• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پاکستان، دارالاسلام ؟

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
میرا رجحان تو دار المرکبہ ہی کی طرف ہے۔واللہ اعلم بالصواب
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
چلیں مذکورہ موضوع پر ہی کوئی رائے ارشاد فرمادیں، کیا خیال ہے؟ کیونکہ ابھی تک پاکستان کو دارالاسلام قرار دینے پر دلائل دیے گئے ہیں نہ ہی دارالکفر کہنے پر۔
میرا رجحان تو دار المرکبہ ہی کی طرف ہے۔واللہ اعلم بالصواب
محترم بھائیو میری اس فورم پر ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ لوگوں کو ہمارا اہل حدیثوں کا آپس میں اتفاق نظر آئے چاہے اندورنی اختلاف ہو بھی- پس ہم اس اندرونی اختلاف پر جب بھی بات کریں تو باہر والوں کو بتا دیں کہ ہمارا صرف اجتہاد کا اختلاف ہے ہم آپس میں ایک دوسرے کو غلط نہیں بلکہ اجتہادی غلطی پر سمجھتے ہیں
پس اگر کوئی صحیح اہل حدیث عالم پاکستان کے دارلاسلام ہونے پر ایک موقف رکھتا ہے اور اسکے پاس جائز تاویلات ہیں جو ہمیں سمجھ نہیں آتیں تو ہمیں اس کے دلائل کا علمی رد کرنا تو ٹھیک ہے مگر اسکو گمراہ کہنا غلط ہو گا (عامی اس میں رائے نہیں دے سکتا ہاں عالم کی بات کوٹ کر سکتا ہے)
پس آپ میں جو بھی اس پر بحث کرے میری درخواست ہے کہ پہلے یہ واضح کر دے کہ وہ دوسرے گروہ کو گمراہ نہیں سمجھتا بلکہ صرف اجتہادی غلطی پر سمجھتا ہے تاکہ دوسرے اسی کو بنیاد بنا کر ایک اہل حدیث کو ہی گمراہ نہ کہ دیں جیسے ایک تھریڈ اہل حدیث کی سند درکار ہے میں ملتی جلتی کوئی صورتحال آئی ہے اللہ جزا دے امین

ویسے مجھے بھی دلائل کے لحاظ سے استادِ محترم طاہر بھائی کی بات ٹھیک لگتی ہے مگر پاکستان کو دارالاسلام سمجھنے والے اہل حدیث بھائی کو گمراہ نہیں سمجھتا
 
طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
ہاں جو عالم دین ہے اور دلائل کی بنیاد پر یہ موقف رکھتا ہے یا کسی عالم کی اتباع میں اسے دارالاسلام سمجھتا ہے،تو اسے گم راہ کہنا درست نہیں۔
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
ہاں جو عالم دین ہے اور دلائل کی بنیاد پر یہ موقف رکھتا ہے یا کسی عالم کی اتباع میں اسے دارالاسلام سمجھتا ہے،تو اسے گم راہ کہنا درست نہیں۔
استادِ محترم اللہ آپکو جزا دے امین
محترم جواد بھائی آپ بھی کیا یہ سمجھتے ہیں کہ جو پاکستان کو دارالاسلام نہیں سمجھتا وہ گمراہ نہیں بلکہ اجتہادی غلطی پر ہے تاکہ بات دوستانہ ماحول میں جاری رہ سکے جزاک اللہ
 
جواد

رکن
شمولیت
اپریل 16، 2011
پیغامات
43
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
42
سبحان اللہ عبدہ بھائی۔ استاذ محترم طاہر اسلام میرے بھی استاذ ہیں، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ان سے اختلاف تاحال نہیں ہوا، آپ سابقہ پوسٹوں سے شاید درست اندازہ نہیں لگا سکے۔ میں نے تو شروع ہی میں یہ بات عرض کی تھی کہ اسلامی بنیادوں پر دیکھا جائے تو اس وقت کوئی ریاست اسلامی ریاست نہیں ہے۔ باقی کسی کو کسی بھی اجتہادی مسئلے پر گمراہ خیال کرنے کی بات تو جاہلانہ طرز عمل ہے، اللہ اجتہادی مسائل میں ہمیں درست راہ اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔یہاں تو دلچسپ نوک جھونک ہورہی ہے جو درحقیقت علمی بنیاد بھی رکھتی ہے۔ لہذا اس قدر متفکر نہ ہوں۔ بہرحال آپ کا یہ جذبہ قابل قدر اور لائق تحسین ہے۔
 
عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
پاکستان انسانی افرادی لحاظ سے دارالسلام ہے
مگر قانونی لحاظ سے نہیں
کیونکہ قانون اغیار کا ہے
 
عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
دارالسلام اس کو کہتے جو اسلامی شرعیت اور قانون پر عمل درآمد کرائے یعنی اسلامی لاء
ہاں افرادی لحاظ سے دارلسلام ہے
شرعی لحاظ سے نہیں
 
طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
سبحان اللہ عبدہ بھائی۔ استاذ محترم طاہر اسلام میرے بھی استاذ ہیں، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ان سے اختلاف تاحال نہیں ہوا، آپ سابقہ پوسٹوں سے شاید درست اندازہ نہیں لگا سکے۔ میں نے تو شروع ہی میں یہ بات عرض کی تھی کہ اسلامی بنیادوں پر دیکھا جائے تو اس وقت کوئی ریاست اسلامی ریاست نہیں ہے۔ باقی کسی کو کسی بھی اجتہادی مسئلے پر گمراہ خیال کرنے کی بات تو جاہلانہ طرز عمل ہے، اللہ اجتہادی مسائل میں ہمیں درست راہ اختیار کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔یہاں تو دلچسپ نوک جھونک ہورہی ہے جو درحقیقت علمی بنیاد بھی رکھتی ہے۔ لہذا اس قدر متفکر نہ ہوں۔ بہرحال آپ کا یہ جذبہ قابل قدر اور لائق تحسین ہے۔
جواد بھائی میرے ہم درس ہیں،جو میرے لیے ایک سعادت کی بات ہے؛باقی ان کی مذاق کی عادت ہے؛اللہ میرے دوستوں کو سلامت رکھے اور ہمیں اسی انداز میں افہام و تفہیم اور بحث مباحثے میں شریک ہونے کی توفیق دے؛وگرنہ آج کل تو فورموں کی حالت تو یہ ہے:
یہاں پگڑی اچھلتی ہے،اسے مے خانہ کہتے ہیں
اس باب میں مجھے حال ہی میں ایک تلخ تجربہ ہوا ہے،جس کی تفصیل کبھی عرض کروں گا؛ان شا ءاللہ
 
طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
256
دارالسلام اس کو کہتے جو اسلامی شرعیت اور قانون پر عمل درآمد کرائے یعنی اسلامی لاء
ہاں افرادی لحاظ سے دارلسلام ہے
شرعی لحاظ سے نہیں
افرادی سے اگر آپ کی مراد یہ ہے کہ یہاں مسلمانوں کی کثرت ہے،تو اس بنا پر بھی اسے دارالاسلام نہیں کہا جا سکتا،بل کہ یہ دارالمسلمین کہلائے گا؛واللہ اعلم ،حضرت جواد کیا فرماتے ہیں؟؟
 
Top