حافظ صاحب حضور! اب طعن و تشنیع" سے نکلے ہیں تو میری "مجہولیت" پر نظر کرم ہو گئی ہے آپ کی ، حالانکہ اس سے پہلے بہت جگہ آپ سے بات ہوتی رہی ہے لیکن تب مجہول نہ تھا شاید ! مجہول صرف اپ کو تھریڈ کو "چالو" کرنےکا ایک اور ایک نام مل گیا ہے ورنہ کتنے اس فورم میں ہیں جنہیں آپ واقعی جانتے ہیں! "سید عاصم علی " ایسے نام رکھیں اور کوئی آپ کو مجہول گردان جائے تو بات ہے! ۔۔۔۔ یہ شوق بھی پورا فرما لیں کل بھی کہا تھا تعارف کا تھریڈ ویسے آپ خود بھی دیکھ سکتے تھے۔یہ لنک ہے اس کا، پہلے دن ہی نام کے ساتھ وارد ہوا تھا آپ کی اس اقلیم علمی پر:
http://forum.mohaddis.com/threads/عبداللہ-آدم-کا-سلام-محبت.2991/
مزید یہ میرا بلاگ ہے اس میں سے بھی کچھ کشید کر سکتے ہوں تو مجھے خوشی ہو گی:
abdullahadam.blogspot.com
فیس بک پر میری آئی ڈی دیکھ سکتے ہیں :
https://www.facebook.com/abdullah.adam.50
راولپنڈی بندے کا وطن مالوف ہے ، اسلامی یونیورسٹی سے ایم اے کیا ہے اور اب آپ کے نقش قدم پر ایم فل کر رہا ہوں۔
باقی ایقاظ نہ تو پہاڑوں سے نکلتا ہے اور نہ اس میں مجہولین کو جگہ دی جاتی ہے، میں یہ بات کرنا نہین چاہ رہا تھا لیکن آپ نے شاید قسم کھائی ہوئی ہے اصل ٹاپک پر بات نہ کرنے کی تو کسی دن شیخ حامد سے میرا تزکیہ لے لیجئے گا ،کم از کم یہ جواب آپ کو نہیں ملے گا کہ "ایہہ کونڑ اے!" ۔
آپ تو کتاب کو طبع کرنے سے پہلے انٹرنیٹ پر لوگوں کے ذہن کو اپنی ڈگر پر لانے کے لیے خوب خوب پھیلائیں اور اس پر اگر ملاحظات آئیں تو :" میں صرف اور صرف سامنے بیٹھ کر اس مسئلے پر مزید گفتگو کر سکتا ہو، یہی پیغام میں ایک عرصے سے سوشل میڈیا کے جہادیوں کو دیتا ہوں۔ لیکن اس دعوت کے بعد کوئی جواب نہیں دیتا۔" کیا معیارات ہیں اور کیا اس کے بعد حتمیت ہے ماشاء اللہ کہ جو لکھ دیا بس قلم توڑ دیا ۔۔۔۔اب آمنے سامنے بات ہو گی !! کہیے تو بھلا کیا کہیے اب ایسی مقدس ذاتوں کو
میرا خیال اب آپ اپنی کتاب میں کھلائے گئے گُلوں پر بات کرتے ہوئے کافی سے زیادہ فرحت و شادمانی محسوس کر سکیں گے، اگر مزید ایسا ہی کوئی شتونگڑا آپ کو نہ مل گیا جیسا کہ "طنز و تشنیع" اور "مجہول" وغیرہ کی صورت میں آپ کی ڈھال بناہے !معاف کیجئے گا "مجہول" کے تعارف کے لیے آپ ہی نے شدت شوق کے ساتھ فرمائش کی تھی!
اب مراسلہ 19 میں بطور مثال پیش کیے گئے "اجمال کی تفصیل" پر بات کرنا پسند کریں گے! یا حکم فرمائیں تو کل آپ کو فون کر کے مجہولیت کا داغ "مزید دور" کروا لوں پہلے!! عجیب واللہ عجیب!
آئندہ یہ "مجہول" صرف خط کے "اجمال کی تفصیلات" پر ہی بات کرے گا ان شاء اللہ۔
والسلام