• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کھڑے ہو کر پانی پینے کے بارے میں کوئی حدیث موجود ہے؟

شمولیت
نومبر 28، 2018
پیغامات
16
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
46
کھڑے ہو کر پینے کے اجازت دینے والے ، خواہ مکروہ کہہ کر یا عام اجازت دینے والے اِن دو احادیث کو دلیل بناتے ہیں ، حیرت کی بات ہے کہ پہلی حدیث جو علی رضی اللہ عنہُ کی روایت ہے یہ لوگ اُس میں علی رضی اللہ عنہُ کے اِلفاظ پر غور کیے بغیر فتویٰ دیے ہوئے ہیں ، اور اُسی پر عمل اور اُسی کو نشر کیے جا رہے ہیں ، جبکہ اِس روایت میں علی رضی اللہ عنہُ نے یہ کہا کہ''' لوگ کھڑے ہوکر پانی پینا مکرو سمجھتے ہیں ''' یہ اِلفاظ اس چیز کی واضح دلیل ہیں کہ علی رضی اللہ عنہُ تک رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ممانعت نہیں پہنچی ورنہ کسی ایک عام سے صحابی کے بارے میں بھی یہ تصور نہیں کیا جاسکتا کہ اُس تک اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی بات پہنچی ہو اور وہ اس کے خلاف کام کرے چہ جائیکہ علی رضی اللہ عنہُ جیسے صحابی ،کوئی اِیمان والا علی رضی اللہ عنہُ کے بارے میں یہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ اُن تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی حُکم پہنچا ہو اور وہ اُس پر عمل نہ کریں

محترم آپ نے یہاں کہا کہ لوگ علی رضی اللہ تعالی عنہ کے الفاظ پر غور کیے بغیر فتوی دیے ہوئے ہیں

تو عرض یہ ہے کہ کیا آپ نے بھی ان الفاظ پر غور کیا
اور میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو (ایسا ہی) کرتے دیکھا، جس طرح تم نے مجھے کرتے ہوئے دیکھا۔
صحیح بخاری:جلد سوم: مشروبات کا بیان

اب ان الفاظ کو علی رضی اللہ تعالی عنہ نعوذ باللہ ثم نعوذ باللہ جھوٹا سمجھا جائے یا پھر اس کی سند صحیح نہیں ہے اور یہ بھی یاد رہے کہ یہ بات حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کہنے والے ہیں جو کہ سو فیصد سچ بولنے والے عظیم ترین صحابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے
امید ہے کہ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کہ ان الفاظ پر آپ بھی غور فرمائیں گے
جزاکم اللہ خیرا


 

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
746
ری ایکشن اسکور
129
پوائنٹ
108
یہ اِلفاظ اس چیز کی واضح دلیل ہیں کہ علی رضی اللہ عنہُ تک رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ممانعت نہیں پہنچی ورنہ کسی ایک عام سے صحابی کے بارے میں بھی یہ تصور نہیں کیا جاسکتا کہ اُس تک اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی بات پہنچی ہو اور وہ اس کے خلاف کام کرے چہ جائیکہ علی رضی اللہ عنہُ جیسے صحابی ،کوئی اِیمان والا علی رضی اللہ عنہُ کے بارے میں یہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ اُن تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی حُکم پہنچا ہو اور وہ اُس پر عمل نہ کریں
@وحید حیات خان علی زئی صاحب
السلام علیکم
محترم
حضرت علی رضی اللہ عنہ عشرہ مبشرہ میں سے ہیں اور خلفاء راشدین میں شامل ہیں جن کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے کہ جس کا مفہوم یہ ہے کہ میرے بعد تم بہت زیادہ اختلاف پاوگے تو میری سنت کو لازم پکڑنا اور ہدایت یافتہ خلفائے راشدین کے طریقے کو اختیار کرنا۔
آپ یہ فرمارہے ہیں کہ جن کے طریقے پر عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان کے پاس بھی روز مرہ کی سنتوں کا علم نہ تھا۔ یہ نتیجہ میں نے آپ کے جواب سے اخذ کیا ہے۔
 
شمولیت
نومبر 28، 2018
پیغامات
16
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
46
@وحید حیات خان علی زئی صاحب
السلام علیکم
محترم
حضرت علی رضی اللہ عنہ عشرہ مبشرہ میں سے ہیں اور خلفاء راشدین میں شامل ہیں جن کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے کہ جس کا مفہوم یہ ہے کہ میرے بعد تم بہت زیادہ اختلاف پاوگے تو میری سنت کو لازم پکڑنا اور ہدایت یافتہ خلفائے راشدین کے طریقے کو اختیار کرنا۔
آپ یہ فرمارہے ہیں کہ جن کے طریقے پر عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان کے پاس بھی روز مرہ کی سنتوں کا علم نہ تھا۔ یہ نتیجہ میں نے آپ کے جواب سے اخذ کیا ہے۔
محترم نسیم صاحب شاید مجھے سمجھانے میں غلطی لگی کیونکہ میرے کہنے کا مطلب یہ ہی ہے کہ جب حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ جیسے جلیل القدر صحابی یہ الفاظ کہہ رہے ہیں (
اور میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو (ایسا ہی) کرتے دیکھا، جس طرح تم نے مجھے کرتے ہوئے دیکھا۔
صحیح بخاری:جلد سوم: مشروبات کا بیان)
تو پھر کیا یہ الفاظ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے جھوٹ منسوب کیا گیا ؟ پھر ہم ان الفاظ کو کیونکر اہمیت نہیں دیتے ؟ یا پھر یہ حدیث ضعیف ہے؟
جبکہ میں تو حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے ان الفاظ پر عمل کرتا ہوں یعنی کئی بار کھڑے ہو کر بھی پانی پی لیتا ہوں

لہذا آپ نے جو نتیجہ اخذ کیا وہ میرا مطلب ہر گز نہیں ہے
اگر میں غلطی پر ہوں تو اللہ تعالی معاف فرمائے آمین یا رب العالمین
 

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
746
ری ایکشن اسکور
129
پوائنٹ
108
یہ اِلفاظ اس چیز کی واضح دلیل ہیں کہ علی رضی اللہ عنہُ تک رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ممانعت نہیں پہنچی ورنہ کسی ایک عام سے صحابی کے بارے میں بھی یہ تصور نہیں کیا جاسکتا کہ اُس تک اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی بات پہنچی ہو اور وہ اس کے خلاف کام کرے
محترم آپ کے ان الفاظ سے مجھے لگا کہ آپ کھڑے ہوکر پانی پینے کی دلیل کو نہیں مانتے ہیں ۔
اب آپ نے بات واضح کردی ہے ۔ اس کے لئے آپ کا شکر گزار ہوں۔
 
Top