• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کبھی آپ نے سنا کہ تحریک طالبان پاکستان نے ہندو فوجی کو قتل کیا ہو ؟؟؟؟

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
السلام علیکم
تاشفین بھائی۔ پاکستانی عام عوام تحریک طالبان پاکستان کو جیسا بھی سمجھتے ہوں لیکن یہ حقیقت ہے کہ امریکہ کو اپنا دشمن گردانتے ہیں۔
ہم ان کے ساتھ دن رات رہتے ہیں اور تقریبا ہر طبقے سے کچھ نہ کچھ تعلق و رابطہ رہتا ہے۔ تجربہ یہی ہے کہ کچھ مخصوص افراد کے علاوہ کوئی بھی امریکہ کو درست نہیں سمجھتا۔ اور وہ مخصوص افراد بھی اپنے مفاد میں اسے درست کہتے ہیں۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
السلام علیکم
تاشفین بھائی۔ پاکستانی عام عوام تحریک طالبان پاکستان کو جیسا بھی سمجھتے ہوں لیکن یہ حقیقت ہے کہ امریکہ کو اپنا دشمن گردانتے ہیں۔
ہم ان کے ساتھ دن رات رہتے ہیں اور تقریبا ہر طبقے سے کچھ نہ کچھ تعلق و رابطہ رہتا ہے۔ تجربہ یہی ہے کہ کچھ مخصوص افراد کے علاوہ کوئی بھی امریکہ کو درست نہیں سمجھتا۔ اور وہ مخصوص افراد بھی اپنے مفاد میں اسے درست کہتے ہیں۔
جی محترم بھائی میں نے اسی لیے طالبان کو ملزم نہیں بنایا کہ انکے غلط ہونے پر تو میرا اور تاشفین کا اختلاف ہی نہیں پس اگر میں نے اپنی کسی پوسٹ میں طالبان کے منہج کو صحیح کہا ہو تو پھر اس پر بات کی ضد کی جا سکتی ہے ورنہ تاشفین کا بار بار امریکہ کو بچانے کے لئے طالبان کو آگے کر دینا تو دھوکا ہی ہو گا
اب جب ہمارا اختلاف جب صرف امریکہ پر ہی ہے تو کیوں نہ ہم اس امریکہ کو کٹہرے میں کھڑا کر کے بات کریں
البتہ اگر تاشفین امریکہ کے غلط ہونے کا اقرار کر لے تو پھر امریکہ پر بھی اختلاف ختم ہو جائے گا اور میں آگے بات نہیں کروں گا اب دیکھتے ہیں کہ وہ کیا طریقہ استعمال کرتے ہیں
جی محترم بھائی آپ اگر متفق ہیں تو پوسٹ کو متفق کر دیں ورنہ غیر متفق جزاک اللہ
 

tashfin28

رکن
شمولیت
جون 05، 2012
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
52
پاکستان ميں امريکی کردار اور آپ کے بے بنياد الزامات

محترم عبدہ
السلام عليکم

ميں یہ واضح کرتا ہوں کہ میں آپ کو سازشوں سے بھری ہوئی آپ کی اس غیر حقیقی دنیا میں نہیں چھوڑ نا چاہتا۔ ميں مسلم دنيا ميں امريکی کردار کے حوالے سے آپ کی غلط فہمی کو دور کرنے کيلۓ اپنی بھرپور کوشش کرونگا۔ پاکستان اور مسلم دنيا کی طرف امريکی کردار کو صحيح طرح سمجھنے کيلۓ آپ کو دنيا بھر ميں امريکی پاليسیوں کے متعلق اپنی جانبدارانہ سوچ اور پہلے سے قائم شدہ نقطہ نظر کو بدلنے کی اشد ضرررت ہے۔ یقینی طور پر امریکی پالیسیوں کےخلاف آپ کے غلط تصورات ان انتہا پسندوں کے حامیوں کی طرف سے جاری منظم پروپیگنڈہ مہم کا نتیجہ ہے۔ ان انتہاپسند عناصر کا مقصد بہت واضح ہے ۔ وہ معصوم لوگوں کے خلاف اپنی جاری تشدد اور تمام وحشیانہ کارروائیوں کے لئے امریکہ پر الزام عائد کرنا چاہتے ہیں۔ اور اس کے ساتھ يہ عناصر اپنے سياسی مقاصد کے حصول کيلۓ اپنے سفاکانہ جرائم کو مذہب کی آڑ ميں چھپانا چاہتے ہيں۔

حقيقت تو یہ ہے کہ پاکستان ميں موجودہ مسائل، دہشت گردی، اور افراتفری کيلۓ امريکہ پر الزام لگانے کا آپ کی منطق میری سمجھ سے بالکل بالاترہے۔ امریکہ کيوں دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرے گا جبکہ ایک مستحکم، محفوظ، اور خوشحال پاکستان ہی خطے میں طویل المدتی استحکام کو یقینی بناسکتا ہے؟ ہم اپنے قول اور فعل سےيہ ثابت کرچکے ہيں کہ ہم ایک مستحکم، محفوظ، پرامن، اور ترقی یافتہ پاکستان کے خواہاں ہیں۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کيلۓ ہمارے جاری اقدامات پورے دنیا کو معلوم ہيں۔

میں آپ کو يقين دلانا چاہتا ہوں کہ ميں آپ کے تمام تحفظات اور الزامات کا يقينی طور پر جواب دونگا جو پاکستان اور خطے میں امریکی پالیسیوں کی طرف بے جا ابہام پیدا کرتے ہیں۔

تاہم، آپ کو افواہوں اور سنی سنائی کہانيوں کر ترک کرکے زمینی حقائق کی روشنی میں اپنی دلیل پيش کرنا ہوگا۔ کيونکہ يہ تمام الزامات من گھڑت کہانيوں پر مبنی ہيں اور ابھی تک ان دعوؤں کو ثابت کرنے کیلۓ کسی نے کوئی بھی ثبوت پيش نہیں کيا ہے۔ دوسری طرف ميں حقائق اور ہمارے جاری اقدامات کی مدد سے آپ کے تمام بے بنیاد دعوؤں کو غلط ثابت کرونگا کيونکہ ہمارے کيۓ گۓترقياتی اقدامات پاکستان اور خطے ميں امريکی پاليسيوں کی واضح طور پر عکاسی کرتے ہيں۔

ابھی آپ اس ویب سائٹ کو ملاحظہ کیجیۓ جو واضح طور پر ایک مستحکم اور خوشحال پاکستان کيلۓ ہمارے مکمل اور جاری اقدامات کو اجاگر کرتے ہيں۔ پاکستان کی ترقی کيلۓ ہمارے جاری اقدامات توانائی، اقتصادی ترقی، استحکام، تعلیم، اور صحت جيسے بنیادی پانچ اہم شعبوں پرمرکوز ہيں۔

http://www.usaid.gov/pakistan

تاشفين ۔ يو اس اسٹيٹ ڈیپارٹمنٹ

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu
tashfin28@gmail.com
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,227
پوائنٹ
425
محترم عبدہ
ميں مسلم دنيا ميں امريکی کردار کے حوالے سے آپ کی غلط فہمی کو دور کرنے کيلۓ اپنی بھرپور کوشش کرونگا۔ پاکستان اور مسلم دنيا کی طرف امريکی کردار کو صحيح طرح سمجھنے کيلۓ آپ کو دنيا بھر ميں امريکی پاليسیوں کے متعلق اپنی جانبدارانہ سوچ اور پہلے سے قائم شدہ نقطہ نظر کو بدلنے کی اشد ضرررت ہے۔
جی یہ نظریے کو بدلنے کا کام ہم نے نہیں کرنا بلکہ آپ کے عمل نے کرنا ہے کیونکہ ہمارا سب کا نظریہ آپ کے کرتوت دیکھ کر بنا ہے آپ مسلمانوں کے خلاف اپنے اعمال ٹھیک کر لیں تو نظریہ خود بخود ٹھیک ہو جائے گا مثلا جب آپ پاکستان میں ہر مذہب کی آزادی کی لئے زبردستی کرتے ہیں اسی طرح دوسرے غیر مسلم ملکوں پر بھی مسلمانوں کی آزادی کے لئے زبردستی کریں مثلا انگولا(افریقہ) میں قانونی طور پر مسلمانوں کی مسجدیں گرائی جا رہی ہیں اسی طرح انڈیا میں گائے پر پابندی ہے اسی طرح فرانس میں نقاب پر پابندی ہے ان پر آپ نے کتنی کوشش کی ہے آپ کے دعوے تو یہ ہیں کہ آپ ہم مسلمانوں کو ان انتہا پسندوں سے بچانے کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں مگر کشمیر اور فلسطین اور برما کے مسلمانوں کو ہندو اور اپنے اسرائیلی انتہا پسندوں سے بچانے کے لئے کیا کر رہے ہیں تفصیل بعد میں الزامات میں دوں گا فرصت سے ان شاء اللہ

ان انتہاپسند عناصر کا مقصد بہت واضح ہے ۔ وہ معصوم لوگوں کے خلاف اپنی جاری تشدد اور تمام وحشیانہ کارروائیوں کے لئے امریکہ پر الزام عائد کرنا چاہتے ہیں۔ اور اس کے ساتھ يہ عناصر اپنے سياسی مقاصد کے حصول کيلۓ اپنے سفاکانہ جرائم کو مذہب کی آڑ ميں چھپانا چاہتے ہيں۔
ان کے سیاسی مقاصد کو چھوڑ کر اپنے سیاسی مقاصد کی بات کریں کہ روس کو نیچا دکھانے کے لئے تو تم نے انہیں انتہا پسند گدھوں (بقول تمھارے) کو ہی باپ بنایا ہوا تھا اور اب انہیں کے خلاف لڑ رہے ہو پس آپ کے سیاسی مقاصد کو تو مسلم غیر مسلم ہر کوئی جانتا ہے کس سے گواہی دلواؤں

ان انتہاپسند عناصر کا مقصد بہت واضح ہے ۔ وہ معصوم لوگوں کے خلاف اپنی جاری تشدد اور تمام وحشیانہ کارروائیوں کے لئے امریکہ پر الزام عائد کرنا چاہتے ہیں۔ اور اس کے ساتھ يہ عناصر اپنے سياسی مقاصد کے حصول کيلۓ اپنے سفاکانہ جرائم کو مذہب کی آڑ ميں چھپانا چاہتے ہيں۔
مذہب کی آڑ میں چھپانے کی وڈیو کا ٹکڑا میں آپ کو دکھا سکتا ہوں جس میں بش نے کروسیڈ کا نعرہ لگایا تھا تو وہاں آپ الزام کیوں نہیں دیتے اصل میں اللہ کا قرآن درست کہتا ہے کہ اتامرون الناس بالبر وتنسون انفسکم کہ اپنے گریبان میں نہیں جھانکتے اور دوسروں کو نصیحت کرتے ہیں

میں آپ کو يقين دلانا چاہتا ہوں کہ ميں آپ کے تمام تحفظات اور الزامات کا يقينی طور پر جواب دونگا جو پاکستان اور خطے میں امریکی پالیسیوں کی طرف بے جا ابہام پیدا کرتے ہیں۔
جی میں اگلی پوسٹ میں کل ان شاء اللہ اپنے اعتراضآت پیش کروں گا آپ کی پسند کو اصولوں کے مطابق ہی بات کروں گا مگر پہلے کچھ اصول آپ سے طے کرا لوں گا پھر آپ امریکہ کے پاکستان اور اسلام کو فوائد گنوائیے گا اور میں ان کا رد کرتے ہوئے نقصانات گنوائوں گا جن کا آپ کو رد کرنا ہو گا

تاہم، آپ کو افواہوں اور سنی سنائی کہانيوں کر ترک کرکے زمینی حقائق کی روشنی میں اپنی دلیل پيش کرنا ہوگا۔ کيونکہ يہ تمام الزامات من گھڑت کہانيوں پر مبنی ہيں اور ابھی تک ان دعوؤں کو ثابت کرنے کیلۓ کسی نے کوئی بھی ثبوت پيش نہیں کيا ہے۔
جی میں افوایوں کو دلیل نہیں بناؤں گا ان شاءاللہ اور نہ آپ کو دلیل بنانے دوں گا

دوسری طرف ميں حقائق اور ہمارے جاری اقدامات کی مدد سے آپ کے تمام بے بنیاد دعوؤں کو غلط ثابت کرونگا کيونکہ ہمارے کيۓ گۓترقياتی اقدامات پاکستان اور خطے ميں امريکی پاليسيوں کی واضح طور پر عکاسی کرتے ہيں۔
آپ کے ترقیاتی کاموں کی میں حقیقت بھی بتا دوں کہ وہ آپ نے ہماری خاطر نہیں کیے بلکہ اپنے فائدے اور اپنے ورلڈ آرڈر کو منظم کرنے کے لئے کیے ہیں
اسی طرح اگر کل کو آپ دعوی کر دیں کہ آپ نے پاکستان اور مسلمانوں کو روس سے بچایا اور اس کے لئے بے لوث مال اور اسلحہ کی قربانی دی تو کوئی بھی آپ کی بات پر یقین نہیں کرے گا کیونکہ آپ نے اپنے فائدہ کے لئے ایسا کیا پس پاکستان کو آپ نے جتنی امداد دی کوئی ایک کا نام بتا دیں جو بغیر کسی شرط کے دی ہو اور جہاں پاکستان میں بچوں کو پڑھایا جا رہا ہے اس کے بارے میں اس فورم پر بھی پوسٹیں لگی ہیں کہ کیسے معصوم بچوں کو سندھ میں محاشی کی تعلیم دی جا رہی ہے یہ یو اس ایڈ ہے کہ یو ایس ایڈز ہے اللہ اس سے بچائے امین

باقی میں ترتیب سے اعتراضآت کے نمبر لگا کر بات کروں گا ان شاءاللہ
 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کيلۓ ہمارے جاری اقدامات پورے دنیا کو معلوم ہيں۔
بالکل تقریباََ پوری دنیا کو معلوم ہے ۔ کہ امریکہ کیوں پاکستان کو ترقی دینا چاہتا ہے ۔
ولن ترضى عنك اليهود ولا النصارى حتى تتبع ملتهم ۔۔
آپ سے یہود و نصاریٰ ہر گز راضی نہیں ہوں گے جب تک کہ آپ کے مذہب کے تابع نہ بن جائیں۔ البقرہ۔
 

مون لائیٹ آفریدی

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 30، 2011
پیغامات
640
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
127
اس کے بارے میں اس فورم پر بھی پوسٹیں لگی ہیں کہ کیسے معصوم بچوں کو سندھ میں محاشی کی تعلیم دی جا رہی ہے یہ یو اس ایڈ ہے کہ یو ایس ایڈز ہے اللہ اس سے بچائے امین
غالباً ارشد بھائی اوپر لفظ " فحاشی " لکھنا چا ہ رہے تھے غلطی میں محاشی لکھا ہے ۔
اور اگر ایسا نہیں ہے تو پھر محاشی کی تشریح کردیں ۔ ہم تو نہیں سمجھے ۔
 
Top