شیخ التفسیر والحدیث مولانا محمد عبداللہ امجد چھتوی رحمۃ اللہ علیہ
آپ ریاست بیکانیر (انڈیا) کے علمی مرکز بڈھیمالوی میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اپنے والد مرحوم سے حاصل کی اور درس نظامی کی تکمیل جامعہ محمدیہ اوکاڑہ میں 1958 میں کی۔ فراغت کے بعد اسی جامعہ میں 18 سال تدریس کے فرائض سر انجام دئیے اور بعد ازاں دارالقرآن ( فیصل آباد) ، جامعہ سلفیہ (فیصل آباد) اور جامعہ اشاعۃ الاسلام عارفوالہ 149/eb میں بھی شیخ الحدیث کے طور پر تعلیم کے فرائض سر انجام دیتے رہے اور 1993 سے تاحال مرکز الدعوۃ السلفیہ ستیانہ بنگلہ میں شیخ الحدیث اور مفتی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ اسی طرح تقریبا ً تیس سال سے آپ کو صحیح البخاری پڑھانے کا شرف حاصل رہا ہے۔
آپ کے چند مشہور اساتذہ مندرجہ ذیل ہیں
شیخ الحدیث والتفسیر حافظ عبداللہ بڈھیمالوی
شیخ الحدیث مولانا محمد عبدہ
شیخ الحدیث پیر محمد یعقوب صاحب
شیخ الحدیث والتفسیر محمد عبداللہ روپڑی صاحب رحمھم اللہ تعالیٰ
آپ سے علمی فیض حاصل کرنے والے چند نامور علماء کے نام مندرجہ ذیل ہیں
فضیلۃ الشیخ مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ فیصل آباد
شیخ الحدیث حافظ عبدالعزیز علوی حفظہ اللہ فیصل آباد
شیخ حافظ عبدالمنان نورپوری رحمہ اللہ گوجرانوالہ
شیخ حافظ عبدالسلام بھٹوی حفظہ اللہ مریدکے
شیخ الحدیث مولانا عبدالعلیم صاحب گوجرانوالہ
شیخ الحدیث مولانا محمد اکرم شاہ سیالکوٹ
شیخ الحدیث مولانا محمد گلزار صاحب فیصل آباد
فضیلۃ الشیخ حافظ عبدالغفار اعوان المدنی حفظہ اللہ اوکاڑہ
شیخ مقصود احمد صاحب سعودی ایمبیسی
رحم اللہ الشیخ رحمۃ واسعۃ..
منقول