• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نوح علیہ السلام کی قوم میں شرک نیک لوگوں کی عقیدت میں غلو سے پیدا ہوا

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم​
حضرت نوح علیہ السلام کی قوم میں شرک اس وقت پیدا ہوا جب انہوں نے نیک لوگوں کی تعظیم میں غلو کیااور اپنے نبی کی دعوت سے تکبر کی بنا پر انکار کیا:
وَقَالُوا۟ لَا تَذَرُنَّ ءَالِهَتَكُمْ وَلَا تَذَرُنَّ وَدًّۭا وَلَا سُوَاعًۭا وَلَا يَغُوثَ وَيَعُوقَ وَنَسْرًۭا ﴿23﴾
ترجمہ: اور کہنے لگے کہ اپنے معبودوں کو ہرگز نہ چھوڑنا اور ود اور سواع اور یغوث اور یعوق اور نسر کو کبھی ترک نہ کرنا (سورۃ نوح،آیت 23)
امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے اپنی کتاب "الصحیح" میں نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا:
"یہ نوح علیہ السلام کی قوم کے نیک آدمیوں کے نام ہیں،ان کے انتقال کرنے پر شیطان نے ان کی قوم کے دلوں میں یہ بات ڈالی کہ ان مجلسوں میں جہاں وہ بیٹھا کرتے تھے مورتیاں رکھو اور ان کے نام بزرگوں کے ناموں پر رکھو ۔انہوں نے ایسا ہی کیا لیکن ان مورتیوں کی پوجا نہ کی۔ان کی پوجا اس وقت شروع ہوئی جب مورتیاں رکھنے والے فوت ہو گئے اور لوگ ان کی اصل حقیقت کو بھول گئے۔(صحیح بخاری6/133)
اقتباس "حقیقت توحید از صالح بن فوزان
 
muslim

رکن
شمولیت
ستمبر 29، 2011
پیغامات
467
ری ایکشن اسکور
567
پوائنٹ
86
بسم اللہ الرحمن الرحیم​
حضرت نوح علیہ السلام کی قوم میں شرک اس وقت پیدا ہوا جب انہوں نے نیک لوگوں کی تعظیم میں غلو کیااور اپنے نبی کی دعوت سے تکبر کی بنا پر انکار کیا:
وَقَالُوا۟ لَا تَذَرُنَّ ءَالِهَتَكُمْ وَلَا تَذَرُنَّ وَدًّۭا وَلَا سُوَاعًۭا وَلَا يَغُوثَ وَيَعُوقَ وَنَسْرًۭا ﴿23﴾

امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے اپنی کتاب "الصحیح" میں نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا:
"یہ نوح علیہ السلام کی قوم کے نیک آدمیوں کے نام ہیں،ان کے انتقال کرنے پر شیطان نے ان کی قوم کے دلوں میں یہ بات ڈالی کہ ان مجلسوں میں جہاں وہ بیٹھا کرتے تھے مورتیاں رکھو اور ان کے نام بزرگوں کے ناموں پر رکھو ۔انہوں نے ایسا ہی کیا لیکن ان مورتیوں کی پوجا نہ کی۔ان کی پوجا اس وقت شروع ہوئی جب مورتیاں رکھنے والے فوت ہو گئے اور لوگ ان کی اصل حقیقت کو بھول گئے۔(صحیح بخاری6/133)
اقتباس "حقیقت توحید از صالح بن فوزان
کیا ابن عباس اس وقت موجود تھے؟ ان کو یہ باتیں کہاں سے معلوم ہوئیں؟
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
عجیب ہی سوال پوچھا آپ نے بھی۔۔۔ چلیں ایک سوال میں بھی آپ سے کئے لیتا ہوں۔ بخاری جنہوں نے اس روایت کو نقل کیا ہے کیا وہ اُس وقت موجود تھے ؟۔ اور اُن کو یہ روایت کہاں سے معلوم ہوئی؟۔
 
muslim

رکن
شمولیت
ستمبر 29، 2011
پیغامات
467
ری ایکشن اسکور
567
پوائنٹ
86
عجیب ہی سوال پوچھا آپ نے بھی۔۔۔ چلیں ایک سوال میں بھی آپ سے کئے لیتا ہوں۔ بخاری جنہوں نے اس روایت کو نقل کیا ہے کیا وہ اُس وقت موجود تھے ؟۔ اور اُن کو یہ روایت کہاں سے معلوم ہوئی؟۔
بخاری صاحب نے تو جناب ابن عبّاس کا نام لے کر یہ باتیں لکھی ہیں، حقیقت میں بخاری صاحب ہی ان باتوں کے ذمّہ دار ہیں۔
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
کیا ابن عباس اس وقت موجود تھے؟ ان کو یہ باتیں کہاں سے معلوم ہوئیں؟
بحث کا آغاز کر کے آپ فرار ہو جاتے ہیں۔کئی تھریڈ میں آپ سے انس نضر بھائی اور سرفراز فیضی بھائی نے سوال کیا لیکن آپ پھر بحث کی طرف نہیں آتے۔

میں شاید پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ آپ کا اور ہمارا بنیادی اختلاف یہ ہے کہ آپ حدیث کو نہیں مانتے اور ہم قرآن و حدیث دونوں کو مانتے ہیں۔

اگر آپ احادیث مبارکہ کو ماننا شروع کر دیں تو یہ اختلافات ختم ہو جاتے گے۔ان شاءاللہ

لہذا بنیادی اختلاف کی طرف آؤ،اور ان سوالات کے مدلل جوابات دو (اگر ہیں تو)

میں آپ سے پہلے دیگر منکرین حدیث مثلا شاہین صاحب اور فیصل ناصر صاحب سے ان سوالات کے جوابات کا مطالبہ کیا تو سارے فرار کا راستہ پکڑتے ہوئے نظر آئے۔

چلو اب آپ جواب دو۔

منکرین حدیث سے چار سوالات
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
عجیب ہی سوال پوچھا آپ نے بھی۔۔۔ چلیں ایک سوال میں بھی آپ سے کئے لیتا ہوں۔ بخاری جنہوں نے اس روایت کو نقل کیا ہے کیا وہ اُس وقت موجود تھے ؟۔ اور اُن کو یہ روایت کہاں سے معلوم ہوئی؟۔
بھائی یہ منکرین حدیث ہے۔
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
اچھا چلیں۔۔۔ ہم آپ کی بات مان لیں۔۔۔ تو کیا اس طرح آپ کا یہ دعوٰی نعوذ باللہ قرآن کے حوالے سے اس کے جمع کرنے پر شکوک وشبہات کو پیدا نہیں کرے گا؟؟؟۔۔۔ اس سوال پر آپ ذرا تفصیل سے روشنی ڈالئے گا۔
بخاری صاحب نے تو جناب ابن عبّاس کا نام لے کر یہ باتیں لکھی ہیں، حقیقت میں بخاری صاحب ہی ان باتوں کے ذمّہ دار ہیں۔
 
سرفراز فیضی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 22، 2011
پیغامات
1,091
ری ایکشن اسکور
3,807
پوائنٹ
376
اچھا چلیں۔۔۔ ہم آپ کی بات مان لیں۔۔۔ تو کیا اس طرح آپ کا یہ دعوٰی نعوذ باللہ قرآن کے حوالے سے اس کے جمع کرنے پر شکوک وشبہات کو پیدا نہیں کرے گا؟؟؟۔۔۔ اس سوال پر آپ ذرا تفصیل سے روشنی ڈالئے گا۔
میرا بھی یہی سوال ہے ۔
 
حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
سلام ورحمۃ
میں صرف ایک بات جانتا ہوں۔۔۔ جس نے حدیث کا انکار کیا۔۔۔ تو اُس نے سیدھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کو جھٹلادیا۔۔۔ مگر امام بخاری پر اعتراض اس لئے کیا جاتا ہے کے ان پر اعتراض رکھ کر علماء حق اِن کے خلاف کوئی فتوٰی نہ جاری کردیں جیسا کے قادیانیوں کے لئے جاری کیا جاچکا ہے حالانکہ سامنے سے دونوں مختلف ہیں مگر کڑیاں اگر دیکھا جائے تو پیچھے سے ایک ہیں۔۔۔ ہمارا قرآن تو وہ بھی پڑھتے ہیں اور یہ بھی خود ہو اہل قرآن کہتے ہوئے قرآن کے صحیح ہونے پر اتفاق کرتے ہیں مگر اسی قرآن میں لکھے اللہ واحدہ لاشریک کے فرمان کو یہ کھلی آنکھوں سے نظر انداز کرتے ہوئے گذر جاتے ہیں۔۔۔

فَإِن تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّـهِ وَالرَّسُولِ
اگر کسی چیز میں اختلاف کرو تو اسے لوٹاؤ، اللہ تعالیٰ کی طرف اور رسول کی طرف (النساء ٥٩)۔

اچھا ایک بات جو اکثر نوٹ بھی کی ہوگی۔۔۔ کے امام بخاری پر اعتراض کرتے کرتے اہل القرآن اتنا بدمست ہوجاتے ہیں کے وہ احادیث پر بھی اعتراض شروع کردیتے ہیں۔۔۔ جس سے خود ان کے ذہنوں اور دلوں میں چھپی گندی سامنے آجاتی ہے۔۔۔ ایک گروہ صحابہ کو طعن وتشنع کا نشانہ بناتا ہے تو دوسرا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کو۔۔۔ تو ذرا غور فرمائیں۔۔۔ کے اللہ نے نبی پاک سے کتنی پیاری بات ارشاد فرمائی۔۔۔

لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِيَ دِينِ
تمہارے لئے تمہارا دین ہے اور میرے لئے میرا دین ہے

تو جو فرقہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کو نہیں مانتا تو وہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت کو کیا ماننے گا اور صد افسوس کے اس ایسے افراد سے جو خود کو اہل القرآن باور کرواتے ہیں۔۔۔ یہ وہی قرآن جو نبی کے قلب پر اللہ کے حکم سے نازل ہوا۔۔۔
قُلْ مَن كَانَ عَدُوًّا لِّجِبْرِيلَ فَإِنَّهُ نَزَّلَهُ عَلَىٰ قَلْبِكَ بِإِذْنِ اللَّـهِ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ وَهُدًى وَبُشْرَىٰ لِلْمُؤْمِنِينَ (اے نبی!) آپ کہہ دیجیئے کہ جو جبریل کا دشمن ہو جس نے آپ کے دل پر پیغام باری تعالیٰ اتارا ہے، جو پیغام ان کے پاس کی کتاب کی تصدیق کرنے واﻻ اور مومنوں کو ہدایت اور خوشخبری دینے واﻻ ہے۔

تو اس قرآن کو کیوں مانتے ہو کیونکہ یہ بھی نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے تلاوت ہواتب ہی کاتبوں نے لکھا۔۔۔ سیدھی بات ایسے لوگوں کے لئے صرف ہم یہ ہی دعا کرسکتے ہیں کے اللہ ہمیں ان کے شر سے محفوظ رکھے۔۔۔ کیونکہ جس کی تابعداری میں یہ دنیا میں توہین رسالت کا بیج بو رہے ہیں آخرت میں دیکھ لیں ان کا انجام کیا ہونے جارہا ہے۔۔۔

وَقَالَ الَّذِينَ اتَّبَعُوا لَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَتَبَرَّأَ مِنْهُمْ كَمَا تَبَرَّءُوا مِنَّا ۗ كَذَٰلِكَ يُرِيهِمُ اللَّـهُ أَعْمَالَهُمْ حَسَرَاتٍ عَلَيْهِمْ ۖ وَمَا هُم بِخَارِجِينَ مِنَ النَّارِ ﴿١٦٧﴾
اور تابعدار لوگ کہنے لگیں گے، کاش ہم دنیا کی طرف دوبارہ جائیں تو ہم بھی ان سے ایسے ہی بیزار ہوجائیں جیسے یہ ہم سے ہیں، اسی طرح اللہ تعالیٰ انہیں ان کے اعمال دکھائے گا ان کو حسرت دﻻنے کو، یہ ہرگز جہنم سے نہ نکلیں گے

واللہ تعالٰی اعلم۔
 
Top