محمد فیض الابرار
سینئر رکن
- شمولیت
- جنوری 25، 2012
- پیغامات
- 3,039
- ری ایکشن اسکور
- 1,234
- پوائنٹ
- 402
میری اس موضوع پر کراچی میں ان کے ایک متحرک ساتھی سے بات چیت ہوئی لیکن افسوس بدکلامی اور بدتمیزی اور بازاری زبان استعمال کرنے کی وجہ سے میں نے مزید بات نہیں کی ورنہ میں ان سےایک بات ہی کہہ رہا تھا کہ مجھے ڈاکٹر مرتضی بخش کا نمبر دیں میں ان سے براہ راست خود بات کرتا ہوں اصل مسئلہ تو ان کا ہے نہ کہ آپ لوگوں کا اور یقین کریں زیادہ تر لوگوں نے صرف سن کر ہی مرتضی بخش کو راندہ درگاہ بنا دیا ہے ۔ اس بندے کی ان باتوں میں یقینی بات ہے بہت بڑی غلطیاں ہیں اس طرح علماء پر طعن زنی اور حرف زنی کرنا مناسب نہیں لیکن کیا اسلام کا نظام اصلاح ہم سے یہی کہتا ہے جو عمومی طور پر کیا جا رہا ہے بہتر تو یہ ہے کہ اس شخص سے براہ راست رابطہ کیا جائے اور اسے مناسب اور حکمت بھرے انداز کے ساتھ دعوت دی جائے اور اس کی ہدایت کے لیے سچے دل سے دعا کی جائے ۔
اس شخص کو بولنا آتا ہے اور نوجوانوں کی ایک خاصی معقول تعداد اس کو سنتی ہے لہذا اگر اس کی اصلاح ہو جائے تو کیا یہ زیادہ مناسب نہ ہو گا
فتوی لگا لگا کر پہلے ہی ہم نے بہت نقصان کیا ہوا ہے کراچی میں ایک ہیرا عالم دین تھا جسے فتوی لگا لگا کر دین سے مکمل باغی بنا دیا گیا
کلام میں جادو ہوتا ہے بلکہ آواز میں جادو ہوتا ہے میں نے اپنی زندگی میں اتنی پر اثر آواز بہت کم سنی جتنی اس عالم دین کی تھی اس کے خلاف فتووں کی بھرمار اور کتابچہ اور کتابیں اور تقریریں ، شیطان تو ایسے موقع کی تلاش میں رہتا ہے تو اس نے کہا اچھا ایسا ہے تو پھر ایسا ہی سہی اور ایک بہت بڑی تعداد
انا للہ و انا الیہ راجعون
میں نے کچھ ساتھیوں کے ساتھ یہ بات کی تو انہوں نے الٹا مجھ سے یہ کہنا شروع کر دیا کہ آپ شیخ عبداللہ ناصر رحمانی کے بارے میں جانتے نہیں ؟
ہمارا مزاج مخالفت برداشت کرنے والا نہیں ہے صبر و تحمل اس کی بہت ضرورت ہے دعوت دین میں ، واللہ المستعان