عبداللہ بھائی آپ کی بات بجا ہے کہ خواتین میں ایسی عالمہ دین کی مثال ملنا مشکل ہے، بلکہ جس چیز کو انہوں نے فوکس کیا ہے، شاید موجودہ دور میں کسی مرد عالم دین نے بھی نہ کیا ہو!!!
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
١۔ انہوں نے
کس چیز کی طرف فوکس کیا ہے؟ جس پر
مرد علماء نے بھی توجہ نہیں دی ہے ؟
ایک دین دارخاتون میڈیکل ڈاکٹر نے مجھے بتلایا کہ وہ اپنی بہن کے ہمراہ ڈاکٹر صاحبہ کا درس سننے گئی تھیں، لیکن جب انہوں نے ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ سے یہ سنا کہ نیل پالش لگی ہو تو غسل بھی ہوجاتا ہے اور وضو بھی (یعنی نیل پالش اُتارے بغیر) تو وہ دونوں درس چھوڑ کر چلی گئیں۔ کیا کوئی اس مسئلہ کے بارے میں بتلا سکتا ہے کہ
٢۔ نیل پالش لگی ہو تو ، نیل پالش اتارے بغیر غسل اور وضو ہوجاتا ہے؟؟؟
٣۔ اس مسئلہ میں ڈاکٹر ہاشمی صاحبہ کا موقف کیا ہے؟؟؟