• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا احناف احادیث نبوی ﷺ کو چھوڑ کر ابو حنیفہؒ کے اقوال پر عمل کرتے ہیں؟

Raheem khan

رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
11
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
46
اس دھاگے میں سوالات کیوں روک گئ؟
 
lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
@خضر حیات بھائی! آپ اندازہ کریں عقیدے کا موضوع چھیڑنے سے پہلے ہی اس کا فرار کیا ثابت کرتا ہے؟سوال یہ ہے کہ اگر ان لوگوں کا عقیدہ ٹھیک ہے تو پھر بتانے میں کیا حرج ہے، اگر ٹھیک نہیں تو عوام کے سامنے آ جائے گا ۔ ان شاءاللہ

@اشماریہ بھائی ابھی تک امام ابو حنیفہ رحم الله کا عقیدہ نہیں بتا سکے کہ وہ حیاتی دیوبندی تھے یا مماتی دیوبندی تھے - لیکن بیچارے ابھی تک تحقیق نہیں کر سکے - عقائد کی تحقیق نہیں اور چلے فروہی مسائل میں - ابتسامہ -
 
Raheem khan

رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
11
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
46
@اشماریہ بھائی ابھی تک امام ابو حنیفہ رحم الله کا عقیدہ نہیں بتا سکے کہ وہ حیاتی دیوبندی تھے یا مماتی دیوبندی تھے - لیکن بیچارے ابھی تک تحقیق نہیں کر سکے - عقائد کی تحقیق نہیں اور چلے فروہی مسائل میں - ابتسامہ -
بھائی ٹاپک کیا ھے اور سوال کیا ہے ؟ سب سے پہلے تو آپ لوگ وہی ثابت کرو کہ حنفی حدیث کے مخالف ہے،، تا کہ ہم عامی لوگوں کو بھی یقین آجائے کہ آپ لوگ صحیح کھہ رہے ہوں اور حنفی مخالف حدیث ہے،، لیکن ایک بار میں ایک سوال کرو تاکہ اشماریہ صاحب جواب بھی دے سکے،،
 
lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
بھائی ٹاپک کیا ھے اور سوال کیا ہے ؟ سب سے پہلے تو آپ لوگ وہی ثابت کرو کہ حنفی حدیث کے مخالف ہے،، تا کہ ہم عامی لوگوں کو بھی یقین آجائے کہ آپ لوگ صحیح کھہ رہے ہوں اور حنفی مخالف حدیث ہے،، لیکن ایک بار میں ایک سوال کرو تاکہ اشماریہ صاحب جواب بھی دے سکے،،

ہمارا کام آپ کو بتا دینا ہے - اگر آپ کا یقین قرآن اور صحیح احادیث پیش کرنے کے باوجود نہیں آتا تو ہم کچھ نہیں کر سکتے - آپ کون سے عامی ہیں - وہ والے جو اپنے امام کے ہر قول کو آنکھیں بند کر کے مان لیتے ہیں یا وہ والے جو کبھی امام کے قول کو مان لیتے ہیں اور کبھی چھوڑر دیتے ہیں -
 
شمولیت
ستمبر 23، 2014
پیغامات
23
ری ایکشن اسکور
21
پوائنٹ
13
جیسے ایک مسئلہ ہے کہ جس شخص کو سمت قبلہ کا علم نہ ہو اور معلوم بھی نہ کر سکتا ہو تو وہ کیا کرے۔ احناف کہتے ہیں
تو خلاصہ یہ ہوا کہ ایک قاعدہ شرعیہ کو دلائل کی روشنی میں اخذ کیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر مسئلہ نکالا جاتا ہے۔ جب مسئلہ نکل آتا ہے اور بعد میں اس کے معارض حدیث یا آیت ملتی ہے تو اسے نسخ، ترجیح یا تطبیق پر محمول کیا جاتا ہے۔

اس ساری بات کی بنیاد یہ سمجھنے پر ہے کہ مسائل فقہ بغیر دلائل کے اخذ نہیں ہوتے۔ اور یہاں نسخ و ترجیح و تطبیق کا عمل اصل میں اس قول کے لیے نہیں بلکہ اس کے بیک گراؤنڈ میں موجود مضبوط دلائل کے لیے ہوتا ہے۔

اسلام علیکم!
اب اسی مسئلہ کو کہ قبلہ کی سمت کا علم نہیں ہے لے لیجئیے۔ اسکے لئےغلطی ہوگئی قبلہ غلط ہوگیا تھا۔ لیکن جب قبلہ کا پتہ چل جانے پرکیا آپ کا مذہب یہ کہتا ہے کہ آپ قرآن و حدیث کی تاویل کریں؟ اصول کرخی تو یہی کہ رہی ہے۔ یا آپکے بزرگ یا امام جو بھی کہیں وہ پتھر کی لکیر۔ حالانکہ وہ خود ضعیف کیوں نہ ہو؟
اس سلسلے میں ہمارا مذہب یہ کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فرمان کے مطابق ،قرآن و حدیث کو محفوظ کیا ہے وہ دن میں روز روشن کی ظرح عیاں ہیں اور اسکو محدثین نے محفوظ کیا ہے۔ اور وہ صحیح و ضعیف کی شکل میں۔
وہ امام جو یہ اصول لکھے ہیں وہ ان آیات سے استدلال کئے ہیں یہ کونسی کتاب میں لکھا ہے یا یہ آپ اپنی طرف سےلکھ کر انکی وکالت کر رہے ہیں۔ بہرکف مجھےیہ دیکھنا ہے کہ آپ بڑے ہیں یا آپکے بڑے بڑے تھے۔ کیونکہ قبلہ کے متعلق کوئی بھی ان آیات سے استدلال نہیں کرسکتا جو آپ نے بیان کی ہے۔
مسئلہ اخذ کر کے اسپر سے دلائل ڈھونڈھنا اور دلائل کی روشنی میں مسئلہ اخذ کرنا بہت فرق ہے۔ یہی فرق ہمارے دو مذاہب کا ہے۔
سید منیر الدین
 
Raheem khan

رکن
شمولیت
اکتوبر 30، 2012
پیغامات
11
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
46
ہمارا کام آپ کو بتا دینا ہے - اگر آپ کا یقین قرآن اور صحیح احادیث پیش کرنے کے باوجود نہیں آتا تو ہم کچھ نہیں کر سکتے - آپ کون سے عامی ہیں - وہ والے جو اپنے امام کے ہر قول کو آنکھیں بند کر کے مان لیتے ہیں یا وہ والے جو کبھی امام کے قول کو مان لیتے ہیں اور کبھی چھوڑر دیتے ہیں -
جی لولی بھائی یہی تو میں چاہتا ہوں کہ کوئی مجھے سمجھائے، اسی لئے قریب قریب ڈیڑھ سال پہلے یھاں رجسٹر ہوا تھا اور پہلا پوسٹ ڈیڑھ سال بعد اس دھاگے میں کیا تھا، کیوںکہ یہی سوال میں کرنا چاھ رہا تھا کہ حنفی کس کس حدیث کا مخالف اور کیوں مخالف ہے،، لیکن اس بات کا مجھے یقین نہیں آرہا، اور یقین آئے بھی تو کیسے کیونکہ آپ لوگو نے موضوع ہی بدل دیا،،، اور اگر اعتراض نہ ہو تو آگلا ریپلائی میں رومن اردو میں کرو کیوںکہ میں موبائیل سے ہوں اردو ٹائپ کرنے میں تھوڑا مئسلہ ہوتا ہے
 
lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
جی لولی بھائی یہی تو میں چاہتا ہوں کہ کوئی مجھے سمجھائے، اسی لئے قریب قریب ڈیڑھ سال پہلے یھاں رجسٹر ہوا تھا اور پہلا پوسٹ ڈیڑھ سال بعد اس دھاگے میں کیا تھا، کیوںکہ یہی سوال میں کرنا چاھ رہا تھا کہ حنفی کس کس حدیث کا مخالف اور کیوں مخالف ہے،، لیکن اس بات کا مجھے یقین نہیں آرہا، اور یقین آئے بھی تو کیسے کیونکہ آپ لوگو نے موضوع ہی بدل دیا،،، اور اگر اعتراض نہ ہو تو آگلا ریپلائی میں رومن اردو میں کرو کیوںکہ میں موبائیل سے ہوں اردو ٹائپ کرنے میں تھوڑا مئسلہ ہوتا ہے

میرے بھائی اچھا ہو کہ آپ اردو میں ہی ٹائپ کریں - موبائل سے ٹائپ کرنا واقعی مشکل کام ہے - موبائل سے آپ اردو میں اتنا زیادہ کیسے ٹائپ کرتے ہیں -
 
شمولیت
ستمبر 23، 2014
پیغامات
23
ری ایکشن اسکور
21
پوائنٹ
13
جی لولی بھائی یہی تو میں چاہتا ہوں کہ کوئی مجھے سمجھائے، اسی لئے قریب قریب ڈیڑھ سال پہلے یھاں رجسٹر ہوا تھا اور پہلا پوسٹ ڈیڑھ سال بعد اس دھاگے میں کیا تھا، کیوںکہ یہی سوال میں کرنا چاھ رہا تھا کہ حنفی کس کس حدیث کا مخالف اور کیوں مخالف ہے،، لیکن اس بات کا مجھے یقین نہیں آرہا، اور یقین آئے بھی تو کیسے کیونکہ آپ لوگو نے موضوع ہی بدل دیا،،، اور اگر اعتراض نہ ہو تو آگلا ریپلائی میں رومن اردو میں کرو کیوںکہ میں موبائیل سے ہوں اردو ٹائپ کرنے میں تھوڑا مئسلہ ہوتا ہے
السلام علیکم!
میرے بھائی! حدیث پر عمل کرنے والے کو حنفی نہیں کہتے۔ اور نہ امام ابو حنیفہ کے احکامات پر چلنے والے کو اہلحدیث کہتے ہیں۔ رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم کے احکامات کو (مسئلہ مسائل کے حد تک صرف) امام ابو حنیفہ وغیرہ اور ایمان میں اپنی پسند کے دوسرے امام( یعنی ابوالحسن اشعری اور امام ابو منصور ماتریدی )(جنکا ایمان صحیح نہیں تھا)کے نقطہ نظر سے سمجھنے والے کو حنفی اور صحابہ اور محدثین وسلف صالحین کے نقطہ نظر سے سمجھنے والے کو(جو کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم کا حکم ہے )اہلحدیث کہتے ہیں۔ کوئی بھی اہلحدیث ہو نہیں سکتا جبتک کہ اما ابو حنیفہ کو ایمان میں مان نہیں لیتا کہ انکا ایمان صحیح تھا۔ اور کوئی بھی آدمی حنفی نہیں ہوسکتا جبتک کہ امام ابو حنیفہ کے ایمان کا انکار نہ کرے۔
یہ حنفی اور اہلحدیث کا فرق ہے۔ اگر کوئی کہتا ہے کہ ہمارا مذہب قرآن و حدیث ہے اور حنفی کہلاتا ہے تو وہ جاہل ہے۔ کیونکہ امام ابو حنیفہ کی وفات کے تقریبا 50 سال کے بعد محدثیں پیدا ہونا شروع ہوئے سوائے چند ایک کے۔لحاظہ کسی حنفی کا کسی حدیث سے استدلال کرنا صحیح نہیں ہے۔ وما علینا الی البلاغ
 
اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290

اسلام علیکم!
اب اسی مسئلہ کو کہ قبلہ کی سمت کا علم نہیں ہے لے لیجئیے۔ اسکے لئےغلطی ہوگئی قبلہ غلط ہوگیا تھا۔ لیکن جب قبلہ کا پتہ چل جانے پرکیا آپ کا مذہب یہ کہتا ہے کہ آپ قرآن و حدیث کی تاویل کریں؟ اصول کرخی تو یہی کہ رہی ہے۔ یا آپکے بزرگ یا امام جو بھی کہیں وہ پتھر کی لکیر۔ حالانکہ وہ خود ضعیف کیوں نہ ہو؟
اس سلسلے میں ہمارا مذہب یہ کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فرمان کے مطابق ،قرآن و حدیث کو محفوظ کیا ہے وہ دن میں روز روشن کی ظرح عیاں ہیں اور اسکو محدثین نے محفوظ کیا ہے۔ اور وہ صحیح و ضعیف کی شکل میں۔

وہ امام جو یہ اصول لکھے ہیں وہ ان آیات سے استدلال کئے ہیں یہ کونسی کتاب میں لکھا ہے یا یہ آپ اپنی طرف سےلکھ کر انکی وکالت کر رہے ہیں۔ بہرکف مجھےیہ دیکھنا ہے کہ آپ بڑے ہیں یا آپکے بڑے بڑے تھے۔ کیونکہ قبلہ کے متعلق کوئی بھی ان آیات سے استدلال نہیں کرسکتا جو آپ نے بیان کی ہے۔
مسئلہ اخذ کر کے اسپر سے دلائل ڈھونڈھنا اور دلائل کی روشنی میں مسئلہ اخذ کرنا بہت فرق ہے۔ یہی فرق ہمارے دو مذاہب کا ہے۔
سید منیر الدین
محترم سید منیر الدین صاحب!
میں سمجھا نہیں کہ آپ کیا فرمانا چاہتے ہیں؟ کیا آپ یہ فرمانا چاہتے ہیں کہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ وغیرہم نے یہ مسئلہ تحری قبلہ ان آیات سے اخذ نہیں کیا؟؟؟ یہ مسئلہ علماء احناف سے ثابت ہے اور مجتہد کا کام قرآن و حدیث سے غور کر کے مسائل اخذ کرنا ہوتا ہے۔ اگر کسی مسئلہ کی صراحتا دلیل کوئی مجتہد بیان نہیں کرتا تو ہم قرآن و حدیث میں ذرا سا غور کر کے وہ دلیل ڈھونڈ لیتے ہیں۔ یہ کام صرف احناف نے نہیں بلکہ حافظ ابن حجر، علامہ نووی اور ابن صلاح جیسے علماء "حدیث" نے بھی کیا ہے۔ ذرا فتح الباری، شرح المجموع وغیرہ اٹھائیں اور مجھے بتائیے کہ جن دلائل کی نسبت ان حضرات نے امام شافعی رحمہ اللہ کی جانب کی ہے ان میں سے کتنے آپ امام شافعی سے ثابت کر سکتے ہیں؟؟؟
لیکن اگر آپ اس بات سے انکاری ہی ہیں کہ مجتہد قرآن و حدیث سے مسائل کا استنباط نہیں کرتا تو پھر آپ کی بات محتاج دلیل ہے۔

باقی آپ کی یہ بات کہ ان آیات سے یہ مسئلہ ثابت نہیں ہوتا اور کوئی بھی ان آیات سے قبلہ کے متعلق استدلال نہیں کرسکتا تو انتہائی معذرت کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ محض آپ کا خیال ہے۔ مالکی عالم علامہ ابن رشد کی بدایۃ المجتہد صفحہ 120 جلد اول ط دار الحدیث اٹھائیے تو آپ کو یہ استدلال نظر آ جائے گا۔

آپ نے جو آخری بات کی کہ:۔

مسئلہ اخذ کر کے اسپر سے دلائل ڈھونڈھنا اور دلائل کی روشنی میں مسئلہ اخذ کرنا بہت فرق ہے۔ یہی فرق ہمارے دو مذاہب کا ہے۔
تو یہ بھی محتاج دلیل ہے۔

یہ تھریڈ تو میرے محترم بنا ہی اسی لیے ہوا ہے تاکہ آپ لوگ یہ بتائیں کہ احناف احادیث نبوی کو چھوڑ کر ابو حنیفہ رح کے اقوال پر عمل کرتے ہیں۔ میں اگرچہ مصروف ہوتا ہوں لیکن ان شاء اللہ آپ کے اشکالات کو دور کرنے کی کوشش ضرور کروں گا۔
لیکن کیا کریں کہ دعوی تو آپ حضرات کرتے ہیں لیکن ثابت نہیں کرتے۔

السلام علیکم!
میرے بھائی! حدیث پر عمل کرنے والے کو حنفی نہیں کہتے۔ اور نہ امام ابو حنیفہ کے احکامات پر چلنے والے کو اہلحدیث کہتے ہیں۔ رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم کے احکامات کو (مسئلہ مسائل کے حد تک صرف) امام ابو حنیفہ وغیرہ اور ایمان میں اپنی پسند کے دوسرے امام( یعنی ابوالحسن اشعری اور امام ابو منصور ماتریدی )(جنکا ایمان صحیح نہیں تھا)کے نقطہ نظر سے سمجھنے والے کو حنفی اور صحابہ اور محدثین وسلف صالحین کے نقطہ نظر سے سمجھنے والے کو(جو کہ رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم کا حکم ہے )اہلحدیث کہتے ہیں۔ کوئی بھی اہلحدیث ہو نہیں سکتا جبتک کہ اما ابو حنیفہ کو ایمان میں مان نہیں لیتا کہ انکا ایمان صحیح تھا۔ اور کوئی بھی آدمی حنفی نہیں ہوسکتا جبتک کہ امام ابو حنیفہ کے ایمان کا انکار نہ کرے۔
یہ حنفی اور اہلحدیث کا فرق ہے۔ اگر کوئی کہتا ہے کہ ہمارا مذہب قرآن و حدیث ہے اور حنفی کہلاتا ہے تو وہ جاہل ہے۔ کیونکہ امام ابو حنیفہ کی وفات کے تقریبا 50 سال کے بعد محدثیں پیدا ہونا شروع ہوئے سوائے چند ایک کے۔لحاظہ کسی حنفی کا کسی حدیث سے استدلال کرنا صحیح نہیں ہے۔ وما علینا الی البلاغ
لا حول ولا قوۃ الا باللہ
ابو حنیفہ کی وفات کے 50 سال بعد محدثین پیدا ہوئے اس لیے حنفی کو حدیث سے استدلال نہیں کرنا چاہیے۔
واضح سا مطلب تو یہ ہے کہ محدثین کی پیدائش کے بعد حدیث آئی ہے اس سے پہلے والے بغیر حدیث کے رہتے تھے اس لیے ان کی پیروی کرنے والا حدیث سے استدلال نہیں کر سکتا۔ ایک بار پھر لا حول ولا قوۃ الا باللہ
ایک بات تو یہ کہ پھر امام مالک، امام شافعی، امام احمد کے پیروکاروں کے بارے میں کیا کہیں گے؟ وہ بھی یہ 50 سال کی مدت ختم ہونے سے پہلے پیدا ہو گئے تھے۔
امام ابو حنیفہ کی وفات 150 میں ہوئی۔ 50 شمار کر کے 200 ہو گئے۔ اس سے پہلے پیدا ہونے والے "چند ایک" محدثین یہ ہیں:۔
سفیان ثوری، ابن عیینہ، مالک بن انس، محمد بن ادریس شافعی، احمد بن حنبل، ابو بکر ابن ابی شیبہ، عثمان بن ابی شیبہ، حمیدی، علی بن المدینی، عبد اللہ بن المبارک، محمد بن اسماعیل البخاری، یحیی بن معین، قتادہ بن دعامہ، شعبہ، ابو عوانہ، مجاہد، عکرمہ، نافع مولی ابن عمر، ابن شہاب زہری، ابو بکر ابن حزم۔
یہ "چند ایک" نام ہیں۔ کہیں تو ان میں بھی "چند ایک" کا اضافہ اور کر دوں؟
ذرا جوش خطابت پر کنٹرول رکھا کریں۔ ویسے بھی بات دلیل سے اچھی لگتی ہے۔
 
شمولیت
ستمبر 23، 2014
پیغامات
23
ری ایکشن اسکور
21
پوائنٹ
13
باقی آپ کی یہ بات کہ ان آیات سے یہ مسئلہ ثابت نہیں ہوتا اور کوئی بھی ان آیات سے قبلہ کے متعلق استدلال نہیں کرسکتا تو انتہائی معذرت کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ محض آپ کا خیال ہے۔ مالکی عالم علامہ ابن رشد کی بدایۃ المجتہد صفحہ 120 جلد اول ط دار الحدیث اٹھائیے تو آپ کو یہ استدلال نظر آ جائے گا۔
جناب اشماریہ صاحب بہت سارے مضامین ایک ساتھ جمع ہوگئے ہیں۔ اگر کہیں جملے بے ربط ہوں تو معافی چاہتا ہوں۔
میں صرف ان محدثین کی بات کر رہا تھا جنکی کتابیں شروع کے معتبر دو طبقات میں لی گئی ہیں خیر۔ مختصرا یہ کہ آپ اصحاب الرائے اور اصحاب الحدیث یعنی دو مذاہب کو ملا رہے ہیں۔یہ میرا خیال نہیں ہے بلکہ حقیقت ہے۔
آپ کہیں یہ نہ سمجھنا کہ ہم امام ابو حنیفہ کو نہیں مانتے۔ ہمکو سلفی کہا جاتا ہے ۔ اور امام ابو حنیفہ کو ماننے والا حنفی نہیں ہوتا۔ بہرکیف
بات چل رہی تھی اصول کرخی کی۔ شائدآپ یہ کہ رہے ہیں امام کرخی ساری احادیث کو سامنے رکھکر ہی اصول بنائے ہونگے۔ تو عرض یہ کیا تھا محترم کہ وہ ان آیات سے استدلال نہیں کرسکتے جو آیات سے آپ استدلال کررہے ہیں۔ اور جو محدث امام صاحب کے تقریبا 50 سال بعد پیدا ہورہا ہو انکی احادیث کی آپ دلیل دینا یہ تو بات نہیں بنتی۔
ہمارا دین ظن پر نہیں بلکہ اسکی بنیادیں یقین پر ہیں یہ میرا ایمان ہے۔ اور یقین صرف یقینی باتوں پر ہوتا ہے۔ جو صرف احادیث ہیں۔
تو سنئے محترم کہ ہم بغیر استدلال کے امام ابو حنیفہ کو نہیں مانتے تو دوسروں کی بات تو آپ رہنے ہی دیں۔
میں لکھا تھا پہلے مسئلہ بنانا پھر دلیل ڈھونڈھنا اور دلیل کے تحت مسئلہ ڈھونڈھنا دو متضاد باتیں ہیں۔ اب قبلہ کی مثال کو ہی لیجئے۔ آپکے امام اجتہاد کئے کہ قبلہ شمال میں ہے۔دن کی روشنی میں یہ نظر آیا کہ قبلہ غلط تھا تو آپ بضد کیوں ہوتے ہیں اس پر عمل کرنے کو، اور دن کی روشنی میں اس غلط مسئلہ کو صحیح ثابت کرتے ہیں۔ لاحول پڑھتے ہیں۔اور غصہ آکر، ہوش میں لکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔اور قبلہ کا ،دن کی روشنی میں انکار کرتے ہیں۔اور کہتے ہیں کہ امام کرخی کے اصول صحیح تھے۔ اور مثال میں حوالہ بھی دیتے ہیں تو وہ غیر متعلقہ جبکہ اسکو امام کرخی سوچے بھی نہیں تھے ہونگے۔ اور جب پوچھا جائے کہ کیا امام صاحب نے ایسا کہا ہے تو آپ کہتے ہیں فلاں کتاب میں دیکھو وہ بھی بغیر دلیل کے بات کئے وغیرہ۔ یعنی ایک حمام میں سب ننگے ہیں؟ اور یہ بھی نہیں دیکھتے کہ امام صاحب کہ رہے ہیں کہ اس بات کی تاویل کرو جو اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے مطابق محفوظ کی ہے۔ تعجب ہے !!!!!
مختصر مختصرسب باتیں چھوڑئیے۔ ایک مثال سے واضح کرتا ہوں۔ اگر زید کہتا ہے کہ (رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم نے فرمایا فجر میں دہ رکعت فرض پڑھو) اگر آپ فجر میں دو رکعت فرض پڑھتے ہیں تو کیا آپ رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم کی بات پر چلتے ہیں یا زید کی؟ سارے محدثین زید کی کیٹیگری میں آتے ہیں۔ زید اگر امام ابو حنیفہ ہیں تو انکی باتوں پر چلنا کیا معنی رکھتا ہے؟ کیا ہم کہتے ہیں کہ ہم امام بخاری کی بات پر چلینگے؟ ساری حدیث کی کتابیں دیکھ لیجئے محدثین کوئی بات اپنی نہیں کہے ہیں۔ جبکہ فقہ حنفی اسکا الٹ ہے۔ میں بھی حنفی ہی تھا لیکن اب اس مذہب سے توبہ کرچکا ہوں۔
دیکھئے بھائی ہم سب مسلمان ہیں۔ اصول کرخی کو گولی مارو اور رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم کے فرامین کو دیکھو۔ گیا شیطان مارا ایک سجدہ کے نہ کرنے سے ۔ ہزاروں برس سجدہ میں سر مارا تو کیا مارا۔ کوئی بھی آدمی مسلمان ہو نہیں سکتا جبتک کہ اللہ اور اسکے رسول کی بات کو نہیں مانتا۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں وتواصو باالحق۔ آپ ہماری کوئی بات غلط ثابت کریں یا آپکی یعنی فقہ حنفی کی کوئی بات صحیح بتادیں اللہ کی قسم ہے بلا تاخیر کے وہ بات مان لی جائیگی۔ کیونکہ ہمارا تاویل کرنے کا مذہب نہیں ہے۔
سید منیر الدین

۔میں اصول پر کامنٹس کیا تھا لیکن اب اصول کرخی کو مطالعہ کرنا ضروری ہو رہا ہے کوئی بھائی مجھے ای میل کریں مہربانی ہوگی۔
 
Top