تمام بھائیوں سے معذرت ۔
پتا نہیں کیا مسئلہ ہے تصاویر اپ لوڈ نہیں ہو رہی ہیں ۔
جب اپ لوڈ کرتا ہوں تو یوں لگتا ہے کہ اپ لوڈ ہو گئی ہیں لیکن جب دوبارہ مشارکت دیکھتا ہوں تو کچھ بھی نہیں ۔
میرے پاس شاید نیٹ کی سپیڈ کم ہے اس وجہ سے ۔۔ پہلے بھی ایک دو دفعہ ایسے ہو چکا ہے ۔
بہر صورت میں جو تصاویر دکھانا چاہتا تھا ہو سکتا ہے آپ بھائیوں نے بھی فیس بک پر دیکھی ہوں ۔
ایک تصویر میں کسی امریکی ایجنٹ کی دو تصویریں دکھائی گئی تھیں جن میں ایک اس کی اصلی اور دوسری اس نے ملالہ ، اس کے باپ کے ساتھ سواتی بن کر کچھوائی تھی ۔
دوسری تصویر میں ملالہ کی زخمی ہونے کے بعد کی دو تصویریں تھیں ایک میں اس نے سرخ کپڑے پہنے ہوئے تھے اور دوسری میں غالبا نیلے یا سیاہ رنگ کے ۔۔۔ اسی طرح ایک تصویر میں یہ ظاہر کیا گیا تھا کہ ملالہ کا سٹریچر خالی ہے جبکہ وہ اپنے باپ کے ساتھ بھاگ کر ہیلی کاپٹر پر سوار ہو رہی ہے ۔
ایک تیسری تصویر جو بہت مشہور ہوئی ہے کہ ملالہ ، اس کی ماں ، اس کا باپ امریکی سفیر اور دیگر امریکی افسران کے ساتھ کسی جگہ بھیٹھے میٹنگ کر رہے ہیں ۔
پتا نہیں یہ سب کیا چکر ہے ۔۔۔۔ سچ جھوٹ کچھ بھی کہنا رجما بالغیب کے مترادف ہے ۔