السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
کیا فائدہ اس بات کا؟ جب آپ نے اپنے استدلال میں ایک عبارت پیش کی ہے اور اس میں آپ کی مطلوبہ بات صراحتا موجود نہیں ہے تو یا تو عبارت واپس لے لیں اور یا یہ بتا دیں کہ آپ نے کہاں سے کس طرح استدلال کیا ہے.
صراحت موجود ہے ، اگر کسی کو نظر نہ آئے تو اس کے موتیا کا ہم کیا کر سکتے ہیں!
ویسے بھی صراحت اعتباری شئ ہے!
بنی اسرائیل کو بھی اللہ کے حکم میں کہ گائے کو ذبح کرو! میں صراحت نظر نہیں آرہی تھی!
اور بار بار اللہ تعالیٰ سے مزید صراحت کا مطالبہ کرتے تھے!
یہاں بھی صراحت کا یہی معاملہ معلوم ہوتا ہے!
اسی لئے کہتا ہوں کہ:
حکمت چین و حجت بنگال!