محمد علی جواد
سینئر رکن
- شمولیت
- جولائی 18، 2012
- پیغامات
- 1,986
- ری ایکشن اسکور
- 1,553
- پوائنٹ
- 304
السلام و علیکم و رحمت الله -السلام علیکم ورحمۃ اللہ
محترم! ماضی میں جب آپ نے تحقیق شروع کی اس وقت آپ نے دین کی کون کونسی بنیادی کتب پڑھ رکھی تھیں؟
محترم آپ کے سوالات کے صحیح جوابات۔
ہم چوں کہ اجتہادی مسائل میں امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کو صواب پر سمجھتے ہوئے ان کی تقلید کرتے ہیں اس لئے حنفی کہلاتے ہیں۔ جو امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کوصواب پر سمجھتے ہیں وہ شافعی کہلاتے ہیں، امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ کو صواب پر سمجھنے والے حنبلی اور امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کو صواب پر سمجھنے والے مالکی۔
قرآن و حدیث سے مسائلِ فقہیہ اخذ کرنے کی صلاحیت نہ ہونے کی وجہ سے ہم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی تقلید کرتے ہیں۔
قرآن و حدیث سے لاعلمی نہیں بلکہ اس سے فقہی مسائل کا استنباط کر نے کی صلاحیت ہر کسی میں نہیں۔
حنفی ایک مذہب (یعنی چلنے کا طریقہ) ہے الگ سے کوئی دین نہیں۔ دین کہتے ہیں ضابطہ کو اور حنفی کاضابطہ حیات اسلام ہے۔ مذہب کہتے ہیں عمل کے طریقہ کو جو اجتہادی فقہی مسائل میں اختیار کیا جاتا ہے۔ یہ اختلاف فہم میں فرق کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ لہٰذا یہ حنفی علماء عالم دیں ہی ہیں اس سے الگ نہیں ہیں۔
محترم! ۔’دین‘ اور ’مذہب‘ کا فرق سمجھ لو۔قرآن پاک میں فرمانِ باری تعالی ہے
سورہ یوسف آیت 76 مَا كَانَ لِيَأْخُذَ أَخَاهُ فِي دِينِ الْمَلِكِ ۔۔۔۔۔۔ الآیۃ (یوسف علیہ السلام )اپنے بھائی (بنیامین) کو اپنے پاس رکھنا چاہتے تھے مگر اس بادشاہ کے (نافذ کردہ) قانون میں وہ ایسا نہیں کر سکتے تھے۔
محترم! حنفی مذہب ہے دین نہیں۔
حنفی کوئی الگ الگ دین نہیں بلکہ ایک ہی دین حنیف اسلام کے مختلف مذاہب ہیں جو کہ فہم کے اختلاف کی وجہ سے بنے۔ دین یقیناً 10 ہجری تک مکمل ہو چکا تھا مگر فقہ نہیں۔ فہم میں چونکہ یکسانیت ممکن نہیں اس لئے اختلاف ہونا ایک لازمی امر ہے۔ مذموم یہ ہے کہ اپنے ہم عصر کے علاوہ کسی مجتہد کو برا بھلا کہنا۔ ہم عصر کو بھی صرف اس لئے طعن کیا جاسکتا ہے کہ کہیں کوئی زورِقلم سے لوگوں کو دھوکے سے گمراہ نہ کردے۔
مجتہد سے خطا ممکن ہے مگر جان بوجھ کر خطا کرتا نہیں۔ اسی لئے آقا علیہ السلام کے فرمان سے مجتہد مخطی کو بھی اجر ہی ملتا ہے۔
یہ انتہائی جاہلانہ سوال ہے۔ تقلید اجتہادی مسائل میں کی جاتی ہے۔ اجتہاد کا حق صرف فقیہہ کو ہوتا ہے۔ صحابہ کرام یا تابعین میں سے جتنے بھی فقہا گزرے انہوں نے اپنے اجتہادات کو مدون نہیں کیا تھا۔ لہٰذا کسی ایک کی تقلید ممکن نہ تھی لیکن جس علاقہ میں آقا علیہ السلام یا خلفاء راشدین نے اپنے گورنر بھیجے لوگ ان کی تقلید کرتے تھے۔
محترم میں نے آپ کے درج بالا سوالات کے مدلل جوابات دیئے ہیں (دوبارہ ملاحظہ فرما لیں)۔ دراصل محترم ہوتا یہ ہے کہ آدمی مکاری کا مظاہرہ کر رہا ہوتا ہے جس کے جواب دینا فضول ہوتے ہیں۔ میں نے آپ کے سارے سوالات کے جواب دیئے ہیں کیا آپ اس اندھی تقلید کا پٹہ اتار کر ہیرے جواہرات کا ہار پہننا پسند کریں گے؟؟؟؟؟؟؟؟
یہ آپ کی اپنی اختراع ہے قرآن کے فقہی مسائل بغیر احادیث کے سمجھنا مشکل ہی نہیں بہت دشوار ہے۔ ہاں البتہ اس سے نصیحت حاصل کرنا بہت ہی آسان ہے اگر کوئی نصیحٹ حاصل کرنا چاہے تو۔
اور یہ بھی خوب رہی کہ ’’اگر مشکل پیش آئے تو علمائے اہل حدیث سے رجوع کریں‘‘یعنی حنفی تقلید کا ہیرے جواہرات والا ہار اتار کر غیر مقلدین کا ’پٹہ‘ پہن لو۔ دراصل ساری تگ دو اسی کی ہے کہ یہ لوگ ابو حنیفہ ہی کے مقلد کیوں ہیں ہر دوسرا تیسرے کا مقلد کیوں نہیں بنتا۔
والسلام
الله آپ کی حالت زار پر رحم کرے -اور آپ کو ہدایت دے -
اگر آپ کو تقلید اور تحقیق کا فرق معلوم ہوتا تو اس طرح کی موشگافیاں نہ کرتے اورتقلید کے حق میں اس قسم کے جاہلانہ کمنٹس نہ پیش کرتے - لیکن کیا کریں حنفیت کا جادو جو سے چڑھ کربول رہا ہے-
آپ سے کچھ سوالات ہیں جن کے جوابات آپ سے درکار ہیں - امید تو نہیں کہ آپ ان کے تسلی بخش جوابات دے سکیں گے لیکن شاید کے اتر جائے ان کے دل میں ہماری بات :
آپ کہتے ہیں کہ : "اجتہادی مسائل میں امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کو صواب پر سمجھتے ہوئے ان کی تقلید کرتے ہیں اس لئے حنفی کہلاتے ہیں۔"
کیا دنیا میں امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے ہی دین کو یا فقہ کو صحیح طور پر سمجھا؟؟ اور ان کے بعد کسی میں یہ صلاحیت پیدا نہ ہو سکی کہ فقہ کے معاملات میں اجتہاد کرسکے -؟؟
ان سے پہلے جتنے مجتہد گزرے جیسے صحابہ کرام رضوان الله اجمعین جن میں حضرت ابو ہریرہ رضی الله عنہ یا صحابیات میں خصوصاً حضرت عائشہ رضی الله عنہ وغیرہ شامل ہیں - ان کی آپ کی نظر میں کیا اہمیت ہے - کیا یہ پاک ہستیاں ابو حنیفہ سے فقاہت میں کم تر درجہ تھیں ؟؟؟ اگر یہ کم تر درجہ کے فقیہہ نہیں تھے تو ان کی تقلید کیوں نہ کی گئی ؟؟
آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ صرف چار آئمہ کرام نے ہی فقہ کو سمجھا اور اس کو مدون کیا ؟؟؟
کیا آپ اپنے امام کا کوئی قول پیش کرسکتے ہیں کہ جس میں انہوں نے برملا کہا ہو کہ میں نے جو فقہ مدون کی ہے اگر تم لوگ اس کی پیروی (تقلید) کرو گے تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے؟؟؟
جب ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ خود مجتہد نہیں تھے تو کن کن مجتہدین کی تقلید کیا کرتے تھے - یا پھر وہ پیدائشی مجتہد تھے ؟؟ یا پھر وہ غیر مقلد تھے ؟؟ اگر وہ بھی غیر مقلد تھے تو وہ بھی آپ کے نزدیک دور حاضر کے غیر مقلدین کی طرح لعنت کے مستحق ہوے ؟؟ کیا کہیں گے اس بارے میں؟؟
آپ کہتے ہیں "قرآن و حدیث سے مسائلِ فقہیہ اخذ کرنے کی صلاحیت نہ ہونے کی وجہ سے ہم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی تقلید کرتے ہیں۔"-
لیکن آپ اور آپ کے نام نہاد علماء تو ساری زندگی بلکہ مرتے دم تک امام ابو حنیفہ کے مقلد بنے رہتے ہیں چاہے قرآن و احادیث نبوی سے مسائل فقیہہ اخذ کرنے کی صلاحیت ہی کیوں نہ حاصل ہو چکی ہو - ایسا کیوں - کیوں ساری زندگی حنفیت سے چمٹے رہتے ہیں ؟؟ (
ایسا لگتا ہے کہ حنفی علماء ساری زندگی قرآن و احادیث سے مسائل اخذ کرنے کی صلاحیت حاصل نہیں کر پاتے - اسی لئے مرتے دم تک تقلید کا پٹہ گلے سے نہیں اتارتے؟؟ )-
جب آپ کے نزدیک امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ ، امام مالک رحمۃ اللہ علیہ ، اور امام حنبل رحمۃ اللہ علیہ بھی اعلی درجے کے مجتہد تھے تو ان کے فہم و فراست پر مبنی اخذ کردہ مسائل سے آپ کیوں استفادہ نہیں کرتے ؟؟ اس کا مطلب تو یہ ہے کہ آپ صرف اپنے امام کو ہی فقاہت میں اصل درجہ دیتے ہیں باقی کسی مجتہد کی آپ کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں ؟؟ آپ کے نزدیک اصل دین صرف حنفیت ہے - باقی سب دھوکہ ہے ؟؟؟
آپ کے نزدیک وہ اچھا انسان نہیں جو ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی مخالفت کرے - لیکن برا صرف آپ غیر مقلدین کو ہی سمجھتے ہیں ؟؟ شافعی ، مالکی ، حنبلی یہاں تک کہ ابو حنیفہ کے شاگرد امام محمّد ، اور امام ابو یوسف رحمۃ اللہ علیہ جنہوں نے سیکڑوں مسائل میں ان کے صریح مخالفت کی- آپ ان کو بھی حق سمجھتے ہیں ؟؟جب کہ اصل دشمنی صرف غیر مقلدین سے ہے؟؟ ایسا کیوں ؟؟
جن مسائل میں آپ ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی پیروی کا دعوی کرتے ہیں - آپ احناف کے پاس اس کا کیا ثبوت ہے کہ آپ کے امام اعظم مرتے دم تک ان مسائل پر قائم رہے ؟؟ - ؟؟ یہ بھی تو ممکن ہے انہوں نے ان مسائل میں رجوع کر لیا ہو (جیسے بقول امام شعرانی اور امام ابو یوسف- امام ابو حنیفہ نے فاتحہ خلف الامام کے مسلے میں اپنے پہلے موقف سے دوسرے موقف کی طرف رجوع کرلیا تھا ؟؟ جب کہ آپ احناف اندھوں کی طرح صرف حنفیت کو حق ثابت کرنے کے لئے ہر ہر فقہی مسلے میں بغیر سوچے سمجھے اور بغیر تحقیق کے امام ابو حنیفہ کی پیروی کیے جا رہے ہیں - ایسا کیوں ؟؟؟
جوابات کا انتظار رہے گا -
والسلام-
Last edited: