فکر ناٹ سسٹر!
جلد ہی یہ ٹرینڈ بھی چل نکلے گا۔۔۔۔دعائیں ’’صرف‘‘ بھائیوں کا حق نہیں ہوتا!!
میرا اس دعائیہ تقریب کو تلپٹ کرنے کا قطعی ارادہ نہیں بس سرراہ کچھ دیکھ کر اضطراب رہتا ہے۔۔کچھ عرصہ قبل مجھے کسی کام کی غرض میں ایک مکمل باپردہ تصویر چاہیے تھی۔۔جو باوجود کوشش کے نہیں مل سکی تھی۔۔۔باپردہ تو بہت تھیں مگر اس لائق نہیں تھیں کہ میں انہیں کام میں لاتی۔۔خاصی پریشانی کے بعد یہی سوچ ذہن میں ٓئی کہ کسی بہن کو اہمیت واضح کر کے مکمل پردے میں تصویر اتار کر اپ لوڈ کر دوں تا کہ کسی اور کو مجھ سی مشکل اور ذہنی کوفت نہ ہو!!
اب اس تصویر کو دیکھ کر سمجھ میں ٓ رہا ہے کہ’’کچھ سوچیں عمل کے قابل نہیں ہوتیں‘‘۔۔۔بہت بہتر ہوا کہ مجھے ایسی فرصت نہیں ملی۔۔ورنہ ٓج کسی اور کی بہن یوں زد میں ہوتی!!جانے کس کی ماں ہے؟کس کی بہن اور بیٹی؟اورکس کی بیوی؟؟
ایک اور جگہ یہی تصویر لگائی گئی تھی۔۔۔اور اس پر ’’موحد بھائیوں‘‘ نے ایسی ایسی باتیں اور دعائیں مانگیں کہ میں صرف صبر کے کلمات ہی پڑھ سکتی ہوں۔۔شاید ہماری بہنیں۔۔بیٹیاں نہیں ہوتیں۔۔۔ان کی تصاویر پر کوئی ایسے کمنٹ کرے۔۔دل پر کیا گزرے گی؟؟کس کی نادانی کہ تصویر اپ لوڈ کر دی اور ہم اس کی نادانی پر جشن منا رہے ہیں!!!استغفر اللہ من کل ذنبی اذنبت۔۔استغفراللہ العظیم
آپ کی تنقید میری نظر میں بالکل بے جا ہے، آپ جس انداز سے سوچ رہی ہیں ہم نے اس انداز سے نا سوچا ہے نہ ہماری ایسی نیت تھی۔ الحمدللہ، یہ مکمل گرافکس میں نے خود بنائی ہے، اور میں نے ہی اس پر دعا لکھی ہے، کسی خاتون نے اس عورت کی مکمل باپردہ تصویر لگائی تو مجھے اس عورت کا مکمل پردہ کرنا یہاں تک کہ آنکھیں بھی بمشکل سے نظر آ رہی ہیں بہت اچھا لگا، بس میں نے اسی تصویر پر یہ دعا لکھ دی۔
اصل اہمیت باپردگی کو دی گئی ہے ، نا کہ اس عورت کو مانگا گیا ہے، ویسےجس حوالے سے آپ تنقید کر رہی ہیں، الحمدللہ اس حوالے سے فیس بک پر یہ تنقید دیکھنے کو نہیں ملی (
لنک) وہاں زیادہ تر لوگوں نے اور یہاں محدث فورم پر بھی زیادہ تر لوگوں نے جس بات کو زیادہ مینشن کیا وہ یہ کہ آپ نے صرف کنواروں کے لئے کیوں دعا کروائی ہے، شادی شدہ کے لئے کیوں نہیں، میڈم میرے خیال میں آپ کو اپنی سوچ کو درست سمت میں لے جانے کی ضرورت ہے، آپ لکھتی ہیں:
جانے کس کی ماں ہے؟کس کی بہن اور بیٹی؟اورکس کی بیوی؟؟
جس کی ماں، بہن، بیٹی اور بیوی ہو بھی سہی، اس کو فرق پڑا ہے؟ کیا اس عورت کو کسی نے پہچان لیا ہے؟ کسی کو پتہ ہے یہ عورت دنیا میں کس کونے میں موجود ہے؟ ہاں اگر آپ جانتی ہیں تو میری بات کروا دیجئے اگر وہ اس عمل پر ناراض ہیں تو میں ابھی ڈیلیٹ کر دینے کو تیار ہوں، لیکن ڈیلیٹ کرنے سے پہلے میں بھی اس خاتون سے پوچھوں گا کہ آپ نے پردہ تو اللہ کو راضی کرنے کے لئے کیا ہو گا پھر اپنی باپردہ تصویر نیٹ پر دینے کی کیا ضرورت تھی؟
پھر آپ لکھتی ہیں:
خاصی پریشانی کے بعد یہی سوچ ذہن میں ٓئی کہ کسی بہن کو اہمیت واضح کر کے مکمل پردے میں تصویر اتار کر اپ لوڈ کر دوں تا کہ کسی اور کو مجھ سی مشکل اور ذہنی کوفت نہ ہو!!
آپ نے اپنی پریشانی کا جو حل سوچا وہ بھی کسی کی ماں، بہن، بیوی، بیٹی کو مکمل با پردہ کھڑا کر کے اس کی تصویر کھینچنا ہی تو تھا، تو اگر اس کی باپردہ تصویر پر کوئی اس طرح کے کمنٹس کر دیتا تو کیا اس کا وبال آپ کی جان پر نہیں تھا؟ کام تو آپ بھی وہی کرنے جا رہی تھیں جس کام پر آپ یہاں تنقید کر رہی ہیں۔
تو میرے خیال میں آپ کو برا نہیں منانا چاہیے اور اس موقع پر اپنی اصلاح کرنی چاہئے، آپ ملاحظہ کر سکتی ہیں کہ دعا کے اندر "ایسی" کے بعد جو الفاظ لکھے گئے ہیں وہ "باپردہ" اور "با حیا" اور "نیک صالح" کے الفاظ ہیں، اور یہ ہمارا اس خاتون کے لیے حسن ظن اور اس خاتون کے بہترین کردار کو قابل تحسین نگاہوں سے دیکھنا ہے، نا ہی کسی کی عزت کو اچھالنا، اللہ ہمیں ایسے قبیح کاموں سے محفوظ فرمائے آمین
کوئی بات بری لگی ہو تع معذرت
والسلام