• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

وحدت رویت اور اختلاف مطالع

شمولیت
جولائی 06، 2011
پیغامات
126
ری ایکشن اسکور
462
پوائنٹ
81
صرف اپنی بات آپ کو نظر آ گئی جس سے اپنا مقصد پورا ہوتا تھا اگلی بات آپ کو نظر نہ آئی عجیب بات ہے۔۔ اس سے تو معلوم ہو رہا ہے آپ مسئلے کو سمجھنا ہی نہیں چاہتے۔۔
محترم بھائی میری آپ سے کوئی ذاتی دشمنی تو نہیں ہے میں نے تو آپ ہی کے کہنے پر آپ کی بھیجی ہوئی تحریر کی وضاحت فرمائی ہے۔۔۔
خیر۔۔۔۔
آپ نے کہا میں نے وہ تحریر پڑھی دیکھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترم جو موقف آپ نے اس کو پڑھنے کے بعد لکھا میں تو اس کو دیکھنے سے قاصر۔۔ رہنمائی کر کے شکریہ کا موقع دیں۔
اس سے تو معلوم ہو رہا ہے آپ مسئلے کو سمجھنا ہی نہیں چاہتے۔۔
محترم بھائی میں دین کا طالب علم ہوں ہر وقت سیکھنے کی کوشیش کرتا رہتا ہوں خدارا میرے بارے میں اس طرح کی بد گمانی تو نہ کیجئے!!! آپ جو بھی تحریر بھیجتے ہیں میں نیک نیتی سے اس کا مطالعہ بھی کرنے کی کوشیش کرتا ہوں اور اب بھی شیخ عبدالرحمن کیلانی رحمہ اللہ کی جس کتاب کا آپ نے سکرین شاٹ دیا ہے میں نے تو اس کا بھی مطالعہ شروع کر دیا ہے لیکن اپنی غلطی ماننے کی بجائے آپ کا میرے بارے میں اس طرح کی بد گمانی کرنا ظلم ہے۔
 
شمولیت
جولائی 06، 2011
پیغامات
126
ری ایکشن اسکور
462
پوائنٹ
81
السلام علیکم

اپنے ہی سوالوں کی تمہید پر فرار، ایک ممبر کی پولائٹ درخواست پر سارا غصہ ذاتیات سے نکالنے کی ناکام کوشش۔ آ جا کر کسی کے رائے کا سہارا لینا پڑا جس سے چنا اور گندم کا بھاؤ بھی بتا دیا۔ ابتسامہ

والسلام
محترم کیلانی بھائی میں آپ کا بہت احترام کرتا ہوں اور میں چاہتا ہوں کے آپ سے اس مسئلے پر مثبت انداز میں گفتگو جاری رکھوں یقین جانئے آپ سے بھی میری کوئی ذاتی دشمنی نہیں مگر اس دوران اگر میں موضوع سے ہٹ کر ذاتیات پر اتر آیا ہوں تو اللہ کیلئے مجھ سے درگزر فرمائے گا اور آپ سے بھی میری یہ گزارش ہے کہ ذاتی و شخصی تنقید کرنا اب ترک کردیں اس سے نفرتیں بڑھتی ہیں اور خوام خواہ بات کہاں سے کہاں چلی جاتی ہے۔۔۔

ہم سب دین میں بھائی ہیں تو کیوں نہ ہم خود ہی اس مسئلے کو اصل موضوع کی طرف دوبارہ لوٹائیں؟ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ میں اختلاف مطالع کی ۴ صورتوں کے پیچھے ہی پڑ گیا ہوں اور اپنے موقف کی وضاحت کر ہی نہیں رہا تو ٹھیک ہے میں خود ہی ان چاروں صورتوں پر اپنے علم کے مطابق تبصرہ پیش کرنے کیلئے تیار ہوں اور ان پر اپنے اشکالات بھی آپ سے گزارش ہے کہ ان میں سے جونسی صورت آپ کو صحیح معلوم ہوتی ہے اس پر میرے اشکالات رفع کرنے کی کوشیش کیجئے گا۔۔۔

آپ میرے اشکالات خواہ بعد میں رفع کر دیں میں ان شاء اللہ اگلی ہی پوسٹ میں وحدت رویت پر شرعی و عملی دلائل دے کر اس کو ثابت کرنے کی کوشیش کرونگا پھر آپ اس پر اپنے سوالات کر سکتے ہیں۔۔۔

اس دوران ہم میں سے کوئی کسی کی ذات یا علمی استطاعت پر حملہ نہیں کرے گا ان شاء اللہ۔۔۔

اگر آپ مجھ سے اس بات پر متفق ہیں تو پھر اس تجدیدی عمل کو شروع کرتے ہیں۔۔۔
 
محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310

بالکل آپ نے بجا فرمایا بھائی۔۔۔
لیکن مسئلے کی وضاحت کیلئے جو طریقہ آپ اختیار کئے ہوئے ہیں میرے خیال میں تو عجیب ہے باقی واللہ اعلم۔۔۔۔

میں آپکی توجہ اپنے گزشتہ دو کمنٹس 44 اور 47 کی طرف کرنا چاہتا ہوں جنکی وضاحت سے ہی مسئلہ واضح ہو گا۔۔۔
 
شمولیت
جولائی 06، 2011
پیغامات
126
ری ایکشن اسکور
462
پوائنٹ
81
سوالات تو اس تحریر کے بعد ہیں نا۔۔۔
محترم کنعان بھائی نے جو آپ سے وضاحت چاہی وہ آپ کی اس تحریر سے متعلق ہے اس لئے پہلے عنوان "عالمی سطح پر ان کے موقف کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا جائے" کے اشکلات دور ہونگے تو تب آگے کی بات ہو گی محترم۔۔۔۔
محترم بھائی "عالمی سطح پر اختلاف مطالع واے موقف کے نفاذ" والی بات بطور مثال پیش کی ہے یعنی صرف اتنا کہا ہے کہ اگر بالفرض مشرق و مغرب میں بسنے والے مسلمان اور کبار علماء اس بات پر متفق ہو جائیں کہ اختلاف مطالع کا اعتبار کرتے ہوئے ہم اپنے اپنے روزے اور عیدین کریں گے تو پھر اس کی عملی صورت کیا ہوگی؟ پھر اس کے ضمن میں ۴ صورتیں ذکر کی تھیں جس پر ابھی تک گفتگو جاری ہے۔۔۔

امید ہے اشکال رفع ہو گیا ہوگا۔۔۔
 
شمولیت
جولائی 06، 2011
پیغامات
126
ری ایکشن اسکور
462
پوائنٹ
81
صرف اپنی بات آپ کو نظر آ گئی جس سے اپنا مقصد پورا ہوتا تھا اگلی بات آپ کو نظر نہ آئی عجیب بات ہے۔۔ اس سے تو معلوم ہو رہا ہے آپ مسئلے کو سمجھنا ہی نہیں چاہتے۔۔
کونسی اگلی بات بھائی؟ آپ کا اشارہ کس بات کی طرف ذرا وضاحت فرما دیجئے۔۔۔
شکریہ
 
محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
صرف اپنی بات آپ کو نظر آ گئی جس سے اپنا مقصد پورا ہوتا تھا اگلی بات آپ کو نظر نہ آئی عجیب بات ہے۔۔ اس سے تو معلوم ہو رہا ہے آپ مسئلے کو سمجھنا ہی نہیں چاہتے۔۔

جسکو میں نے ہائی لائٹ کیا ہے۔
 
شمولیت
جولائی 06، 2011
پیغامات
126
ری ایکشن اسکور
462
پوائنٹ
81
جسکو میں نے ہائی لائٹ کیا ہے۔

۱
محترم آپ کا لنک میں دیکھ چکا ہوں اور یہ تحریر میں پہلے بھی کئی بار پڑھ چکا ہوں۔ جو موقف اس تحریر میں اختیار کیا گیا ہے اس پر بھی میں غور کر چکا ہوں۔ اس تحریر میں جو موقف اختیار کیا گیا وہ یہ ہے: جن شہروں کا مطلع متفق ہے وہ ایک دوسرے کی رویت کا اعتبار کریں گے لیکن جن کا مطلع مختلف ہے وہ ایک دوسرے کی رویت کا اعتبار نہیں کریں گے۔ میں نے اختلاف مطالع کی جو ۴ صورتیں ذکر کی تھیں ان میں سے آخری صورت یہی ہے۔
سوال یہ ہے کہ کیا آنجناب بھی اسی صورت کے حامی ہیں؟ اگر ہاں تو پھر آپ سے چند سوالات کرنا چاہوں گا۔۔۔

۲
"8۔ ہمارے نزدیک علامہ شوکانی رحمہ اللہ اور شیخ الاسلام کا نظریہ صحیح معلوم ہوتا ہے کہ ایک اہل بلد کی روٴیت دوسرے بلد کے لئے معتبر ہے۔ اوران پر روزہ لازم ہوجاتاہے جب کہ ہر دو بلاد کا مطلع ایک ہو یا اتنا فرق ہو کہ اگر ایک بلد میں چاند طلوع ہوا ہے تو دوسرے بلد میں بھی اس کا طلوع ممکن ہو۔
اگر ہر دو بلد کے مطالع میں اتنا فرق ہے کہ جب دونوں میں سے ایک بلد میں چاند طلوع ہو اور دوسرے میں طلوع نہ ہو بلکہ اس فرق سے تاریخ بدل جائے تو ایسے ہر دو بلاد میں سے ایک بلد میں دیکھا ہوا چاند دوسرے بلد کے لئے قطعاً کافی نہیں ہوگا۔ روزہ اور عید ادا کرنے میں وہ ایک دوسرے کے پابند نہیں ہوں گے۔ مغنی ابن قدامہ سے بھی ہمارے اس موقف کی تائید ہوتی ہے۔"
محترم بھائی میں سمجھتا ہوں کہ آپ ابھی تک اپنی بھیجی ہوئی تحریر میں اختیار کیا ہوا موقف پوری طرح سمجھ نہیں پائے۔۔۔ اوپر درج میرے دونوں اقتباسات کو غور سے پڑھئے ؛ ان میں سے اقتباس نمبر ۱میں آپ کی بھیجی گئی تحریر کا خلاصہ درج ہے جس پر آپ نے اعتراض کیا تھا کہ
محترم جو موقف آپ نے اس کو پڑھنے کے بعد لکھا میں تو اس کو دیکھنے سے قاصر۔۔ رہنمائی کر کے شکریہ کا موقع دیں۔
آپ نے وضاحت طلب کی تو میں نے آپ ہی کی بھیجی گئی تحریر میں سے وہ ٹکڑا نکال کر پیش کیا جس میں یہ موقف درج تھا۔ یہ ٹکڑا اقتباس نمبر ۲ میں درج ہے۔ مگر پھر آپ نے اس پر بھی اعتراض کیا کہ
صرف اپنی بات آپ کو نظر آ گئی جس سے اپنا مقصد پورا ہوتا تھا اگلی بات آپ کو نظر نہ آئی عجیب بات ہے۔۔ اس سے تو معلوم ہو رہا ہے آپ مسئلے کو سمجھنا ہی نہیں چاہتے۔۔
محترم بھائی آپ ناراض نہ ہوئے گا مگر آپ کے دونوں اعتراضات تحریر کا بغور مطالعہ نہ کرنے، اختلاف مطالع کی صورتوں سے ناواقفیت اور غلط فہمیوں پر پبنی ہیں۔

اب میں آپ کو سمجھانے کیلئے ایک آسان طریقہ اختیار کر رہا ہوں۔ اوپر میرے دو اقتباسات درج ہیں آپ یہ کریں کہ اقتباس نمبر ۱ کے نیلے جملے کو اقتباس نمبر ۲ کے نیلے جملے کیساتھ میچ کریں اور اسی طرح نمبر ۱ کے لال جملے کو نمبر ۲ کے لال جملے کیساتھ میچ کریں۔ ان شاء اللہ آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ میں نے آپ والی تحریر میں اختیار کردہ موقف بالکل صحیح اور مکمل طور پر پیش کیا تھا اور آپ نے غلط فہمی کی بنیاد پر میرے متعلق بد گمانی کی تھی کہ
صرف اپنی بات آپ کو نظر آ گئی جس سے اپنا مقصد پورا ہوتا تھا اگلی بات آپ کو نظر نہ آئی عجیب بات ہے۔۔ اس سے تو معلوم ہو رہا ہے آپ مسئلے کو سمجھنا ہی نہیں چاہتے۔۔
محترم آپ کو ایک اور غلط فہمی لاحق ہوئی کہ اس موقف میں مطالع متفق ہونے کی صورت میں جو ایک دوسرے کی رویت قبول کرنے کی بات ہے وہ شاید میرے موقف سے میل کھاتی ہے اور شاید اس سے میرا مقصد پورا ہوتا ہے۔۔۔نہیں جناب نہیں۔۔۔میرا یہ موقف ہر گز نہیں ہے۔۔۔ میرا موقف تو یہ ہے کہ مطالع متفق ہوں یا مختلف ایک شہر جہاں رویت ثابت ہوگئی ہے اس کا اعتبار دنیا کے تمام شہروں میں کیا جائے خواہ مطالع متفق ہوں یا مختلف، مشرق میں ہوں یا مغرب میں۔۔۔اچھی طرح سمجھ لیں۔۔۔

اللہ عز وجل ہم سب کے گناہ معاف کرے۔۔۔آمین
 
طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
اس موضوع پر سب سے بہترین اور مفصل کتاب غازی عزیر حفظہ اللہ کی ’’وحدت رویت اور اختلاف مطالع کی شرعی حیثیت‘‘ ہے۔
موصوف نے قائلین وحدت کے تمام دلائل کا مفصل جواب دیا ہے اور اسی موقف کو ترجیح دی ہے کہ ہرعلاقہ کے لوگ اپنی اپنی رویت ہی کا اعتبار کریں گے ۔
کیا یہ کتاب نیٹ پر دست یاب ہو سکتی ہے؟اگر کسی بھائی کے پاس ہو تو ضرور مہیا فرمائیں۔
 
طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
میرا موقف تو یہ ہے کہ مطالع متفق ہوں یا مختلف ایک شہر جہاں رویت ثابت ہوگئی ہے اس کا اعتبار دنیا کے تمام شہروں میں کیا جائے خواہ مطالع متفق ہوں یا مختلف، مشرق میں ہوں یا مغرب میں۔۔۔اچھی طرح سمجھ لیں۔
یہی موقف راجح اور قرین صحت ہے۔ان شا ء اللہ
 
محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
Top