• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا آپ کے پاس ان سوالوں کے جواب ہیں؟

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
میرے خیال میں آپ سب کچھ ہی غلط کر گئے۔ پوسٹ دوبارہ ملاحظہ فرمائیں۔

البتہ آخری بات پر ہم اس بات کے حل ہونے کے بعد بات کرتے ہیں۔

وہ سب کچھ اگر میں غلط کرگیا ہوں تو میرا خیال پہلے آخری بات کو ہی حل کر لیتے ہیں، شاید گتھی سلجھ جائے۔۔۔۔
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
وہ سب کچھ اگر میں غلط کرگیا ہوں تو میرا خیال پہلے آخری بات کو ہی حل کر لیتے ہیں، شاید گتھی سلجھ جائے۔۔۔۔
عادل علماء یا صوفیاء کرام کی نظر میں معتبر ہونا مانا جائے گا۔
اب اس پر یہ اعتراض ہوگا کہ بریلوی علماء کی نظر میں وہ معتبر ہے۔ تو ایک تو اس طرح کا اعتراض ہر گواہ کی گواہی تک میں ہوتا ہے لہذا اس کا حل نہیں ہے۔ دوسری اور اصل بات یہ ہے کہ بریلوی عالم جو کھلم کھلا شرک کرتا ہو یا بدعات و خرافات تو وہ عادل نہیں رہے گا۔
صرف معتقدین کی نظر میں معتبر ہونا نہیں مانا جا سکتا۔
ویسے شاید آپ کو علم نہ ہو لیکن موجودہ دور میں (غالبا ماضی میں بھی) کسی اہل تصوف کے معتبر ہونے کے لیے بھی عادل علماء کی نظر میں معتبر ہونا شرائط میں سے ایک شرط ہے۔ (تسہیل اصول تصوف دیکھیے)
واللہ اعلم
 
ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
عادل علماء یا صوفیاء کرام کی نظر میں معتبر ہونا مانا جائے گا۔
عدالت کا بھی کچھ معیار ہوگا یا نہیں؟
صوفیاء خود کب سے معتبر ہو گئے بھائی جان؟
وہ تو خود اسلام کے متوازی ایک دین کے پیروکار ہیں ان کی "اسلام" میں گواہی کیسے قبول کی جاسکتی ہے؟

دوسری اور اصل بات یہ ہے کہ بریلوی عالم جو کھلم کھلا شرک کرتا ہو یا بدعات و خرافات تو وہ عادل نہیں رہے گا۔
کھلم کھلا شرک تو آپ کی نظر میں ہے نا، اُنکی نطر میں تو نہیں۔۔۔۔
یہ بالکل ویسے ہی ہے جیسے فضائل اعمال اور اکابر دیوبند کی کئی کتابوں میں موجود واقعات کی وجہ سے دیوبندیوں کو بھی شرک سے متصف کیا جاسکتا ہے۔ اور وہ ان کی اپنی نظر میں شرک نہیں ہوتا۔

صرف معتقدین کی نظر میں معتبر ہونا نہیں مانا جا سکتا۔
یعنی زکریا صاحب کا صرف آپ کی نظر میں معتبر ہونا نہیں مانا جاسکتا

ویسے شاید آپ کو علم نہ ہو لیکن موجودہ دور میں (غالبا ماضی میں بھی) کسی اہل تصوف کے معتبر ہونے کے لیے بھی عادل علماء کی نظر میں معتبر ہونا شرائط میں سے ایک شرط ہے۔
اور "الدیوبندیہ کلھم عدول"۔۔۔۔۔۔ ہے نا؟
گھر دا ڈھول، گھر دی دادی
بجا دادی ۔۔۔۔۔ بجا دادی
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
عدالت کا بھی کچھ معیار ہوگا یا نہیں؟

یہ تو آپ کو بتانا چاہیے نا۔ کیوں کہ میں تو وہ بتاؤں گا جو فقہ میں لکھا ہوگا یعنی وہ عاقل، بالغ، دین دار متبع شریعت ہو وغیرہ۔
فقہ کو آپ مانتے نہیں اس لیے حدیث میں جہاں ذکر ہے عدالت کا وہاں سے ہی لکھ دیں۔

صوفیاء خود کب سے معتبر ہو گئے بھائی جان؟
وہ تو خود اسلام کے متوازی ایک دین کے پیروکار ہیں ان کی "اسلام" میں گواہی کیسے قبول کی جاسکتی ہے؟

آپ کی غلط فہمی ہے۔

کھلم کھلا شرک تو آپ کی نظر میں ہے نا، اُنکی نطر میں تو نہیں۔۔۔۔
دلائل کی نظر میں دیکھا جاتا ہے۔
جن اشیاء کو آپ شرک کہتے ہیں وہ شرک کے زمرے میں دلائل کی وجہ سے ہی نہیں آتیں اور آپ کبھی کسی مخالف عالم سے جا کر وضاحت سےپوچھتے بھی نہیں جس کا اس موضوع پر مطالعہ ہو۔

یعنی زکریا صاحب کا صرف آپ کی نظر میں معتبر ہونا نہیں مانا جاسکتا
جی ہاں اگر آپ ان پر جرح صحیح لے آئیں تو۔ باقی ہم جاہل معتقد نہیں ہیں کچھ نہ کچھ علم سے شدھ بدھ علمائے احناف کو بھی ہے۔ اس اعتبار سےانہیں علماء کی نظر میں معتبر مانا جائے گا۔

اور "الدیوبندیہ کلھم عدول"۔۔۔۔۔۔ ہے نا؟
گھر دا ڈھول، گھر دی دادی
بجا دادی ۔۔۔۔۔ بجا دادی

کسی نے کہا؟؟؟؟
 
ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
یہ تو آپ کو بتانا چاہیے نا۔ کیوں کہ میں تو وہ بتاؤں گا جو فقہ میں لکھا ہوگا یعنی وہ عاقل، بالغ، دین دار متبع شریعت ہو وغیرہ۔
فقہ کو آپ مانتے نہیں اس لیے حدیث میں جہاں ذکر ہے عدالت کا وہاں سے ہی لکھ دیں۔

ارے بھائی اگر حدیث ہی بیچ میں لانی ہوتی تو فقہ کا فائدہ۔۔۔۔۔ ابتسامہ
ویسے زکریا صاحب نے اپنی عقل کا حال تو لکھا ہے کتاب کے شروع میں۔۔۔۔۔۔ ابتسامہ

آپ کی غلط فہمی ہے۔
اچھا، چلیں ایک تھریڈ ہے جہاں تصوف کو اہلِ حدیث کے سر تھوپا جا رہا ہے آپ بھی وہاں طبع آزمائی کر لیجیے گا۔

دلائل کی نظر میں دیکھا جاتا ہے۔
جن اشیاء کو آپ شرک کہتے ہیں وہ شرک کے زمرے میں دلائل کی وجہ سے ہی نہیں آتیں اور آپ کبھی کسی مخالف عالم سے جا کر وضاحت سےپوچھتے بھی نہیں جس کا اس موضوع پر مطالعہ ہو۔

بھائی دلائل کے حساب سے تو ہوجاتا ہے لیکن ہٹ دھرمی کا تو کوئی علاج نہیں ہوتا نا۔۔۔ ابتسامہ

جی ہاں اگر آپ ان پر جرح صحیح لے آئیں تو۔ باقی ہم جاہل معتقد نہیں ہیں کچھ نہ کچھ علم سے شدھ بدھ علمائے احناف کو بھی ہے۔ اس اعتبار سےانہیں علماء کی نظر میں معتبر مانا جائے گا۔
انکا فضائل اعمال کے نام پر رطب و یابس اکٹھا کرنا اور تبلیغی جماعت کے نام پر ایک بدعتی طریقے کو رواج دینا ہی کافی ہیں لیکن چونکہ انہیں authenticate علمائے احناف نے کرنا ہے اسی لیے وہ پنجابی محاورہ میں نے لکھا تھا۔

میں تو وہ بتاؤں گا جو فقہ میں لکھا ہوگا یعنی وہ عاقل، بالغ، دین دار متبع شریعت ہو وغیرہ۔
زکریا صاحب یا قرطبی صاحب کے لیے ان چیزوں کی کیا گواہی ہے آپ کے پاس۔۔۔؟

اب آتے ہیں طاہر القادری صاحب کی طرف
میں تو وہ بتاؤں گا جو فقہ میں لکھا ہوگا یعنی وہ عاقل، بالغ، دین دار متبع شریعت ہو وغیرہ۔
طاہر القادری کا عاقل، بالغ ہونا تو شاید آپ بھی مانتے ہونگے، کیاخیال ہے اگر ان کے دیندار اور متبع شریعت ہونے کی گواہی آپ کے گھر سے دلائی جائے؟
آپ نے وہ وڈیو تو دیکھی ہوگی جب مولوی طارق جمیل اپنا وفد لے کر طاہر القادری کے ادارے میں گیا تھا اور وہ بھی یاد آگیا ہوگا جو انہوں نے وہاں فرمایا تھا۔
اگر یاد نہ آئے تو بتائیے گا وڈیو شیئر کردوں گا۔ ان شاء اللہ

اب بتائیے اب تو سب صحیح ہو گیا نا۔۔۔۔۔
1- کیا یوں سنی سنائی باتوں پر عمل کرنے سے دوزخ سے نجات مل سکتی ہے؟
جی ہاں

2- اگر ہاں، تو شیعہ اور بریلوی حضرات دوزخ سے نجات کی گارنٹی "سُن سُن" کر جو جو عمل کرتے ہیں انہیں بھی وہ اعمال کرنے پر دوزخ سے نجات مل جائے گی؟
جی ہاں

3- اگر سوال نمبر 2 کا جواب نہیں ہے تو برائے مہربانی شیعہ، بریلوی اور دیوبندیوں میں موجود اس فرق پر روشنی ضرور ڈالی جائے جس سے ایک ہی کام کرنے سے دو اشخاص کے لیے نتائج میں فرق پڑتا ہے؟
چونکہ سوال نمبر 2 کا جواب "ہاں" ہے لہٰذا ان تینوں میں کوئی فرق نہیں

1- کیا اِس طرح کسی بھی شخص کو قبر، جنت ، دوزخ وغیرہ کی معلومات مل جاتی ہیں؟
جی ہاں مل جاتی ہیں۔

2- اگر ہاں تو کیا آپ اس واقعے کی تصدیق کریں گے جس میں "طاہر القادری صاحب" اپنے ایک مرید کو دفنانے کے بعد اپنے مریدین کے مجمع میں اسے "منکر نکیر" کے سوالوں کے جواب قبر پر کھڑے ہو کر بتا رہے ہیں؟
جی ہاں

3- اگر سوال نمبر 2 کا جواب نہیں ہے تو برائے مہربانی شیعہ، بریلوی اور دیوبندیوں میں موجود اس فرق پر روشنی ضرور ڈالی جائے جس سے ایک ہی کام کرنے سے دو اشخاص کے لیے نتائج میں فرق کیوں پڑتا ہے؟
چونکہ سوال نمبر 2 کا جواب "ہاں" ہے لہٰذا ان تینوں میں کوئی فرق نہیں
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
ارے بھائی اگر حدیث ہی بیچ میں لانی ہوتی تو فقہ کا فائدہ۔۔۔۔۔ ابتسامہ
ویسے زکریا صاحب نے اپنی عقل کا حال تو لکھا ہے کتاب کے شروع میں۔۔۔۔۔۔ ابتسامہ

اچھا، چلیں ایک تھریڈ ہے جہاں تصوف کو اہلِ حدیث کے سر تھوپا جا رہا ہے آپ بھی وہاں طبع آزمائی کر لیجیے گا۔

بھائی دلائل کے حساب سے تو ہوجاتا ہے لیکن ہٹ دھرمی کا تو کوئی علاج نہیں ہوتا نا۔۔۔ ابتسامہ

انکا فضائل اعمال کے نام پر رطب و یابس اکٹھا کرنا اور تبلیغی جماعت کے نام پر ایک بدعتی طریقے کو رواج دینا ہی کافی ہیں لیکن چونکہ انہیں authenticate علمائے احناف نے کرنا ہے اسی لیے وہ پنجابی محاورہ میں نے لکھا تھا۔

زکریا صاحب یا قرطبی صاحب کے لیے ان چیزوں کی کیا گواہی ہے آپ کے پاس۔۔۔؟

فضائل اعمال میں رطب و یابس جمع کیے ہیں۔ ہم اس پر بحث کر سکتے ہیں لیکن اس میں ہر حکم ان ائمہ حدیث پر بھی لگے گا جنہوں نے ضعیف و موضوع احادیث ذکر کی ہیں۔
زکریا صاحب کے تو بے شمار علماء گواہ ہیں۔ لیکن اس کے علاوہ مسلمان میں تعدیل اصل ہے۔ لہذا آپ کو پہلے جرح ثابت کرنی ہوگی۔

طاہر القادری کا عاقل، بالغ ہونا تو شاید آپ بھی مانتے ہونگے، کیاخیال ہے اگر ان کے دیندار اور متبع شریعت ہونے کی گواہی آپ کے گھر سے دلائی جائے؟
آپ نے وہ وڈیو تو دیکھی ہوگی جب مولوی طارق جمیل اپنا وفد لے کر طاہر القادری کے ادارے میں گیا تھا اور وہ بھی یاد آگیا ہوگا جو انہوں نے وہاں فرمایا تھا۔
اگر یاد نہ آئے تو بتائیے گا وڈیو شیئر کردوں گا۔ ان شاء اللہ
اب بتائیے اب تو سب صحیح ہو گیا نا۔۔۔۔۔

طاہر القادری کی غلط باتیں مشہور ہیں اور اس پر حکم یا جرح کرنے والے بھی کثیر ہیں۔ خود ہم بھی کر سکتے ہیں۔
لیکن اگر آپ مکمل ویڈیو مطلوبہ مقام کے حوالے کے ساتھ دیدیں تو میرے علم میں اضافہ ہو جائے گا۔ لیکن کٹ ویڈیو نہیں دیجیے گا۔
 
ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
فضائل اعمال میں رطب و یابس جمع کیے ہیں۔ ہم اس پر بحث کر سکتے ہیں لیکن اس میں ہر حکم ان ائمہ حدیث پر بھی لگے گا جنہوں نے ضعیف و موضوع احادیث ذکر کی ہیں۔
ائمہ حدیث نے اگر زکریا صاحب کی طرح تائید کرنے کی بجائے روایات پر ضعف یا وضع کا حکم لگایا ہوگا تو ان پر یہ حکم کیونکر لگے گا۔۔۔۔؟

طاہر القادری کی غلط باتیں مشہور ہیں اور اس پر حکم یا جرح کرنے والے بھی کثیر ہیں۔ خود ہم بھی کر سکتے ہیں۔
لیکن اگر آپ مکمل ویڈیو مطلوبہ مقام کے حوالے کے ساتھ دیدیں تو میرے علم میں اضافہ ہو جائے گا۔ لیکن کٹ ویڈیو نہیں دیجیے گا۔
http://tune.pk/video/68809/Comments-of-Maulana-Tariq-Jameel-about-Shaykh-ul-Islam-Dr-Muhammad-Tahir-ul-Qadri
 
Top