• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کا عقیدہ صحیح نہیں اور وہ سلفی نہیں ہیں ؟

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
میری اس موضوع پر کراچی میں ان کے ایک متحرک ساتھی سے بات چیت ہوئی لیکن افسوس بدکلامی اور بدتمیزی اور بازاری زبان استعمال کرنے کی وجہ سے میں نے مزید بات نہیں کی ورنہ میں ان سےایک بات ہی کہہ رہا تھا کہ مجھے ڈاکٹر مرتضی بخش کا نمبر دیں میں ان سے براہ راست خود بات کرتا ہوں اصل مسئلہ تو ان کا ہے نہ کہ آپ لوگوں کا اور یقین کریں زیادہ تر لوگوں نے صرف سن کر ہی مرتضی بخش کو راندہ درگاہ بنا دیا ہے ۔ اس بندے کی ان باتوں میں یقینی بات ہے بہت بڑی غلطیاں ہیں اس طرح علماء پر طعن زنی اور حرف زنی کرنا مناسب نہیں لیکن کیا اسلام کا نظام اصلاح ہم سے یہی کہتا ہے جو عمومی طور پر کیا جا رہا ہے بہتر تو یہ ہے کہ اس شخص سے براہ راست رابطہ کیا جائے اور اسے مناسب اور حکمت بھرے انداز کے ساتھ دعوت دی جائے اور اس کی ہدایت کے لیے سچے دل سے دعا کی جائے ۔
اس شخص کو بولنا آتا ہے اور نوجوانوں کی ایک خاصی معقول تعداد اس کو سنتی ہے لہذا اگر اس کی اصلاح ہو جائے تو کیا یہ زیادہ مناسب نہ ہو گا
فتوی لگا لگا کر پہلے ہی ہم نے بہت نقصان کیا ہوا ہے کراچی میں ایک ہیرا عالم دین تھا جسے فتوی لگا لگا کر دین سے مکمل باغی بنا دیا گیا
کلام میں جادو ہوتا ہے بلکہ آواز میں جادو ہوتا ہے میں نے اپنی زندگی میں اتنی پر اثر آواز بہت کم سنی جتنی اس عالم دین کی تھی اس کے خلاف فتووں کی بھرمار اور کتابچہ اور کتابیں اور تقریریں ، شیطان تو ایسے موقع کی تلاش میں رہتا ہے تو اس نے کہا اچھا ایسا ہے تو پھر ایسا ہی سہی اور ایک بہت بڑی تعداد
انا للہ و انا الیہ راجعون
میں نے کچھ ساتھیوں کے ساتھ یہ بات کی تو انہوں نے الٹا مجھ سے یہ کہنا شروع کر دیا کہ آپ شیخ عبداللہ ناصر رحمانی کے بارے میں جانتے نہیں ؟
ہمارا مزاج مخالفت برداشت کرنے والا نہیں ہے صبر و تحمل اس کی بہت ضرورت ہے دعوت دین میں ، واللہ المستعان
 

عبدالمنان

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 04، 2015
پیغامات
735
ری ایکشن اسکور
178
پوائنٹ
123
بھائی کیا شیخ نے ڈاکٹر صاحب کے سوالوں کا جواب دیا ہے؟ اگر دیا ہے توبرائے مہربانی لنک بھیجیں؟
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اس بات پر ضرورت سے زیادہ بات کرنا مزید فتنہ کا سبب بھی بن سکتا ہے!
بہتر ہے دعا کیجئے!
دیکھیں، ایک ہیں خوارج ، دین اسلام کے لحاظ سے! جو دیگر کو دین اسلام سے خارج قرار دیا کرتے تھے، اور کرتے ہیں!
اب کچھ لوگ مسلکی خوارج بھی ہیں، جو اپنے علاوہ دیگر کو مسلک سے خارج قرار دیا کرتے ہیں!
اللہ خیر کرے!
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
میں نے سنا ہے کہ ڈاکٹر صاحب کے حواری مواری زیادہ فتنہ پھیلاتے ہیں
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
جی شیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ نے میرا خیال ہے اس کا جواب دیا ہے جو شیخ ہشام الہی ظہیر کے فیس بک پیج پر کسی نے بتایا ہے موجود ہے میں نے خود نہیں سنا
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
جی شیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ نے میرا خیال ہے اس کا جواب دیا ہے جو شیخ ہشام الہی ظہیر کے فیس بک پیج پر کسی نے بتایا ہے موجود ہے میں نے خود نہیں سنا
کئ ردود نظر سے گزرے ہیں.
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
حواری کی زبان کا تو میں بھی شاہد ہوں مجھے ان سب کو بلاک کرنا پڑا تھا
ابھی دسمبر میں لکھنؤ جانے کا اتفاق ہوا. ایک صاحب نے بتایا کہ انکے چیلے انکو غلط انفارمیشن دیتے ہیں.
خیر کچھ بھی ہو بہرحال ڈاکٹر صاحب کا رویہ اور اسلوب مناسب نہیں.
 
شمولیت
جولائی 07، 2014
پیغامات
155
ری ایکشن اسکور
51
پوائنٹ
91
جی شیخ صاحب نے ان کا انتہائی نفیس اور جامع جواب دیا ہے اور یو ٹیوب پر موجود ہے اس کے علاوہ دیگر کئی ایک اہل علم نے بھی جواب دیا ہے ، جن میں سید توصیف الرحمٰن راشدی ، حافظ صلاح الدین یوسف صاحب ، بلکہ مجھے یاد پڑتا ہے کہ ارشاد الحق اثری صاحب اور مبشر احمد ربانی صاحب نے بھی کسی آڈیو میں جواب دیا ہے۔
 
شمولیت
جولائی 07، 2014
پیغامات
155
ری ایکشن اسکور
51
پوائنٹ
91
یہاں ایک اہم بات کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان ان کبار علماء کی شخصیات کا دفاع اپنی جگہ اس سے بڑھ کر یہ ہے کہ یہ ایک مستقل گروہ ہے جس فکر مدخلی سوچ کے لوگ کہا جاتا ہے ، اہل علم سے گزارش ہے علمائے سلف اور مدخلی سوچ میں واضح فرق موجود ہے بس اس فرق کے حوالے سے کوئی تھریڈ قائم کیا جائے ۔تاکہ یہ خاص قسم کے لوگوں کا ایک تعارف جامع انداز میں واضح ہوجائے اور پھر یہ بھی کہ سلفی ہے کون؟ مجھے وقت ملا تو میں ضرور اس حوالے سے تھریڈ قائم کروں گا بلکہ میرے ایک شاگرد نے اس حوالے سے کچھ محنت کررکھی ہے میں ان کو بھی تیار کرتا ہوں کہ اس فورم پر یکجا ان فروق کو لکھ دیا جائے ۔
 
Top