• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا سعودی عرب کو اپنے پرچم سے کلمہ ختم نہیں کر دینا چاھئے؟؟؟

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
[اس پر بھی غور کریں۔

ایسی جرٌات تو ان کو بھی نھیں ہوئ جو کہتے ھیں حرمین شریفین کو کھلا شھر قرار دیا جائے.

اگر کل کو کوئ کہ دے(نا عاقبت اندیش) کہ بریلی یا کہیں دوسرے شھر منتقل کیا جائے تو پھر ؟QUOTE=ابن آدم;14957]جی بالکل
اور اس کے ساتھ ساتھ حرمین شریفین کو بھی وزیرستان یا افغانستان منتقل کردینا چاہیئے[/QUOTE]
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شیخ ابو الحسن علوی صاحب جو بات آپ نے کہی یہ بات ابن آدم صاحب بھی سلجھے ہوئے طریقے سے کہہ سکتے تھے لیکن یہ کہنے کی کیا ضرورت تھی۔
جی بالکل
اور اس کے ساتھ ساتھ حرمین شریفین کو بھی وزیرستان یا افغانستان منتقل کردینا چاہیئے
کیا حرمین شریفین کے بارے میں اس طرح کہنا نا مناسب نہیں؟
میرے خیال میں ابن آدم بھائی کی بات کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں اس مثال میں سعودی حکومت سے اپنے پرچم سے کلمہ ختم کرنے کا مطالبہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ ان لوگوں کو کلمہ کی بے حرمتی سے منع کرنا چاہیے جو یہ بے حرمتی کر رہے ہیں۔
ابن آدم صاحب کو سمجھائیں کہ ہر بات کو جذبات میں لے آنا اچھی بات ہے ۔اللہ تعالیٰ نے دل و دماغ جیسی نعمت سے ہمیں نوازا ہے تو بولنے سے پہلے تھوڑا سا سوچ سمجھ بھی لینا چاہیے۔کیا ہمارے دل میں اتنا سا ایمان نہیں کہ کم از کم "لا الہ الا اللہ" کلمے کی اس طرح توہین دیکھ کر دل میں ہی برا جان سکیں۔

یعنی جس کا قصور ہے، اسے سمجھائیں۔ پرچم پر کلمہ لکھنا قصور ہے تو لکھنے والوں کو بلیم کریں یعنی سعودی حکومت کو
ابن آدم صاحب نے اپنی کون سی پوسٹ میں سعودی حکومت کو بلیم کیا۔بلکہ مکی پاکستانی بھائی کو ہی بلیم کیا۔
اگر انہوں نے تو ایک اچھا کام کیا ہے کہ پرچم پر کلمہ لکھ دیا اور اب عوام الناس میں کچھ ناعاقبت اندیشوں نے اس پرچم کا استعمال انتہائی مجرمانہ انداز سے کیا ہے تو ان عوام الناس کو تنبیہ کرنی چاہیے
ہاں یہ ہوئی نا بات ۔یہی میرا موقف ہے لیکن یہ بہت مشکل کام ہے کہ یہ نا عاقبت اندیش لوگ حکمرانوں کے سمجھانے سے باز آ جائیں ۔
اور حکومت یا عدالت کو اس طرف متوجہ کرنا چاہیے کہ وہ ان لوگوں کو اس بے حرمتی سے روکے یا اس کی سزا جاری کرے۔
بلکل متوجہ ہونا چاہیے۔
جزاک اللہ خیرا
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
میں بس اتنا کہوں گا کہ!۔۔۔۔
ہم مسلمان ہیں ہمارے سامنے اسلامی تعلیمات موجود ہیں۔۔۔
لیکن ایسے کئی مسلمانوں کو ہم جانتے ہونگے جو گناہ کا ارتکاب کرتے ہیں، چاہے ہو صغیرہ ہوں یا کبیرہ۔۔۔
اس لئے یہ کہنا کے لوگوں کو باز رکھا جائے میرے نزدیک یہ بہتر ہے کہ جھنڈے سے کلمہ ختم کردیا جائے۔۔۔
ہاں حالت جنگ یا جہاد کی صورت میں آویزاں کردیں وہ الگ بات ہے لیکن اس طرح کی بےحرمتی کرتے چند افراد ہیں۔۔۔
لیکن مورل پوری اُمت کا ڈاؤن ہوتا ہے۔۔۔ باقی ہر شخص اپنی رائے میں آزاد ہے۔۔۔
 

عبداللہ حیدر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
1,018
پوائنٹ
120
السلام علیکم،
قرون ثلاثہ میں پرچم پر کلمہ لکھنے کی کوئی مثال ملتی ہے؟ ویسے سچی بات یہ ہے کہ ہماری آپ کی بحث سے حقیقت میں کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
السلام علیکم،
قرون ثلاثہ میں پرچم پر کلمہ لکھنے کی کوئی مثال ملتی ہے؟ ویسے سچی بات یہ ہے کہ ہماری آپ کی بحث سے حقیقت میں کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے۔
فرق پڑے یا نہ پڑے لیکن بات سچی کہنی چاہئے۔۔۔
بادشاہت کی کوئی بھی مثال قرون ثلاثہ میں نہیں تھی؟؟؟۔۔۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

سعودی جھنڈے میں کلمہ طیبہ شائد یہ محمد بن عبدالوہاب اور سعود بن محمد کے مابین نفاذ شریعت محمدی کے معاہدے کی علامت ہے۔
واللہ اعلم

اگر اسے دھاگہ میں پیش کئے گئے کلپس میں لگی کچھ تصاویر کی وجہ سے ہٹانا تو یہ شائد درست نہ ہو کیونکہ تصاویر فوٹو شاپس کا کمال ھے بالکل ایسے جیسے دشمنان یوٹیوب میں اکثر ایسی حرکتیں کرتے رہتے ہیں اس لئے اس ڈر سے تو کبھی بھی کچھ نہیں بدلنا چاہئے۔

آئیں کچھ مشاھدہ کرتے ہیں۔


عورت نے سعودی جھنڈآ پہنا ہوا دکھایا گیا ھے اور ہاتھ میں سعودی سٹک فلیگ پکڑا ہوا دکھایا گیا ھے اور یوٹیوب میں لکھا ہوا ھے کہ سعودی مس ھے۔
یہ عورت اور اس کے ساتھ چھوٹی بچی جس کا اس نے ہاتھ پکڑا ہوا ھے یہ دونوں شائد ملک "ترکی" سے تعلق رکھتی ہیں۔
بچی کے ہاتھ میں سٹک فلیگ پکڑا ہوا ھے اس پر ترکی کا جھنڈا ھے۔
پھر مزید بچی نے گلے میں ایک سفید رنگ کا "اپرن" بھی ڈالا ہوا ھے جس پر لال رنگ کا چاند اور ستارہ ھے۔ یہ سفید حصہ جھنڈا کا وہ حصہ ھے جس ہر چاند اور ستارہ ہوتا ھے۔

عورت اور بچی ترکش ہیں عورت کو فوٹو شاپس کے ذریعے تبدیلی کی گئی ھے اور اس کے ہاتھ میں سٹک فلیگ بھی۔

والسلام
 
Top