• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا جنرل ضیاء الحق نے حرم شریف میں لوگوں کی امامت کرائی

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
حکیمانہ انداز میں ،بات یہ ہے کہ ساری بیماریوں کی جڑ قبض ہوتی ہے اور جڑ سب سے لمبی خربوزے کی ہوتی ہے اور خربوزہ خربوزے کو دیکھ کر رنگ پکڑتا ہے اور رنگ سب سے پیارا گلاب کا ہوتا ہے اور گلاب سے گلقند بنتی ہے اور گلقند قبص کشا ہوتی ہے۔۔۔۔ابتسامہ!
نفسِ مضمون کی طرف واپس آجائیں۔۔۔۔ابتسامہ!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
معذرت قبول کیجئے ۔ میں ذرا ”اپنے منہ میاں مٹھو۔موڈ“ میں چلا گیا تھا ۔ مکرر ابتسامہ
 

طالب علم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 15، 2011
پیغامات
227
ری ایکشن اسکور
574
پوائنٹ
104
دراصل نوائے وقت 'دو قومی نظریہ' کا علمبردار تھےےیاشاید اب بھی ہے لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ اس دو قومی نظرئیے میں توحید کی کوئی گنجائش نہیں ہے
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
معذرت قبول کیجئے ۔ میں ذرا ”اپنے منہ میاں مٹھو۔موڈ“ میں چلا گیا تھا ۔ مکرر ابتسامہ
ابتسامہ!
شیخ! آپ کو خاص نہیں کہا، سب کے لیے تھا۔۔اس لیے آپ اکیلے کی معذرت قبول نہیں کی جاتی۔۔۔ابتسامہ!
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
ابتسامہ!
شیخ! آپ کو خاص نہیں کہا، سب کے لیے تھا۔۔اس لیے آپ اکیلے کی معذرت قبول نہیں کی جاتی۔۔۔ابتسامہ!
میں نے اسی لیے صلاح الدین رحمہ اللہ کے ساتھ گزرے لمحات لکھ کر مٹا دیے تھے کہ کہیں پھر میں بھی
 

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
463
پوائنٹ
209
اس تھریڈ کے شروع کرنے سے پاکستان کی صحافت کا بہت کچھ اندازہ ہوا ، اس کے لئے اس تھریڈ میں شامل ہونے والے تمام احباب کا شکریہ ۔
تھریڈ کا جو موضوع تھا اس تعلق سے کوئی ٹھوس بات سامنے نہیں آئی کہ یہ واقعہ سچا ہے یا جھوٹا؟ یا پھر اس اخبار کا اسکین یا عبارت سامنے نہیں آئی ۔
اس واقعہ میں دو پہلو تھے ۔ پہلا امامت کرانا دوسرا نبی ﷺ کا جنرل ضیاء کو زیارت کے لئے بلانا۔
گوکہ تاریخ میں بہت الٹ پھیر ہوا ہے مگر بروقت حرمین شریفین کا جو نظام ہے اس تناظرمیں جنرل ضیاء کی امامت والی بات مشکوک ہی لگتی ہے ،اس جانب میں نے بات کرنے کی کوشش کی مگر ایک بہی خواہ کی بات پہ اسے طول دینا مناسب نہیں سمجھا ۔
دوسرا نقطہ زیارت والا عقیدہ سے متصادم ہے ، اس لئے اگر مذکورہ اخبارسے حوالہ بھی مل جائے تو غلط ہی ٹھہرے گا اور یہ غلط بیانی لکھنے والے کی طرف منسوب کی جائے گی۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
مصروفیت کی وجہ سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی لیکن ایک دو دنوں میں اس کی تصدیق ہو جائے گی
 
شمولیت
مئی 20، 2011
پیغامات
182
ری ایکشن اسکور
522
پوائنٹ
90
تکبیر کا ضیاء الحق ایڈیشن میرے پاس ہے۔ مگر کہیں کتابوں میں دبا پڑا ہے جہاں تک مجھے یاد آتا ہے ضیاء الحق نے کعبۃ اللہ میں فرض نماز کی نہیں بلکہ نفل نماز کی امامت کی تھی۔
دوسری اہم بات یہ کہ روضہ رسول والا پورا قصہ محض فسانہ ہے کیونکہ روضہ رسول کے اندر خاص قبر رسول کو کوئی نہیں دیکھ سکتا وہاں تک کسی کی رسائی نہیں۔ جس جالی کے باہر کھڑے ہوکر سلام پیش کیا جاتا ہے سلام پیش کرنے والے اور مرقد رسول کے درمیان تین دیواریں حائل ہوتی ہیں۔ جس میں سے آخری دیوار کراس کرنے کی اجازت بادشاہ وقت کو بھی حاصل نہیں۔ وہ جگہ ہمیشہ کے لیے محفوظ کر دی گئی ہے۔
کراچی میں آئے دن ایسے تبلیغی اور بریلوی بزرگوں کا ذکر سننے کو ملتا ہے جو روضہ رسول میں خاص قبر رسول کی صفائی کا فریضہ انجام دیتے تھے۔ ایک صاحب کی زیارت کے لیے میں بھی حاضر ہوا کہ دیکھا جائے تماشا کیا ہے موصوف تبلیغی جماعت سے تھے۔ نارتھ ناظم آباد میں اپنے ایک عزیز کے پاس ٹھہرے ہوئے تھے۔ عقیدت مندوں نے روضہ رسول کا مجاور ہی نہیں بلکہ زیارت رسول کرنے تک کا اعزاز دے رکھا تھا۔ جتنے منہ اتنی بات۔ اللہ غلو فی الدین سے بچائیے آمین
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
ضیاء الحق نے کعبۃ اللہ میں فرض نماز کی نہیں بلکہ نفل نماز کی امامت کی تھی۔
حرمین میں فرائض کے علاوہ تین قسم کی نفلی نمازوں کی باقاعدہ جماعت ہوتی ہے :
نماز تراویح و قیام اللیل
نماز استسقاء
نماز کسوف
یہ تینوں نمازیں ایسی ہیں ، کہ ان کی جماعت کے لیے فرائض پنجگانہ سے سے بھی زیادہ اہلیت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ میں نہیں سمجھتا ، جنرل ضیاء الحق یا ان جیسا کسی بھی آدمی نے اس طرح کی کوئی نفلی نماز کی جماعت اور وہ بھی حرم مکی میں کروائی ہو ۔
رہا اپنے طور پر جماعت کروالینا ، جس طرح ہم نماز سے لیٹ ہونے کی صورت میں کروا لیتے ہیں ، تو اس میں نفلی فرضی ہر قسم کی جماعت کوئی مسئلہ نہیں ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
ویسے یہاں امام کعبہ خالد غامدی صاحب آئے تھے ، انہوں نے بعض چھوٹی موٹی جماعتوں میں یہاں دوسرے لوگوں کے پیچھے نماز ادا کی تھی ۔ اس طرح کے مواقع سعودیہ میں بھی پیش آسکتے ہیں ، اس طرح کی کسی جماعت کی امامت جنرل صاحب نے کروائی ہو تو کوئی بعید بات نہیں ۔
 
Top