• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا محمد بن عبدالوھاب رحمہ اللہ تکفیری تھے ؟؟؟؟

بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
محترم، پہلی بات تو یہ کہ آپ کی پوسٹ قطعاً دھاگے کے عنوان سے غیر متعلق ہے۔ بہتر تھا اگر آپ اس پر علیحدہ دھاگا بنا کر اپنے یہ عجیب و غریب دلائل پیش فرماتے۔
اس دھاگہ کا عنوان ہے " کیا محمد بن عبدالوھاب تکفیری تھے ؟"
اور ایسی پر میں نے اپنی رائے دی کہ وہ غالی شیعہ تھے ۔ اب آپ کو اپنے مذھب کی لکھی ہوئی کتابوں کے دلائل عجیب و غریب لگتے ہیں تو میں کیا کرسکتا ہوں

پہلی بات یہ کہ شیعہ عقیدہ اہل بیت کی معصومیت کا ہے۔ اور درج بالا جملہ میں ایسا کوئی عقیدہ بیان نہیں کیا گیا۔
دوسری بات یہ کہ یہ نرم سے نرم الفاظ میں بھی یہ آپ کا بہتان ہے۔ کیونکہ درج بالا جملہ سے قبل باقاعدہ ہیڈنگ لگا کر اس کی وضاحت کر دی گئی ہے کہ یہاں تطہیر سے شیخ رحمہ اللہ کے نزدیک کیا مراد ہے۔ ملاحظہ کیجئے بالا عبارت سے
"شیخ رحمہ اللہ اہل بیت کے بارے میں دو ٹوک اور صاف و شفاف عقیدہ رکھتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے اہل بیت کو آلودگی سے منزہ فرما دیا تھا اور ان کو اخلاق ذمیمہ سے پاک کر دیا تھا اسی لئے اچھے کام کرنا اہل بیت کا شیوہ تھا اور مذموم افعال سے کنارہ کشی ان کی فطرت تھی۔"
لہٰذا تطہیر سے مراد اخلاق ذمیمہ سے تطہیر ہے۔ اور اس سے بھی تسلی نہ ہو تو یہ اقتباس ملاحظہ کیجئے:
"اس باب میں شیخ رحمہ اللہ نے آیت تطہیر سے مراد یہ لیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اہل بیت کو اعمال خبیثہ کی آلودگی سے پاک و صاف رکھا ہے اور اس معنی کی تاکید آپ کے مذکورہ رسالہ میں لکھے ہوئے خطبہ میں، اس بیان سے ہوتی ہے جس کو آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام بھیجنے کے ذکر کے سیاق میں لکھا ہے اس میں آپ نے اوصاف بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا ہے ((اذھب اللہ عنھم الرجس و طھرم تطھیراَ)) ۔۔۔"اللہ تعالیٰ نے اہل بیت سے ہر قسم کی گندگی کو دور کر دیا ہے اور انہیں پاک صاف کر دیا ہے۔"
لہٰذا اہل سنت کا اہل بیت کو اعمال خبیثہ کی آلودگی سے پاک و صاف جاننا اور اہل تشیع کا انہیں کسی بھی قسم کے گناہ سے معصوم جاننا، ہر گز ایک جیسا عقیدہ نہیں ہے۔

ایسی کتاب کے صفحہ 15 کی ہیڈنگ کچھ یو ں ہے
اہل بیت وہ لوگ ہیں جن سے اللہ تعالیٰ نے ہر قسم کی گندگی کو دور کردیا ہے
یہاں صرف آپ ہر قسم کی گندگی پر غور کریں اور ساتھ ہی کردیا ہےپر بھی
ایسی کے ساتھ صفحہ 25 پر لکھا ہے کہ
"پھر فرمایا قبیلہ بنی ہاشم سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت ہونے کی وجہ سے قبیلہ قریش کے کسی فرد کی بنو ہاشم کے مقام تک رسائی نہیں ہوسکتی "
اب اگر یہ بات یہی بات کوئی شیعہ کہے تو آپ فورا کہو گے کہ قبیلہ بنو تیمیم کا ایک فرد بنو ہاشم سے افضل ہے اور یہی بات جب آپ کے شیخ موصوف فرمائیں تو اس کی تاویل کی جائے گی

آخری بات یہ کہ کسی شخص یا جماعت کا کوئی عقیدہ ہو، وہ یا تو شرم کے مارے یا کسی مصلحت کی وجہ سے لوگوں سے چھپاتا ہے، جیسے کہ اہل تشیع اپنے بعض عقائد ، مثلاً تحریف قرآن وغیرہ کے عقیدہ کو عوام سے چھپاتے ہیں۔ اور یا پھر وہ اس عقیدہ کی صحت پر یقین رکھتا ہے اور غلط ہو یا درست، اس کے اثبات کے لئے دلائل مہیا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ تیسری کوئی صورت ہو تو ہمیں بتائیے۔اور یہ دونوں باتیں شیخ رحمہ اللہ کے کلام یا مترجم کے انتساب میں موجود نہیں۔ لہٰذا فقط ایک عبارت کی بنیاد پر غلط توضیح کر کے ان کی جانب ایسے عقیدے کی نسبت عقلاً، عرفاً، شرعاً ہر لحاظ سے غلط ہے، کہ جس کی تردید خود ان کی دیگرکتب میں موجود ہو۔ واللہ اعلم۔
اور جبکہ اہل تشیع اور اہل سنت کے مابین واقعتاً اختلافی مسائل موجود ہیں، عقیدہ کے بھی اور فروعی بھی۔ تو اپنی جانب سے مخالفین کی جانب ایک فضول عقیدہ کی نسبت کرنا اور پھر اسے تردید یا الزامی حوالہ کے طور پر پیش کر کے خوش ہونا، کوئی قابل تحسین بات نہیں ہے۔
عقیدہ تحریف قرآن کے بارے میں میری پوسٹ ملاحظہ کریں
http://forum.mohaddis.com/threads/شیعہ-كا-عقیدہ-تحريف-قرآن.7435/
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
ایسی کتاب کے صفحہ 15 کی ہیڈنگ کچھ یو ں ہے
اہل بیت وہ لوگ ہیں جن سے اللہ تعالیٰ نے ہر قسم کی گندگی کو دور کردیا ہے
یہاں صرف آپ ہر قسم کی گندگی پر غور کریں اور ساتھ ہی کردیا ہےپر بھی
ایسی کے ساتھ صفحہ 25 پر لکھا ہے کہ
"پھر فرمایا قبیلہ بنی ہاشم سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت ہونے کی وجہ سے قبیلہ قریش کے کسی فرد کی بنو ہاشم کے مقام تک رسائی نہیں ہوسکتی "
اب اگر یہ بات یہی بات کوئی شیعہ کہے تو آپ فورا کہو گے کہ قبیلہ بنو تیمیم کا ایک فرد بنو ہاشم سے افضل ہے اور یہی بات جب آپ کے شیخ موصوف فرمائیں تو اس کی تاویل کی جائے گی

بہرام صاحب،
انصاف بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔ ہر قسم کی گندگی کی وضاحت خود مصنف نے جب پیش کر دی کہ ہر قسم کے اخلاق ذمیمہ اور اعمال خبیثہ مراد ہیں ، تو "ہر قسم کے" عمومی الفاظ سے آپ اپنا من مانا مطلب کشید کرنے میں آزاد نہیں ہیں۔ یہ اعتراف کرنے میں کیا امر مانع ہے کہ آپ کا اعتراض بے جا تھا؟ بلکہ بہتان تھا۔
کیا آپ اپنے باقی اعتراضات سے دستبردار ہوتے ہیں؟ تو پھر ہم قبیلہ بنی ہاشم والے آپ کے اعتراض کی وضاحت بھی پیش کریں؟

عقیدہ تحریف قرآن کے بارے میں میری پوسٹ ملاحظہ کریں
http://forum.mohaddis.com/threads/شیعہ-كا-عقیدہ-تحريف-قرآن.7435/
اس پوسٹ میں آپ نے اہل تشیع پر کئے جانے والے اعتراضات کا کوئی جواب نہیں دیا اور فقط اہل سنت کے ناسخ و منسوخ کے عقیدے پر وہی فضول گھسے پٹے اعتراضات کئے ہیں، جن کے جوابات علمائے کرام بار بار دے کر فارغ ہو چکے ہیں۔
 
بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
بہرام صاحب،
انصاف بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔ ہر قسم کی گندگی کی وضاحت خود مصنف نے جب پیش کر دی کہ ہر قسم کے اخلاق ذمیمہ اور اعمال خبیثہ مراد ہیں ، تو "ہر قسم کے" عمومی الفاظ سے آپ اپنا من مانا مطلب کشید کرنے میں آزاد نہیں ہیں۔ یہ اعتراف کرنے میں کیا امر مانع ہے کہ آپ کا اعتراض بے جا تھا؟ بلکہ بہتان تھا۔
کیا آپ اپنے باقی اعتراضات سے دستبردار ہوتے ہیں؟ تو پھر ہم قبیلہ بنی ہاشم والے آپ کے اعتراض کی وضاحت بھی پیش کریں؟
میں اپنی معلومات میں اضافہ کے لئے پوچھ رہا ہوں
ہر قسم کی گندی سے مراد آپ کے شیخ یہ لیتے ہے کہ اہل بیت کو اللہ نے ہر قسم کے اخلاق ذمیمہ اور اعمال خبیثہ سے پاک بنایا ہے
کیا یہ عقیدہ انبیاء کے علاوہ صرف اہل بیت کے لئے ہی ہے یا اس میں اہل بیت کے علاوہ کوئی دوسرا صحابی بھی شامل ہے اگر کوئی دوسرا صحابی اس میں شامل نہیں تو پھر بنو تیمم کا ایک فرد کس طرح افضل البشر بعد الانبیاء ہوگیا جبکہ ایسے اللہ نے اخلاق ذمیمہ اور اعمال خبیثہ سے پاک بھی نہیں بنایا ؟؟؟؟؟
 
بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
اس پوسٹ میں آپ نے اہل تشیع پر کئے جانے والے اعتراضات کا کوئی جواب نہیں دیا اور فقط اہل سنت کے ناسخ و منسوخ کے عقیدے پر وہی فضول گھسے پٹے اعتراضات کئے ہیں، جن کے جوابات علمائے کرام بار بار دے کر فارغ ہو چکے ہیں۔
کیا قرآن میں ناسخ و منسوخ آیات نہیں اگر ہیں تو پھر آیت رجم کیوں نہیں ہے جبکہ اس کی شہادت حضرت عمر خود دے رہیں ہیں یہ آیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوئی جیسے حضرت عمر پڑھا کرتے تھے اور انھیں یہ آیت حفظ بھی تھی ایسی کے ساتھ امی عائشہ کی بھی شہادت موجود ہے کہ آیت رجم ایک کاغذ پر لکھی ہوئی تھی جس کو بکری کھاگئی پھر کیا وجہ ہے کہ سنی اتنی بڑے بڑے گواہوں کی بات نہیں مانتے ؟؟؟

اگر اس کا جواب دیا جاچکا ہے تو رہنمائی فرمائیں
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
میں اپنی معلومات میں اضافہ کے لئے پوچھ رہا ہوں
ہر قسم کی گندی سے مراد آپ کے شیخ یہ لیتے ہے کہ اہل بیت کو اللہ نے ہر قسم کے اخلاق ذمیمہ اور اعمال خبیثہ سے پاک بنایا ہے
کیا یہ عقیدہ انبیاء کے علاوہ صرف اہل بیت کے لئے ہی ہے یا اس میں اہل بیت کے علاوہ کوئی دوسرا صحابی بھی شامل ہے اگر کوئی دوسرا صحابی اس میں شامل نہیں تو پھر بنو تیمم کا ایک فرد کس طرح افضل البشر بعد الانبیاء ہوگیا جبکہ ایسے اللہ نے اخلاق ذمیمہ اور اعمال خبیثہ سے پاک بھی نہیں بنایا ؟؟؟؟؟
یہ پھر نیا اعتراض پیش کر دیا۔
جو اعتراض آپ نے پہلے پیش کئے اور جن کے جوابات دئے گئے ۔ ان کی تائید یا تردید کریں اور پھر اگلی بات شروع کریں۔ ورنہ کوئی بات بھی انجام تک نہیں پہنچ سکتی۔
کیا آپ مطمئن ہیں کہ شیخ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کی جانب آپ کے منسوب کردہ دونوں شیعی عقائد کا کوئی ثبوت نہیں اور یہ کہ آپ کے ابتدائی الزامات بے بنیاد ہیں؟
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
کیا قرآن میں ناسخ و منسوخ آیات نہیں اگر ہیں تو پھر آیت رجم کیوں نہیں ہے جبکہ اس کی شہادت حضرت عمر خود دے رہیں ہیں یہ آیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوئی جیسے حضرت عمر پڑھا کرتے تھے اور انھیں یہ آیت حفظ بھی تھی ایسی کے ساتھ امی عائشہ کی بھی شہادت موجود ہے کہ آیت رجم ایک کاغذ پر لکھی ہوئی تھی جس کو بکری کھاگئی پھر کیا وجہ ہے کہ سنی اتنی بڑے بڑے گواہوں کی بات نہیں مانتے ؟؟؟

اگر اس کا جواب دیا جاچکا ہے تو رہنمائی فرمائیں
یہ اعتراض آپ تحریف قرآن والے دھاگے میں کیجئے تاکہ وہیں بات آگے بڑھائی جا سکے۔ شکریہ!
 
بہرام

مشہور رکن
شمولیت
اگست 09، 2011
پیغامات
1,173
ری ایکشن اسکور
439
پوائنٹ
132
یہ پھر نیا اعتراض پیش کر دیا۔
جو اعتراض آپ نے پہلے پیش کئے اور جن کے جوابات دئے گئے ۔ ان کی تائید یا تردید کریں اور پھر اگلی بات شروع کریں۔ ورنہ کوئی بات بھی انجام تک نہیں پہنچ سکتی۔
کیا آپ مطمئن ہیں کہ شیخ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کی جانب آپ کے منسوب کردہ دونوں شیعی عقائد کا کوئی ثبوت نہیں اور یہ کہ آپ کے ابتدائی الزامات بے بنیاد ہیں؟
لیکن اس سے پہلے آپ اس بات کا اعتراف کریں کہ آپ کے شیخ موصوف کے اس موقف کی تائید آپ بھی کرتے ہیں کہ
" اہل بیت کو اللہ نے ہر قسم کے اخلاق ذمیمہ اور اعمال خبیثہ سے پاک بنایا ہے "
تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوے
 
شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
لیکن اس سے پہلے آپ اس بات کا اعتراف کریں کہ آپ کے شیخ موصوف کے اس موقف کی تائید آپ بھی کرتے ہیں کہ
" اہل بیت کو اللہ نے ہر قسم کے اخلاق ذمیمہ اور اعمال خبیثہ سے پاک بنایا ہے "
تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آوے
ہمارا عقیدہ اس ضمن میں واضح ہے، جو فضیلۃ الشیخ حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ نے ایک سائل کے جواب میں بیان کیا ہے:

سورہ احزاب آیت 33 کے بارے میں عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
"نزلت في نساء النبي" (تفسیر ابن ابی حاتم وتفسیر ابن کثیر ج3 ص491 دوسرا نسخہ ج5 ص169)
یہ آیت خاص طور پر نبی کریمﷺ کی ازواج مطہرات کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔
اس کی سند حسن ہے اس کے راوی امام عکرمہ اس بات پر مباہلہ کرنے کو تیار تھے کہ اس آیت سےمراد ازواج نبیﷺ ہیں۔
قرآن کریم سے ثابت ہے کہ بیویاں اہل بیت میں شامل ہوتی ہیں ۔(دیکھیں سورۃ ہود:71 ۔73)

آیت مذکورہ میں طہارۃ سے معصومین مراد لینا نہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے ثابت ہے نہ تابعین اور وہ آئمہ اہل سنت سے ثابت ہے بلکہ تطہیر سے گناہ، شرک، شیطان، افعال خبیثہ اور اخلاق ذمیمہ سے طہارت مراد ہے۔دیکھیئے احکام القرآن للقاضی ابی بکر بن العربی ص 429

اللہ تعالیٰ نے قرآن میں مختلف صحابہ کرام کے مختلف فضائل بیان کئے ہیں۔ کہیں مہاجرین کی قربانیوں کی فضیلت ہے تو کہیں انصار کے ایثار کا تذکرہ۔ کہیں بیعت رضوان میں شامل صحابہ کو جنت کی بشارت ہے تو کہیں صحابہ کے ایمان کو دیگر لوگوں کے لئے معیار قرار دیا جانا مذکور ہے۔

لہٰذا آپ کے سوال کا واضح جواب یہ ہے کہ:

اہل بیت جن میں کہ ازواج مطہرات بھی شامل ہیں، ان کی فضیلت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اعمال خبیثہ سے پاک کر دیا تھا۔ ،،، واللہ اعلم۔

ہم نے اپنی بات واضح کر دی اب آپ دیانت سے واضح کریں کہ شیخ رحمہ اللہ کی جانب شیعی عقائد منسوب کرنا غلطی ہے یا نہیں۔
 
اس کے لئے عرض ہے کہ پہلے آپ اس تھریڈ کا مطالعہ فرمالیں کہ جو بات آپ مان رہیں ہیں ان سب باتوں کا رد کیا جارہا ہے
http://forum.mohaddis.com/threads/اہل-بیت-کو-پوری-کائنات-پر-فضیلت-حاصل-ہے.7852/
 
Top