث کی گواہی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدھا ہاتھ الٹے ہاتھ کی ذراع پر رکھتے تھے (صحیح بخاری)۔
علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنی دائیں ہاتھ کی ہتھیلی الٹے ہاتھ کے گٹ پر رکھتے تھے (صحیح بخاری)۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدھا ہاتھ الٹے ہاتھ پر رکھتے تھے (صحیح مسلم)ٌ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدھے ہاتھ سے الٹے ہاتھ کو پکڑتے تھے (صحیح ابوداؤد)۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ کی ہتھیلی کے الٹی طرف جوڑ کے پاس کلائی پر رکھتے تھے (صحیح ابوداؤد)۔
ہاتھ کہاں باندھنے چاہیئیں محدث کی گواہی
صحیح سنن الترمذی میں صاحبِ سنن الترمذی فرماتے ہیں کہ میں نے بلاد میں مسلمانوں کو ناف کے اوپر یا نیچے ہاتھ باندھتے دیکھا ہے۔ اس محدث نے سینہ پر ہاتھ باندھنے والون کا پتہ تک نہ دیا۔ یعنی خیر القرون میں کوئی بھی سینہ پر ہاتھ نہین باندھتا تھا۔