• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا تقلید ضروری ہے ؟؟؟؟؟؟

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
آپ کے امام "اعظم غلطی" کریں تب بھی قابل تقلید، اور ہمارا ایک عالم غلطی کرے تو اس پر شور مچاتے ہیں؟؟
محترم! اس کا مطلب ہے کہ آپ کو ان کی غلطی تسلیم ہے مگر اس غلطی کا اعادہ کیئے جا رہے ہیں چھوڑتے پھر بھی نہیں بلکہ کچھ اصحاب نے تو ایڑی چوٹی کا زور لگایا کہ کسی طرح اس کو صحیح ثابت کردیں مگر ناکام ہی رہے۔
 
شمولیت
مارچ 04، 2015
پیغامات
139
ری ایکشن اسکور
42
پوائنٹ
56

میں نے اس تھریڈ کو دیکھا نہیں، لنک دے دیں، دیکھا لیتا ہوں!
میں نے ہرگز اس مثال پر جو آپ نے پیش کی ہے، اس پر کوئی فیصلہ نہیں سنایا!
وہاں الفاظ لکھ نے میں مجھ سے غلطی ہوئی، کہ اگر بالفرض ہمارا کوئی عالم غلطی کرے!

باقی یہ بات تو یقینی ہے کہ اگر ہمارا کوئی عالم کوئی غلطی کرتا ہے، تو یقینا ان کی بات کو چھوڑ دیئا جائے گا، پر اگر ان کی بات صحیح ہے تو پھر تو ہم اس بات کا ضرور دفاع کریں گے، ان شاء اللہ۔
یہ دفاع کسی عالم کا نہیں، بلکہ حق بات کا ہوجائے گا۔
 
عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
باقی یہ بات تو یقینی ہے کہ اگر ہمارا کوئی عالم کوئی غلطی کرتا ہے، تو یقینا ان کی بات کو چھوڑ دیئا جائے گا، پر اگر ان کی بات صحیح ہے تو پھر تو ہم اس بات کا ضرور دفاع کریں گے، ان شاء اللہ۔
یہ دفاع کسی عالم کا نہیں، بلکہ حق بات کا ہوجائے گا۔
اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو مگر بہت مشکل۔
پہلی مثال؛
بریلویوں کی مثال کچی روٹی کی ہے کہ تھوڑی آنچ دیں تو کھانے کے قابل ہو جاتی ہے۔ غیر مقلدین کی مثال جلی ہوئی روٹی کی سی ہے کہ اس کا کوئی علاج نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوسری مثال؛
اگر کوئی شخص گناہ میں مبتلا ہے لا علمی کی وجہ سے تو علم آنے کے بعد اس کے اس سے رک جانے کے امکانات ہوتے ہیں۔
اگر کوئی شخص گناہ میں مبتلا ہے اور اس کا علم بھی ہےتو اس کے بھی رک جانے اور توبہ تائب ہونے کے امکانات ہوتے ہیں۔
اگر کوئی شخص گناہ میں مبتلا ہے اور اس کو ثواب سمجھتا ہے تو اس کے پلٹنے کے امکانات شاذ ہی ہیں۔ غیر مقلد بھی اس گمان میں کہ ہم ’’اہلِ حدیث‘‘ ہیں کیسے باور کرے کہ بھائی تم اہلِ حدیث نہیں اندھے غیر مقلد ہو اور وہ بھی اندھوں کے۔
محترم معذرت کے ساتھ یہ کلمات اس وجہ سے لکھے ہیں کہ ناسور کے علاج کے لئے اگر نشتر نہیں چلائیں گے تو یہ بڑھتا ہی رہے گا۔
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,567
پوائنٹ
791

مفتی عبد الرحمن صاحب آپ مثالیں بیان کرتے کرتے ایک اہم مثال دینا بھول گئے ، وہ یہ کہ :
اگر کوئی گروہ ایک عالم کو ’’ امام اعظم ‘‘ تسلیم کرلے ،بلکہ دوسروں سے بھی زبردستی تسلیم کروانے کی کوشش میں ہو ۔۔تو وہ اس گروہ کے لوگ اپنے اس ’’ امام اعظم ‘‘
کی بات کو کبھی غلط سمجھ کر نہیں چھوڑتے ،چاہے اس امام اعظم کا قول قرآن و حدیث کے خلاف ہی کیوں نہ ہو !
 
عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
اگر کوئی گروہ ایک عالم کو ’’ امام اعظم ‘‘ تسلیم کرلے ،بلکہ دوسروں سے بھی زبردستی تسلیم کروانے کی کوشش میں ہو ۔۔تو وہ اس گروہ کے لوگ اپنے اس ’’ امام اعظم ‘‘
کی بات کو کبھی غلط سمجھ کر نہیں چھوڑتے ،چاہے اس امام اعظم کا قول قرآن و حدیث کے خلاف ہی کیوں نہ ہو !
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
محترم! ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی بات قرآن اور حدیث کے مطابق ہو اور چند جاہل غیر مقلداس کو غلط ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہوں تو حنفی اسے کیسے چھوڑ دے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
والسلام
 
شمولیت
مارچ 04، 2015
پیغامات
139
ری ایکشن اسکور
42
پوائنٹ
56
محترم معذرت کے ساتھ یہ کلمات اس وجہ سے لکھے ہیں کہ ناسور کے علاج کے لئے اگر نشتر نہیں چلائیں گے تو یہ بڑھتا ہی رہے گا۔
جی محترم!
ایسا ہی ہوتا ہے!
جب کسی مسئلہ میں آپ سے کوئی جواب نہیں بن پاتا تو آپ ایسے ہی الفاظ استعمال کیا کرتے ہیں۔
ایسے زبان آپ ہی کو مبارک!
 
شمولیت
مارچ 04، 2015
پیغامات
139
ری ایکشن اسکور
42
پوائنٹ
56
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
محترم! ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی بات قرآن اور حدیث کے مطابق ہو اور چند جاہل غیر مقلداس کو غلط ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہوں تو حنفی اسے کیسے چھوڑ دے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ۔
ویسے غیر مقلد بھی کہتے ہیں، اور جاہل بھی! حقیقت تو یہ ہے کہ "مقلد" جاہل ہوتا ہے۔
غلط کو غلط ہی ثابت کیا جانا درست ہے، تلے تو آپ لوگ ہوتے ہو امام کی ہر بات کو!!! جیسے وہ معصوم عن الخطاء تھے۔
ویسے آپ کو پتا ہوگا کہ ہم "غیر مقلد" (بقول آپ کے) شوال کہ 6 روزوں کہ معاملے میں آپ کے امام اعظم کو غلط ثابت کرتے ہیں، آپ تو پھر امام صاحب کی اس بات کو صحیح سمجتے ہوئے شوال کے روزے نہ رکھتے ہوں گے اور نا ہی مسنون نہیں سمجھتے ہوں گے؟؟؟
 
عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
ویسے غیر مقلد بھی کہتے ہیں، اور جاہل بھی! حقیقت تو یہ ہے کہ "مقلد" جاہل ہوتا ہے۔
غلط کو غلط ہی ثابت کیا جانا درست ہے، تلے تو آپ لوگ ہوتے ہو امام کی ہر بات کو!!! جیسے وہ معصوم عن الخطاء تھے۔
محترم! حقیقت یہی ہے کہ جو بھی غیر مقلد ہوتا ہے وہ پہلے مقلد ہی ہوتا ہے مگر دلائل سے لا علم ہوتا ہے۔ دھوکہ میں آکر وہ مجتہد و فقیہ کی تقلید چھوڑ کر غیر مجتہد اور فقہ سے نابلد کی تقلید اختیار کر لیتا ہے اس لیئے میں نے اس کو ’’جاہل غیر مقلد‘‘ کہا حالانکہ حقیقتاً وہ ’’اندھا مقلد‘‘ ہوتا ہے اور غیر مجتہد اور غیر فقیہ چونکہ خود اندھا ہوتا ہے لہٰذا ’’غیر مقلد‘‘ اندھے کا ’’اندھا مقلد‘‘ ہوتا ہے۔

محترم! اگر آپ converted ہیں یعنی حنفی سے ’’غیر مقلد‘‘ ہوئے ہو تو گزارش ہے کہ تنہائی میں بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کے سامنے پیشی کا دھیان کرکے سوچئے گا کہ آپ کے ساتھ کیا events ہوئے۔ اگر آپ پیدائشی ’’غیر مقلد‘‘ ہیں تو ان لوگوں کی آپ بیتیاں پڑھ لیں جو حنفی سے ’’ٖغیر مقلد‘‘ ہوئے ہیں۔

مقلد کو ’’جاہل‘‘ نہیں ’’لا علم‘‘ کہنا چاہئے۔ کیونکہ جاہل تو ’’علم‘‘ والا بھی ہوسکتا ہے جیسا کہ اکثر کہا جاتا ہے ’’پڑھا لکھا جاہل‘‘۔ ایک ایسا شخص جو کہ علم نہ رکھتا ہو اس کی عقلمندی کا تقاضا ہی یہ ہے کہ وہ کسی عقل و فہم والے (مجتہد و فقیہ) کی تقلید اختیار کر لے تاکہ نجات دہندہ ہو جائے۔ وگرنہ کیا ہوگا کہ اندھا (خود ساختہ مجتہد و فقیہ) خود بھی گڑھے میں گرے گا اور اس کی اندھی تقلید کرنے والا (غیر مقلد) بھی۔
مجتہد فقیہ کا نہ خود دعویٰ ہوتا ہے اور نہ ہی اس کے مقلدین کا کہ مجتہد فقیہ (امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ) معصوم عن الخطا تھے۔ مجتہد فقیہ سے اجتہاد میں غلطی ممکن ہوتی ہے مگر وہ اجر و ثواب کا ہی مستحق ہوتا ہے اس کو گناہ نہیں ہوتا۔ یہاں یہ بات ملحوظ خاطر رہے کہ ایک شخص خود کو فقیہ باور کرانے پر تلا ہو، اور ایک کو دنیا مجتہد اور فقیہ کہے، ان دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے؛
مَنْ قَالَ فِي كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ بِرَأْيِهِ فَأَصَابَ فَقَدْ أَخْطَأَ (ابوداؤد)
جس نے اللہ تعالیٰ کی کتاب میں اپنی رائے دی اور وہ صحیح بھی نکلی تو بھی یقیناً اس نے خطا کی۔
آقا علیہ السلام کے اس فرمان کو غور سے پڑھیں۔ ایک شخص جب اس کا اہل نہیں تو اس کا اس میں دخل دینا ہی اس کی غلطی ہے بھلے وہ صحیح بات کو پا لے۔ بعین اسی طرح کسی غیر مجتہد کا کسی مجتہد سے اختلاف کرنا ہی غلطی ہے۔ ہاں مجتہد دوسرے مجتہد سے اختلاف کا حق رخھتا ہے اور اختلاف کر سکتا ہے اور جو اس کی تقلید کرے وہ حق پر ہی ہوگا۔
اندھے مقلدین (نام نہاد اہلِ حدیث) کو یہ باور کروا کر کہ ’’آپ تو حدیث پر عمل کرتے ہو‘‘ لہٰذا حق پر ہو اور مقلدین ’’قول امام پر‘‘ لہٰذا وہ (نعوذ باللہ) گمراہ ہیں مشرک ہیں وغیرہ وغیرہ کہہ کر دھوکہ دیتے ہیں۔
والسلام
 
عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
292
پوائنٹ
165
ابو حنیفہ کے نزدیک:

صوم ست من شوال مكروه عند أبي حنيفة رحمه الله متفرقاً كان أو متتابعاً

شوال کے چھ روزے رکھنا ابو حنیفہ کے نزدیک مکروہ ہیں خواہ علیحدہ علیحدہ رکھے جائیں یا اکٹھے۔

(فتاوی عالمگیر:ص١٠١،المحيط البرهاني في الفقه النعماني:کتاب الصوم،ج٢ص٣٩٣)
محترم! آپ نے ثابت کردیا کہ واقعی غیر مقلدین اندھی تقلید میں مبتلا ہیں۔ ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے یہ کتب کب لکھوائیں تھیں؟ کیا دوبارہ زندہ ہو کر؟
والسلام
 
Top