کم خطا کرنے والا اور زیادہ کرنے والا ہے تو خطا کرنے والا ہی نا۔تمہارے پاس کیا دلیل ہے کہ اس نے مذکورہ روایت میں خطا نہیں کی۔
قلیل الخطا راوی چونکہ کم غلطیاں کرنے والا ہوتا ہے اسی وجہ سے اس کی روایت میں غلطی کا امکان بہت کم ہوتا ہے
تو لہذا آپ بغیر کسی قرینے یا شاہد کے یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس راوی نے خطا کی ہے
اور اس روایت میں مومل نے خطا نہیں کی اس کے کہیں قرائن ہے
پہلا قرینہ محدثین نے اس کی اس روایت پر نقد نہیں کیا
دوسرا قرینہ مؤمل کی مخالفت کسی دوسرے نے نہیں کی
تیسرا قرینہ محدثین نے اس روایت قبول کیا ہےا ور صحیح قرار دیا ہے
چوتھا قرینہ مومل کی روایت کے شواہد بھی ہیں
یہ چار قرائن اس بات کی تائید میں ہیں کہ مومل نے غلطی نہیں کری
دوسرا اگر مومل کی تائید میں یہ قرائن نا بھی ہوتے تب بھی مومل عند الجمہور ثقہ ہیں۔ ان کی اس روایت کو بغیر رد کے قرائن کے رد نہیں کیا جا سکتا تھا
Sent from my SM-J510F using Tapatalk