• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پی ڈی ایف کتابوں کی کوالٹی

شمولیت
مئی 08، 2013
پیغامات
43
ری ایکشن اسکور
31
پوائنٹ
58
السلام و علیکم!
کتاب و سنت ڈاٹ کام پر کتب جو کہ پی ڈی ایف فارمیٹ میں موجود ہیں، اکثر کی کوالٹی ٹھیک نہیں ۔درج ذیل میں وہ خامیاں بیان کی جارہی ہیں جو اب تک میں نے اکثر کتابوں میں نوٹ کی ہیں۔
1- اکثر کے درمیان میں صفحات غائب ہیں۔
2- اکثر کے صفحات مارجنز سے کٹے ہوئے ہیں ۔
3- اکثر کے ٹائٹل پیج خراب ہیں۔
4۔ اکثر کے صفحات بلیک اینڈ وائٹ سکین نہ ہونے کی وجہ سے انکا حجم بھی زیادہ ہے اور کتاب کے حسن کو زنگ لگ جاتاہے۔ مثال کے طور پہ تیسیراالقرآن از مولانا عبد الرحمٰن کیلانی یا فیروز اللغات
5- بہت ساری کتابوں کی پراپرٹیز میں ایک ہی ٹیگ دہرایا گیاہے اور وہ مطابقت نہیں رکھتا۔
6۔ اکثر کتابوں کے صفحات کالے سکین ہوئے ہیں۔
7۔ اکثر کتابوں میں صٖفحات دوسری کتب کے لگے ہیں۔
8۔ اکثر دوبارہ سکین ہونے والی ہیں۔
اسی سلسلے میں میری ملاقات پچھلے سال انس صاحب سے ہوئی۔ اور میں نے 500 کتابوں کو سکرین بھی کر لیا تھا لیکن میرا ڈیٹا جس فلیش میں تھا چوری ہو گی۔ میں نے کام ویب سائٹ کے پرانے ورژن میں تمام کتب کے بٹن سے آخری کتاب سے شروع کیا تھا لیکن نئے ورژن میں وہ بٹن نہیں ہے۔ چنانچہ اس لئے میں شرمندگی کے باعث دوبارہ ملاقات نہ کر سکا۔
چونکہ یہ ایک فل ٹائم ٹف جاب ہےجس کے لئے ایک ٹیم درکار ہے۔ اس لئے کتاب و سنت ڈاٹ کام کیلیئے یہ تجویز ہے کی اس کے لیے علیحدہ کوالٹی کنٹرول ٹیم تشکیل دی جائے جس کا میں ممبر بننے کیلیے تیار ہوں۔
اس پوسٹ کا مقصد صرف اصلاحی ہے نہ کہ تنقید ۔تاکہ اسلاف کے اس خزانے کو اچھے سے محفوظ کیا جا سکے۔
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
@حافظ اختر علی بھائی،
آپ @عمیر زبیر بھائی کے ساتھ مل کر ازراہ کرم اس پر کام کروائیے۔ کتابوں کی کوالٹی میں درستی بہت ضروری ہے۔
 
شمولیت
مئی 08، 2013
پیغامات
43
ری ایکشن اسکور
31
پوائنٹ
58

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
4۔ اکثر کے صفحات بلیک اینڈ وائٹ سکین نہ ہونے کی وجہ سے انکا حجم بھی زیادہ ہے اور کتاب کے حسن کو زنگ لگ جاتاہے۔ مثال کے طور پہ تیسیراالقرآن از مولانا عبد الرحمٰن کیلانی یا فیروز اللغات
کئی بار کچھ کتابیں دوسری ویبسائٹ سے بھی لی جاتی ہے جس کی وجہ سے اس کا سائز بڑا ہوتا ہے،
جہاں تک فیروز اللغات کی بات ہے تو میرے پاس شاید ٧٠ mb والی فائل موجود ہے اسے اپلوڈ کیا جا سکتا ہے
@شاکر
شاکر بھائی ابھی آپ لوگوں نے جو صحیح بخاری اپلوڈ کی ہے اس کا سائز بہت کم ہے کیا آپ لوگ طریقہ بتا سکتے ہے کہ کس طرح سے بڑی سائز پی ڈی ایف کو چھوٹا بنایا جائے؟؟
میرے پاس قرآن مجید ٤٠٠ mb تک ہے جسے اپلوڈ کرنا مشکل کام ہے، اگر اپلوڈ ہو بھی جائے تو ڈاونلوڈ کرنے والا بھاگ جاتا ہے کوئی سیکریٹ بتا دیجئے پلیز
 
حافظ اختر علی

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
768
ری ایکشن اسکور
732
پوائنٹ
317
@حافظ اختر علی بھائی،
آپ @عمیر زبیر بھائی کے ساتھ مل کر ازراہ کرم اس پر کام کروائیے۔ کتابوں کی کوالٹی میں درستی بہت ضروری ہے۔
شاکر بھائی !عمیر زبیر صاحب کی باتوں میں کچھ مبالغہ آرائی بھی ہے اگر ان کے بقول اکثر کے بات کو لیا جائے تو سائٹ پر موجود کتابیں بے کار ثابت ہوتی ہیں اور یہ شکوہ بہت سارے یوزر سے ہونا چاہیے تھا لیکن ہم خود بھی ان چیزوں کو غور سے دیکھتے ہیں اور بہت سارے ہمارے ماہرین کی نظریں بھی اس پر کام کرتی ہیں۔تھوڑی بہت کوتاہی بشری کوتاہی بن سکتی ہے لیکن اکثر والے لفظ کی وجہ سے اجتماعی کوتاہی بنتی ہے اور میرا خیال ہے کہ ہم اجتماعی کوتاہی کا شکار نہیں ہیں۔ان شاء اللہ
باقی عمیر بھائی نے جن مقامات کی نشاندہی کی ہے ان کو چیک کر لیتے ہیں۔ان شاء اللہ
 
شمولیت
مئی 08، 2013
پیغامات
43
ری ایکشن اسکور
31
پوائنٹ
58
کتابوں کے حوالے سے میں یہ بتاتا چلوں کہ نئی کتب میں یہ مسائل کم ہیں۔ پرانیوں میں بہت زیادہ ہیں۔
میں چند ایک مثالوں سے یہ بات واضح کروںگا۔
فیض الباری ترجمہ فتح الباری میں ساری جلدوں میں صفحات کا نقص ہے جسکی میری پاس ایکسل فائل موجود ہے اگر آپکا ای میل مل جائے تو میں سینڈ کردوں گا۔
فتاوٰی علمائے حدیث، تیسیر القرآن، متنازعہ ترین شخصیت از محمد نواز کھرل، ازالۃ الخفاء جلد سوم اور چند اک کتب کا حجم بہت زیادہ ہے۔ اگر انکو بلیک اینڈ وائٹ پر سکین کیا جائے تو انکا حجم کم ہو سکتا ہے۔
تاریخ ابن کثیر ، طبری جو کہ انٹر نیٹ سے اٹھائی گئی ہیں انمیں صفحات کم ہیں۔
اسطرح کے بہت ساری کتب ہیں جن میں مسائل ہیں۔ بدقسمتی میرا ڈیٹا گم ہو گیا ورنہ میں ضرور شیئر کرتا۔ میں دوبارہ ان پر کام کر رہا ہوں۔
 
شمولیت
مئی 08، 2013
پیغامات
43
ری ایکشن اسکور
31
پوائنٹ
58
اکثر والی بات مبالغہ نہیں ۔ 500 میں سے 70 کے لگ بھگ ایسی کتابیں تھی جن میں چھوٹے موٹے مسائل تھے۔جنکی نشاندھی کافی عرصہ پہلے میں نے کلیم بھائی کو کروائی تھی۔
 
شمولیت
مئی 08، 2013
پیغامات
43
ری ایکشن اسکور
31
پوائنٹ
58
شاکر بھائی !عمیر زبیر صاحب کی باتوں میں کچھ مبالغہ آرائی بھی ہے اگر ان کے بقول اکثر کے بات کو لیا جائے تو سائٹ پر موجود کتابیں بے کار ثابت ہوتی ہیں اور یہ شکوہ بہت سارے یوزر سے ہونا چاہیے تھا لیکن ہم خود بھی ان چیزوں کو غور سے دیکھتے ہیں اور بہت سارے ہمارے ماہرین کی نظریں بھی اس پر کام کرتی ہیں۔تھوڑی بہت کوتاہی بشری کوتاہی بن سکتی ہے لیکن اکثر والے لفظ کی وجہ سے اجتماعی کوتاہی بنتی ہے اور میرا خیال ہے کہ ہم اجتماعی کوتاہی کا شکار نہیں ہیں۔ان شاء اللہ
باقی عمیر بھائی نے جن مقامات کی نشاندہی کی ہے ان کو چیک کر لیتے ہیں۔ان شاء اللہ
میرا مقصد کتابوں کا فارمیٹ درست کرنے پر تھا نہ کہ کتابوں کے بےکار ثابت کرنےکا۔
شکوہ بہت سے ان لوگوں کو ان پرسن ہےجو کہ فورم پر موجود نہیں۔
 
فہد ظفر

رکن
شمولیت
اکتوبر 15، 2011
پیغامات
193
ری ایکشن اسکور
243
پوائنٹ
95
کس طرح سے بڑی سائز پی ڈی ایف کو چھوٹا بنایا جائے؟؟
آپ ايڈوب ایکروبیٹ 9 پروفیشنل ڈاؤنلوڈ کر لیں اس میں پی ڈی ایف فائل کی سائز پچاس سے ستر پرسنٹ کم ہو جاتی ہے -
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
آپ ايڈوب ایکروبیٹ 9 پروفیشنل ڈاؤنلوڈ کر لیں اس میں پی ڈی ایف فائل کی سائز پچاس سے ستر پرسنٹ کم ہو جاتی ہے -
یہ سب کر چکا ہوں زیادہ فرق نہیں پڑتا، ہاں ٥٠ mb کی سائز ٤٠ mb تک ہو جاتی ہے ، لیکن زیادہ فرق نہیں پڑتا، ایڈوب ٨ سے لیکر ابھی لیٹیسٹ ایڈوب ١١ سب استعمال کر چکا ہوں،
 
Top