• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا میاں بیوی کے جوڑے آسمان پہ بنتے ہیں ؟

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
463
پوائنٹ
209
لوگوں میں رشتے کی بابت مشہور ہے کہ یہ آسمان پہ بنتے ہیں یعنی رشتہ نوشتہ ہوتا ہے ۔ کیا یہ بات صحیح ہے کہ رشتہ آسمان پہ بنتاہے ؟
اللہ تعالی نے قرآن میں متعدد جگہ مخلوق کے متعلق جوڑا جوڑا بنانے کا ذکر کیا ہے ۔ انسانوں کے متعلق اللہ تعالی فرماتا ہے :

وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُم مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِّتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُم مَّوَدَّةً وَرَحْمَةً ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ (الروم:21)
ترجمہ: اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ تمہاری ہی جنس سے تمہاری بیویاں پیدا کیں تاکہ تم ان سے آرام پاؤ، اس نے تمہارے درمیان محبت اور ہمدردی قائم کردی ، یقینا غوروفکر کرنے والوں کے لئے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں۔

اس آیت سے پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالی نے مردوں کے لئے اسی کى جنس سے ہی عورتوں کو پیدا کیا ہے تاکہ ایک دوسرے سے شادی کرکے جوڑا جوڑا بن جائے اور ایک دوسرے کے راحت وسکون کا باعث بن جائے ۔اگر مرد وعورت کی جنس الگ الگ ہوتی مثلا مرد انسانوں میں سے اور عورتیں حیوان میں سے تو ایک پھر دوسرے کا جوڑا بننا اور قلبی سکون ملنا ناممکن تھا۔ اس وجہ سے اللہ تعالی نے مرد کو اسی کی جنس سے بیوی اور عورت کو بھی اپنی ہی جنس سے شوہردیا۔ پھر اللہ نے ہمیں جوڑے بننے اور زندگی گذارنے کا سنہرا اصول بھی دیاجسے شادی کہتے ہیں ۔
اسلام کی رو سے مردوں کو نیک بیوی کا انتخاب کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ رشتہ ازدواج کی بنیاد صالح ہو اور بقیہ زندگی اسی بنیاد پہ رشتہ قائم رہے ۔
ان باتوں سے ہمیں یہ معلوم ہوگیا کہ جوڑا بنا دیا گیا ہے رشتہ ہمیں بنانا ہے ۔ یہ ہمارے ہاتھ میں ہے کہ کس سے رشتہ بنارہے ہیں ؟
ہاں ایک اور بات یہ بھی ہے کہ آسمان میں لوح محفوظ میں ہمارا رشتہ بھی لکھا ہوا جیسے ہماری تقدیر لکھی ہوئی ہے ۔ تو یہ اس وجہ سے ہے کہ اللہ تعالی کے علم میں پہلے سے ہی یہ بات ہے کہ ہم زندگی میں کیا کیا کرنے والے ہیں؟۔

 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
پھر رشتہ میں پریشانیاں اورتنگیاں کیوں ہوتی ہیں
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,762
پوائنٹ
1,207
پھر رشتہ میں پریشانیاں اورتنگیاں کیوں ہوتی ہیں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
پریشانیاں اور تنگیاں تو زندگی کے ہر میدان میں آسکتی ہیں..ابتسامہ!
مثلا
کھانا ہضم کرنے میں بھی پریشانی ہو سکتی ہے اور اسکے اخراج میں بھی تنگی ہو سکتی ہے...ابتسامہ!
کوئی کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے میں بھی پریشانی ہوسکتی ہے..
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
مجھے ان مصنف کی اب ساری کتابیں ڈاؤنلوڈ کرنیں ہیں
 

عبدالقیوم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 25، 2013
پیغامات
825
ری ایکشن اسکور
433
پوائنٹ
142
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
پریشانیاں اور تنگیاں تو زندگی کے ہر میدان میں آسکتی ہیں..ابتسامہ!
مثلا
کھانا ہضم کرنے میں بھی پریشانی ہو سکتی ہے اور اسکے اخراج میں بھی تنگی ہو سکتی ہے...ابتسامہ!
کوئی کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے میں بھی پریشانی ہوسکتی ہے..
آپ نے ہمارا مقصد اور پریشانی تو سمجھی ہوگی نا
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
پھر رشتہ میں پریشانیاں اورتنگیاں کیوں ہوتی ہیں
پریشانیاں ، تنگیاں ، نا اتفاقیاں وغیرہ بهی هوتی ہیں ، انہیں آزمائشیں سمجهنا چاہیئے اور آزمائشوں میں ایمان پر قائم رهنا ، صحیح فیصلہ اختیار کرنا ، صلہ رحمی کرنا اپنے لیئے اجر مہیا کرنا هے ۔ اللہ هم سبکو آزمائشوں سے بچائے اور ہماری دنیوی اور اخروی دونوں حیاتوں کو سہل اور پرمسرت بنائے ۔ آمین
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,717
ری ایکشن اسکور
430
پوائنٹ
197
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
پریشانیاں اور تنگیاں تو زندگی کے ہر میدان میں آسکتی ہیں..ابتسامہ!
مثلا
کھانا ہضم کرنے میں بھی پریشانی ہو سکتی ہے اور اسکے اخراج میں بھی تنگی ہو سکتی ہے...ابتسامہ!
کوئی کتاب ڈاؤن لوڈ کرنے میں بھی پریشانی ہوسکتی ہے..
ابتسامہ
 
Top