• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا جمہوریت شرک وکفر ہے؟

رانا ابوبکر

تکنیکی ناظم
شمولیت
مارچ 24، 2011
پیغامات
2,075
ری ایکشن اسکور
3,043
پوائنٹ
432
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
کیا یہ باتیں صحیح ہیں کہ موجود نظام جمہوریت شرک ہے کفر ہے گناہ کبیرہ ہے اللہ کی نافرمانی ہے صریح گمراہی ہے؟
 

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
جمہوریت کی بعض شکلیں کفر ہیں اور بعض مکروہ۔پیش نظر اگر خالصتا مغربی جمہوریت ہو تو وہ واضح طور پر کفر ہے اگر اسلامی جمہوریت ہو تو وہ مکروہ ہے ۔
 

ابو داؤد

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
855
ری ایکشن اسکور
227
پوائنٹ
111
مغربی جمہوریت ہو تو وہ واضح طور پر کفر ہے اگر اسلامی جمہوریت ہو تو وہ مکروہ ہے
حافظ محمد عبد اللہ بہاولپوری فرماتے ہیں:

"حقیقت یہ ہے کہ جمہوریت نہ کل اسلام ہے نہ اسلام کا جزو بلکہ اسلام کا غیر اور اس کی ضد ہے کیوں کہ اسلام ایک دین ہے اور جمہوریت لادینیت ہے۔ جمہوریت چاہتی ہے کہ اللہ کا کوئی تصور نہ ہو حاکمیت عوام کی ہو۔ اسلام چاہتا ہے کہ حاکمیت اللہ کی ہو اللہ کے سوا کسی کی نہ چلے۔ اگر کوئی کہے کہ جمہوریت کا یہ تصور تو مغرب کا تصور ہے۔ اسلامی جمہوریت کا یہ تصور نہیں تو اس سے کہا جا سکتا ہے کہ جب جمہوریت کوئی اسلامی چیز ہی نہیں تو اس کا کوئی اسلامی تصور کیسے ہو سکتا ہے۔ جمہوریت مغرب کا نظام ہے اور مغرب کا تصور ہی اس کا اصل قصور ہے۔ رہ گیا آج کل کے مسلمانوں کا جمہوریت کو اسلامی کہنا تو ان کے کہنے سے جمہوریت اسلامی نہیں ہو سکتی۔ کفر کو کوئی کتنا بھی اسلامی کہے کفر اسلامی نہیں ہو سکتا کفر تو کفر ہی رہتا ہے۔ کافر مسلمان ہو جائے تو ہو جائے کفر کبھی اسلام نہیں ہوتا۔"

[رسائل بہاولپوری، صفحہ: ٤٣٦]

7813.jpg

7811.jpg
 
Top