ابن ابو حمادسلفی
مبتدی
- شمولیت
- اکتوبر 28، 2013
- پیغامات
- 61
- ری ایکشن اسکور
- 30
- پوائنٹ
- 17
انسانیت کی خدمت(ابتسامہ)ابن ابو حمادسلفی
اس اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی انسائیکلو پیڈیا سے یہ پوچھیں کے پچھلی چھ دہائیوں سے اسرائیل فلسطین میں کیا کررہا ہے۔
انسانیت کی خدمت(ابتسامہ)ابن ابو حمادسلفی
اس اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی انسائیکلو پیڈیا سے یہ پوچھیں کے پچھلی چھ دہائیوں سے اسرائیل فلسطین میں کیا کررہا ہے۔
ان کی اصطلاح میں انسان وہ ہے جو کہ غیر مسلم ہو یا مسلم ہو لیکن اسلام کے اصل بنیادوں سے بے عمل اور ناواقف ہو جو سیکولر و روشن خیال ہو ، جو ان کا معاون ہو ان کی نمک حلالی کرتا ہو ، وغیرہ ۔انسانیت کی خدمت(ابتسامہ)
بھائی، تالی دونوں ہاتھوں سے ہی بجتی ہے ۔۔۔ طالبان دوسروں کو مارتے ہیں تو وہ مرتے ہیں۔ – اب تو آپ یہ نہ کہیں کہ وہ بالکل معصوم ہیںجی ہاں بحمداللہ نہ تو جامعہ حفصہ میں کوئی لڑکی مری نا وزیرستان سوات میں کوئی مسلمان مرا نہ ہی ڈرون حملوں میں کوئی مسلمان مرتا ہے۔ ۔ کیونکہ
ولا تقولوا لمن یقتل فی سبیل اللہ اموات بل احیاء ولکن لا تشعرون
مرتے ہیں تو بس سلالہ اور ملالہ والے۔ ۔ ۔ ۔ ۔
جی ہاں ! لیکن بات یوں بھی کہی جا سکتی ہے طالبان کو دوسرے مارتے ہیں تو انہیں اپنے بچے بچانے کے لئے دوسروں کو مارنا ہی پڑتا ہے۔ ۔اب معلوم نہیں آپ کی نظر میں طالبان کے بچے معصوم ہوتے ہیں یا نہیں ۔بھائی، تالی دونوں ہاتھوں سے ہی بجتی ہے ۔۔۔ طالبان دوسروں کو مارتے ہیں تو وہ مرتے ہیں۔ – اب تو آپ یہ نہ کہیں کہ وہ بالکل معصوم ہیں
بچے سب معصوم ہوتے ہیں مگر یہ بچے طالبان کے نہیں ہیں - سچ یہ ہے کہ طالبان افغانستان میں پٹ کر پاکستان کی طرف بھاگتے ہیں اور اپنی شامت پاکستانی بچوں پر لاتے ہیںجی ہاں ! لیکن بات یوں بھی کہی جا سکتی ہے طالبان کو دوسرے مارتے ہیں تو انہیں اپنے بچے بچانے کے لئے دوسروں کو مارنا ہی پڑتا ہے۔ ۔اب معلوم نہیں آپ کی نظر میں طالبان کے بچے معصوم ہوتے ہیں یا نہیں ۔
ملک میں ہونے والے حملوں اور دہشت گردی میں طالبان ملوث نہیں بلکہ ایسے تمام حملے امریکی سی آئی اے کے نیچے کام کرنے والی تخریب کار تنظیمیں جے ساک (JSOC) وغیرہ کرواتی ہیں جنکا الزام زبردستی طالبان کے سر تھوپ دیا جاتا ہے۔ اس موضوع پر حال ہی میں ریلیز ہونے والی انگریزی ڈاکومنٹری فلم ''ڈرٹی وارز ''(غلیظ جنگیں Dirty Wars ) بہت اہم ہے کیونکہ یہ فلم امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف ڈھکوسلہ جنگ اور اسے کے پس پردہ دنیا بھر میں امریکہ کی اپنی ریاستی دہشت گردی اور بدمعاشی کا پردہ فاش کرتی ہے ۔ یہ دستاویزی فلم ایک نامور امریکی نامۂ نگار جیرمی سکے ہل (Jeremy Scahill) نے بنائی ہے ۔معصوم عوام کےخلاف تحریک طالبان پاکستان کےجاری مظالم
محترم قارئین
السلام عليکم
فورم پر ايک ممبر جنازوں پر ہونے والے حملے جس ميں خواتين اور بچے مرتے ہيں کے متعلق ميرے سوال کا جواب دینے سے کترارہا ہے۔ ميرےاس سادہ سے سوال کا جواب دينے کی بجاۓ اس نے مجھ سے جہاد اور دہشتگردی کے متعلق سوالات پوچھنا شروع کيۓ۔ ميں کسی مذہبی بحث و مباحثہ ميں پڑنا نہيں چاہتا کيوںکہ يہ ميرے دائرہ اختيار سے بالکل باہر ہے۔ تاہم ميں يہ بيان پورے وثوق سے دے سکتا ہوں کہ پاکستان ميں معصوم عوام کے خلاف ٹی ٹی پی کے جاری مظالم کھلی دہشتگردی ہيں۔ سياسی مقاصد کے حصول کيلۓ معصوم عوام کے خلاف اس درندگی اور پاگل پن کو کوئی بھی جہاد يا مقدس جنگ نہيں کہہ سکتا۔ يہ ايک مسلمہ حقیقت ہے کہ يہ انتہاپسند عناصر اپنے مظالم اور حقيقی سياہ چہرے کو مذہب کی آڑ ميں پاکستانی عوام سے چھپانا چاہتے ہيں۔ اپنے ايک وسیع پروپیگنڈے کے ذریعے یہ عسکریت پسند پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف حکومتی جاری اقدامات کے متعلق ابہام پيدا کرنے کے لئے اپنے پيغامات کو مذہبی رنگ دے کرپيش کرتے ہيں۔ براہ کرم ان دہشتگردوں کے پروپیگنڈے کا شکار نا ہوں اور انسانیت سوز، عدم برداشت، اور درندگی پر محيط ان کے اس تشددآميز سیاسی نظریے کو مسترد کريں۔ محترم مشکوہ کا يہ نقطہ نظر کہ ٹی ٹی پی کے پاکستانی معصوم عوام کے خلاف جاری مظالم کسی ردعمل کا نتيجہ ہيں، ميں اس سوچ کو سمجھنے سے باکل قاصر ہوں۔ وہ يہ ثابت کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ خواتين اور بچوں سميت معصوم لوگوں کو قتل کرنا جائز ہے۔ اور اس کے مطابق اگر کوئی شخص يا اس کے خاندان کا کوئی فرد حکومت اور فورسز کے کارروائيوں ميں مبينہ تشدد کا نشانہ بنا ہو تو وہ اس کا بدلہ لے رہا ہے۔ فرض کريں اگر کسی خاندان کے ايک فرد کو نادانستہ طور پر دہشتگردوں کے خلاف حکومتی کارروائی کے دوران کوئی نقصان يا ضرر پہنچے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ متاثرین خاندان کو يہ مکمل اختيار حاصل ہوجاتا ہے کہ وہ لوگ دانستہ طور پر جنازوں، ہسپتالوں، عبادت گاہوں، کمیونٹی کے مقامات، اور بازاروں میں معصوم لوگوں کو قتل کر سکتے ہيں؟ بدلے کی آگ ميں کسی معصوم کو دانستہ نشانہ بنانا ہر صورت سماجی، مذہبی اور ثقافتی اقدار کے منافی ہے۔ دنيا ميں کوئی مذہب اور مہذب معاشرہ اپنے پیروکاروں اور باشندوں کو جان بوجھ کر معصوم لوگوں کو کسی ناکردہ گناہ کيلۓ قتل کرنے کی اجازت نہيں دیتا۔
جہاں تک ان انتہاپسندوں کے ساتھ جاری جنگ ميں پاکستان عوام کيساتھ امريکی عزم اور حمايت کا تعلق ہے تو پاکستان ميں ہمارے جاری ترقياتی منصوبے اور انسداد دہشت گردی کے ضمن ميں کيے گۓ اقدامات ايک ترقی يافتہ، خوشحال اور مستحکم پاکستان کيلۓ عوام کيساتھ ہمارے طويل الميعاد عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
دوسری طرف ٹی ٹی پی اور اور دیگر شدت پسند تنظیميں اپنے مذموم سیاسی عزائم کو پورا کرنے کيلۓ انتہائی تشدد آميز کارروائيوں میں ملوث ہیں اور جان بوجھ کر معصوم لوگوں کی زندگیاں لے رہی ہيں۔ان انتہاپسندوں نے کھلم کھلا پاکستانی آئین کو مسترد کيا ہے اور يہ لوگ ایک پرامن پاکستانی معاشرے کی بقا کے لئے ایک ممکنہ خطرہ بن چکے ہيں۔
ابھی بھی دیر نہيں ہو ئی ہميں ملکر تحریک طالبان پاکستان اور ان کے شیطانی سیاسی نظریے کو بھر پور انداز ميں مسترد کرنا چاہيۓ کيونکہ يہ نظريہ پاکستانی پرامن معاشرے میں قتل و غارت، عدم برداشت، اور انتہاپسندی کی بيج بو رہا ہے۔
تاشفين ۔ ڈيجٹل آؤٹ ريچ ٹيم، امريکی وزارعت خارجہ
www.state.gov
tashfin28@gmail.com
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
محترم بھائیو میرا تعلق جماعۃ الدعوہ سے ہے اور مجھے حیرت ہوتی ہے اور میں اور ہماری جماعت طالبان کے خلاف ہیں مگر بھائیو انتہائی معذرت کے ساتھ مجھے حیرت ہوتی ہے ان لوگوں پر جو اس حد تک چلے جاتے ہیں کہ امریکہ اور طالبان کے موازنے میں امریکہ سے ہی دل لگا بیٹھتے ہیں