ہمارا پورا خاندان 2014 میں مسلمان ہوگیا تھا الحمدللہ لیکن ہم جس فرقے والے لوگوں کی پاس جاتے ہیں پہلی یھی سوال ہوتا ہے کہ آپ کا تعلق کس مسلک سے ہے ؟؟؟؟؟اہل حدیث ہو دیوبندی یا بریلوی ؟ یاجماعت اسلامی جب ہم ان کو بتاتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں تو کوئی مانتا ہی نھیں پوچھتے ھیں بھرحال پھر بھی بتادو کس مسلک سے تعلق ہے آپ کا ؟؟؟ صرف اور صرف ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ کی تنظیم میں اس سوال کا سامنا نہیں ہوا ہم نے کہا مسلمان ہوگییے ہیں تو ان لوگوں نے کہا مرحبا خوش آمدید