جہاد پاکستان ایکسپوزڈ
مبتدی
- شمولیت
- ستمبر 20، 2013
- پیغامات
- 13
- ری ایکشن اسکور
- 19
- پوائنٹ
- 6
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاۃ
ہم اور ہمارا مقصد
پاکستان اسلام کے نام اور اسکی سربلندی کے لئے بننے والا ایک ملک ہے۔ پاکستان کے آئین میں یہ بات دوٹوک اور واضح طور پر رقم ہے کہ اس ملک میں بالادستی قرآن و سنت کو حاصل ہوگی۔ اور جو بھی قانون یا فیصلہ قرآن وسنت کے مخالف ہوگا ، وہ کالعدم قرار دیا جائے گا۔ مگر بد قسمتی سے غیروں کی سازشوں اور اپنوں کی لاپرواہیوں سے پاکستان کی تکمیل سست روی کا شکار ہے۔ بلا شک و شبہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور مسلمانوں کی ہی قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے۔ اس ملک میں اسلامی تعلیمات کا احیاء اور نفاذ شریعت اسلامیہ کا وہی طریقہ ہوگا ، جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کے لئے ایک خطہ "مدینۃ المنورہ" حاصل کرنے کے بعد اختیار کیا تھا۔ اور سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلم معاشروں کی اصلاح کا طریقہ مسلسل دعوت و نصیحت ہے۔ مسلمانوں کی غلطیوں پر جلد بازی کرنے کی بجائے انکی اصلاح کے صبر آزما راستے کو اختیار کرنا ہی ہمارا راستہ ہونا چاہیئے۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ عہد نبوی میں گندے ترین انسان یعنی منافقین بھی موجود تھے اور وہ اسلام کی مخالفت، اسلامی شعار کا استہزاء، حدود اللہ کا مزاق تک اڑانے سے گریز نہیں کرتے تھے۔ مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کے اس وطن کے امن و امان کی خاطر جو لائحہ عمل اور سیرت کا نمونہ پیش کیا ، آج بھی مسلمان ممالک میں اسلام کے غلبہ و احیاء اور برائی کے خاتمے کا وہی طریقہ ہی ہمارے لئے اپنانا لازم ہے۔ اس راہ اور طرہقہ سے علاوہ کوئی دوسرا راستہ بھی شر و فساد اور فتنہ سے خالی نہیں۔
دین محمدیہ میں شریعت و اسلام کے احیاء و نفاذ کے لئے کفار مشرکین سے قتل و قتال کا راستہ بلا شبہ ایک حقیقت ہے مگر کفار مشرکین (جیسا کہ انڈیا، امریکہ ، اسرائیل وغیرہ،) سے جہاد و قتال کو چھوڑ کر مسلمان ملکوں ،ریاستوں (جیسا کہ پاکستان) میں اپنے ہی حکام کے خلاف قتل و قتال سے شریعت کے نفاذ کی تحریک چلانا، اور عام مسلمانوں کے جان و مال کو بے وقعت سمجھنا اور مسلمانوں کے امن و امان کو اپنی دہشت سے تاراج کرنا خالصتا خوارج کا عقیدہ و منہج ہے اور خارجیوں کا کام ہے ، چاہے وہ کس بھی دور میں کیوں نہ ہو۔ اس پر تاریخ اسلامی اس حقیقت پر گواہ ہے۔
ہم اس بلاگ پر پاکستان میں ہونے والی دپشتگردی کی حقیقت کو عام مسلمانوں پر واضح کرنے کے ساتھ ساتھ ،اس دہشتگردی کے اثرات سے امت مسلمہ کو کن کن نقصان سے دوچار ہونا پڑا اور اس دہشتگردی کے خبیث ناسور کا علاج کیا ہے، یہ سب قابل فہم اور آسان انداز میں آپ احباب کے سامنے پیش کریں گے
ایڈمن
جہاد پاکستان ایکسپوزڈ (سعد سلفی)