محمد ارسلان
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 17,859
- ری ایکشن اسکور
- 41,096
- پوائنٹ
- 1,155
آپ کی نیت آپ کے بیان کے بعد درست ہے اور دعا بھی درست ہے۔آمین
تو میں نے بھی "ایسی" کا لفظ استعمال کر کے اس عورت کے پردے کی طرف اشارے کیا تھا اور ساتھ میں "نیک صالح" اور "باحیا" کے الفاظ بھی لکھے تھے، جو مشکوۃ اور اخت ولید کو تنقید میں نظر نہیں آئے، مقصد جو تنقید کرنا ہو تو مثبت باتیں کہاں نظر آتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان دونوں کو ہدایت عطا فرمائے آمین
آپ کی تنقید میری نظر میں بالکل بے جا ہے، آپ جس انداز سے سوچ رہی ہیں ہم نے اس انداز سے نا سوچا ہے نہ ہماری ایسی نیت تھی۔
عین ممکن ہے بے جا ہو۔مگر موصوفہ کو ہوائی باتیں گھڑنے کا شوق نہیں۔۔میرے اس متعلق تلخ مشاہدات ہیں!!ویسےجس حوالے سے آپ تنقید کر رہی ہیں، الحمدللہ اس حوالے سے فیس بک پر یہ تنقید دیکھنے کو نہیں ملی (لنک) وہاں زیادہ تر لوگوں نے اور یہاں محدث فورم پر بھی زیادہ تر لوگوں نے جس بات کو زیادہ مینشن کیا وہ یہ کہ آپ نے صرف کنواروں کے لئے کیوں دعا کروائی ہے، شادی شدہ کے لئے کیوں نہیں، میڈم میرے خیال میں آپ کو اپنی سوچ کو درست سمت میں لے جانے کی ضرورت ہے
آپ نے اپنی پریشانی کا جو حل سوچا وہ بھی کسی کی ماں، بہن، بیوی، بیٹی کو مکمل با پردہ کھڑا کر کے اس کی تصویر کھینچنا ہی تو تھا، تو اگر اس کی باپردہ تصویر پر کوئی اس طرح کے کمنٹس کر دیتا تو کیا اس کا وبال آپ کی جان پر نہیں تھا؟ کام تو آپ بھی وہی کرنے جا رہی تھیں جس کام پر آپ یہاں تنقید کر رہی ہیں۔
کم از کم میری سوچ میں نکھار کی ضرورت ہوتی ہے۔۔وقت کے ساتھ ساتھ مشاہدات انہیں نکھار دیتے ہیں۔۔الحمدللہاب اس تصویر کو دیکھ کر سمجھ میں آرہا ہے کہ''کچھ سوچیں عمل کے قابل نہیں ہوتیں''۔۔۔
میں نے کہیں یہ نہیں کہا کہ کسی مخصوص رکن یا شخص نے کسی مخصوص جگہ ایسا کہا ہے!!لا حول ولا قوۃ الا باللہ
بس اتنا جان لیں کہ میں کسی کی ماں، بہن، بیٹی کا تماشا بنانے جیسے الزام سے بری الذمہ ہوں، اللہ ایسے بے ہودہ کاموں سے محفوظ فرمائے آمین، میری نیت کیا تھی، یہ اللہ بہتر جانتا ہے، آپ دونوں نے اگر میری اصلاح کی نیت سے بات کہی ہے تو اللہ جزائے خیر سے نوازے آپ دونوں کو، اگر محض تنقید کی ہے تو اللہ آپ دونوں کے حال پر رحم فرمائے آمین
اللہ سبحانہ وتعالٰی اس بات کو آپ اور مجھ سےبہتر جانتے ہیں کہ ہماری بات اصلاح تھی یا تنقید۔۔وھو علیم بذات الصدور!!مجھے صفائی دینے کی ضرورت نہیں۔ایک اور جگہ یہی تصویر لگائی گئی تھی۔۔۔اور اس پر ''موحد بھائیوں'' نے ایسی ایسی باتیں اور دعائیں مانگیں کہ میں صرف صبر کے کلمات ہی پڑھ سکتی ہوں
اختلاف رائے کوئی جرم نہیں کہ اس پر معذرت کی جائے!!کوئی بات بری لگی ہو تع معذرت
آمین۔۔کم از کم مجھے اس دعا کی اشد ضرورت ہے!!اللہ تعالیٰ ان دونوں کو ہدایت عطا فرمائے آمین
آئندہ تھریڈ پوسٹ نہیں کرنے۔ ان شاءاللہ
تھریڈ پوسٹنگ کا کام جاری رکھیں۔۔کسی کی تنقید کو اتنا سخت لیا جانا بہتر نہیں ہوتا !!مشکوۃ صاحبہ اور اختِ ولید صاحبہ کی سخت تنقید کے بعد محمد ارسلان کی طرف سے یہ امیج ڈیلیٹ کی جاتی ہے۔ شکریہ
@محمدارسلان بھائی
جزاک اللہ خیرا محمد شاہد بھائی@محمدارسلان بھائی
اتنی جلدی دل کٹھانہ کیاکرو،بہنوں نےاگرمثبت تنقیدکی ہےتوآپ کو(موحدبھائی)سمجھ کرکی ہے۔
یقین کریں ان دونوں بہنوں کی پوسٹوں سےمجھےبہت کچھ سیکھنےکوملاہے۔
ہرانسان کےسوچنےکااپنااندازہے۔
جہاں تک میراخیال ہےکہ بہنوں نےہرگزہرگزآپ کوبرانہیں سمجھااورنہ آپ کی نیت پرشک کیاہے۔بلکہ اپنی سوچ کےمطابق آپ کی غلطی کی طرف اشارہ کیاہے۔بہنوں کےسوچنےکایہ اندازغلط بھی ہوسکتاہےاورصیح بھی۔بہرحال یہ ان کی طرف سےایک نشاندہی اورمشورہ تھا۔
ہاں البتہ بہنوں سےگزارش کروں گاکہ سمجھاتےیامشورہ دیتےوقت سخت الفاظ استعمال نہ کیاکریں کہ جس سےکسی کی دل آزاری ہو۔اصل مقصدکسی کی دل آزاری یاذات پرہٹ کرنانہیں ہوتابلکہ ایک احسن اندازسے اصلاح کرناہوتاہے۔
اورشاکراورخضرحیات بھائی سےبھی گزارش کروں گاکہ اس تھریڈ کوڈیلیٹ نہ کریں کیونکہ یہ ایک مثبت اوراچھاتھریڈہے۔
اورارسلان بھائی کےمزیدایسےتھریڈز کاانتظاررہےگا۔