• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا پاکستانی اہل حدیث دیوبند مسلک کے افراد کو کافر سمجھتے ہیں ؟

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
اور میں یہ سمجھنے لگا ہوں کہ اگر واقعتاً ایسا ہے تو پھر اہل حدیث اور دیوبند حضرات کا اختلاف بھی فقط فروعی نہیں بلکہ اصولی ہے۔
تلمیذ بھائی کا اصل سوال دیوبندیوں کے کافر ہونے یا نہ ہونے سے متعلق تھا۔ اصولی اختلاف کیا دونوں میں سے کسی ایک جماعت کے کفر کو مستلزم ہے؟
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
کسی کلمہ گو کو کافر کہنا ایک بھاری ذمہ داری کا کام ہے،کیونکہ ہو سکتا ہے جسے ہم کافر کہیں اور وہ کافر نہ ہو تو یہ کفر کہنے والے کی طرف پلٹ سکتا ہے۔
تلمیذ بھائی نے اہل حدیث حضرات کا دیوبند حضرات کے بارے میں نظریہ جاننے کی اچھی کوشش کی اور بھائیوں نے وضاحت بھی کی،دیوبند حضرات کو ان کے عقائد کی بنا پر کافر کہا جا سکتا ہے یا نہیں،یہ تو میں نہیں جانتا،البتہ باذوق بھائی نے درست کہا ہے کہ کسی بھی جماعت کا نظریہ جاننے کے لیے ان کے معتبر علماء سے بات کرنی چاہیے،کسی کو کافر یا مشرک کہنے کے بارے میں ایک سوال میں نے بھی ابوالحسن علوی بھائی سے کیا تھا جس کا انہوں نے یہ جواب دیا۔ملاحظہ فرمائیں:
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ سمجھنے والے کافر کیوں نہیں؟
جس طرح تلمیذ بھائی نے اہلحدیث حضرات کا دیوبند حضرات کے بارے میں نظریہ جاننے کی کوشش کی اسی طرح میں تلمیذ بھائی سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ان کی نظر میں وہ دیوبند حضرات کیسے ہیں جو اہلحدیث کے ساتھ فروعی مسائل مثلا"رفع الیدین،آمین بالجہر،فاتحہ خلف الامام" میں اختلاف کی بناء پر بُرا سلوک کرتے ہیں اور نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں۔کیا اُن کو ایسا کرنا چاہیے؟ کیا ان مسائل میں اختلاف کی بناء پر اہلحدیث واقعی اتنے "مجرم" ہیں کہ ان کے لیے غلط الفاظ استعمال کیے جائیں؟
میں اس بارے میں تلمیذ بھائی کی رائے جاننا چاہتا ہوں۔اُمید ہے کہ وہ اپنا نظریہ بیان کریں گے۔ان شاءاللہ
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
-------------انتظامیہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاہد نذیر بھائی،
یہ دھاگا مباحثہ کے لئے نہیں ہے۔
میں نے کسی قسم کا بحث مباحثہ نہیں کیا۔

آپ اگر تمام دیوبندی علماء و عوام کو کافر سمجھتے ہیں تو کہہ دیں کہ آپ کے نزدیک یہ سب لوگ من حیث الجماعت کافر ہیں۔
میں ایسا نہیں سمجھتا۔

اگر نہیں سمجھتے تو لکھ دیں کہ آپ ان کے عقائد کو کفریہ شرکیہ سمجھتے ہیں اور ان کے حاملین کی تکفیر نہیں کرتے۔
میرا موقف یہ بھی نہیں ہے۔

آپ اسی پوسٹ کی تدوین کر کے دوبارہ پوسٹ کر سکتے ہیں۔
---------------------
جی میں دوبارہ پوسٹ کررہا ہوں۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
اس فورم پر آنے سے پہلے میرا یہ نظریہ تھا پاکستان میں موجود اہل حدیث سے موسوم مسلک سے جڑے افراد دیوبند مسلک سے اختلاف کو فروعی اختلاف سمجھتے ہیں اور ایمان و کفر والا اختلاف نہیں سمجھتے ۔ لیکن اس فورم پر آکر میرا یہ نظریہ تبدیل ہو رہا ہے کہ اہل حدیث حضرات دیوبند مسلک کے ساتھ اپنے اختلافات کو فروعی اختلاف سمجھتے ہیں ۔
تلمیذ صاحب جو دیوبندی اور اہل حدیث کے درمیان اختلاف کو فروعی اختلاف سمجھتے ہیں کے لئے انکے تسلیم شدہ اکابر کا حوالہ پیش خدمت ہے جو انکی اس غلط فہمی کو دور کرنے میں یقیناً معاون ثابت ہوگا۔

اشرف علی تھانوی دیوبندی لکھتے ہیں: اس کا مضمون بظاہر صحیح ہے مگر حقیقت میں دھوکہ دیا ہے کیونکہ ہمارا نزاع غیر مقلدوں سے فقط بوجہ اختلاف فروع و جزئیات کے نہیں ہے اگر یہ وجہ ہوتی تو حنفیہ،شافعیہ کی کبھی نہ بنتی لڑائی دنگہ رہا کرتا حالانکہ ہمیشہ صلح و اتحاد رہا، بلکہ نزاع ان لوگوں سے اصول میں ہوگیا ہے۔ ھدیہ اھلحدیث،صفحہ 169

معلوم ہوا کہ مقلدوں کو اہل حدیث سے اختلاف عقائد اور اصول میں ہے۔ اور یہی بات درست ہے۔ اشرف علی تھانوی کا یہ بیان ان خوش فہم اہل حدیثوں کو بھی حقائق کی دنیا میں واپس لے آئے گا جو آل دیوبند اور اہل حدیث کے درمیان بنیادی عقائد میں اختلاف سے آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔چونکہ دیوبندیوں کے عقائد میں واضح کفر اور شرک پایا جاتا ہے لہذا اہل حدیث اور دیوبندیوں کے مابین یہ اختلاف کفر اور اسلام کا اختلاف ہے۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
یاد رہے کہ عقائد کو کفریہ شرکیہ کہنا علیحدہ بات ہے اور ان کے حامل کا کافر ہونا علیحدہ شے ہے۔ واللہ اعلم۔
سلف صالحین سے اس بلا دلیل دعویٰ کی دلیل درکار ہے کہ کفریہ اور شرکیہ عقیدہ رکھنے والا شخص کافر نہیں ہوتا۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
میرے علم کی حد تک اہل حدیث علماء میں سے کوئی بھی دیوبندی حضرات کو کافر نہیں کہتا اور اگر عام لوگوں میں سے کوئی ایسا کرتا ہے تو یہ کم علمی کا شاخسانہ ہے۔
محترم آپ اپنے علم میں اضافہ فرمالیں۔ دیوبندی علماء کو کافر کہنے والے تین جید علماء کے نام پیش خدمت ہیں۔
1- طالب الرحمنٰ شاہ حفظہ اللہ
2- طیب الرحمنٰ زیدی حفظہ اللہ
3- حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ
اگر آپ ان مذکورہ بالا علماء کو عالم ہی تسلیم کرنے سے انکار کردو تو کچھ نہیں‌ کہا جاسکتا۔

میںنے یوٹیوب پر طالب الرحمن شاہ صاحب کا کویت کا ایک انٹرویو سنا تھا جہاں انہوں نے وضح طوراپنی طرف منسوب دیوبندیوں کی تکفیر کی تردید کی تھی۔
انٹرنیٹ پر انصر باجوہ دیوبندی اور طالب الرحمنٰ شاہ کے مابین ہونے والا مناظرہ جس کا عنوان عقائد علماء دیوبند ہے موجود ہے جس میں طالب الرحمنٰ حفظ اللہ نے ان تمام دیوبندی علماء کو نام لے کر کافر قرار دیا ہے جنھوں نے المہند کی تصدیق کی ہے۔اس مناظرے کو یہاں ملاحظہ فرمائیں :: MUNAZARA.ORG-Video-Shaykh Talib ur Rahmaan
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
سلف صالحین سے اس بلا دلیل دعویٰ کی دلیل درکار ہے کہ کفریہ اور شرکیہ عقیدہ رکھنے والا شخص کافر نہیں ہوتا۔
ازراہ کرم اس کے لئے علیحدہ موضوع کھول لیں۔
اور واضح طور پر اس سوال کا ہاں یا ناں میں جواب دیجئے (اگر ممکن ہو) کہ:
کیا آپ کے نزدیک تمام دیوبندی علماء و عوام کافر ہیں؟ اگر اس سوال کو توڑنا ممکن ہو تو توڑ لیجئے:
کیا آپ کے نزدیک گزشتہ و موجودہ دور کے تمام دیوبندی علماء کافر ہیں؟
کیا آپ کے نزدیک گزشتہ و موجودہ دور کے تمام دیوبندی عوام کافر ہیں؟

آپ کا موقف درست ہے یا غلط۔ اس سے ہمیں بحث نہیں۔ اور آپ بھی ہمارے موقف سے اتفاق یا اختلاف کریں تو آپ کا حق ہے۔
فی الوقت اس دھاگے کی حد تک تو آپ کا دو ٹوک موقف درکار ہے۔

اگر ممکن ہو تو درج بالا سوالات کے صریح جوابات ان علمائے کرام سے بھی لے کر دیجئے جن سے آپ کی ذاتی طور پر ملاقات رہتی ہے۔

یاد رہے کہ ہم یہاں کسی بھی قسم کے موقف کی صحت پر بات نہیں کر رہے۔۔۔! لہٰذا کسی قسم کے حوالہ جات وغیرہ پیش کرنا غیرضروری ہے۔ ہاں کوئی ایسا حوالہ ہو جس میں کسی ایک فرد کے بجائے پوری جماعت دیوبند کو کافر قرار دیا گیا ہو تو ضرور پیش کیجئے۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,011
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
تلمیذ بھائی کا اصل سوال دیوبندیوں کے کافر ہونے یا نہ ہونے سے متعلق تھا۔
اصل سوال دیوبندیوں اور اہل حدیثوں کے درمیان فروعی اور اصولی اختلاف کے بارے میں بھی ہے۔ تلیمذ کی پوسٹ دوبارہ ملاحظہ کرلیں۔

اصولی اختلاف کیا دونوں میں سے کسی ایک جماعت کے کفر کو مستلزم ہے؟
اگر یہ اصولی اختلاف کفر اور شرک کی بنیاد پر ہو تو کیا تب بھی دونوں میں سے ایک جماعت کے کفر کو مستلزم نہیں ہوگا؟؟؟
 
شمولیت
اکتوبر 19، 2011
پیغامات
75
ری ایکشن اسکور
410
پوائنٹ
44
محترم آپ اپنے علم میں اضافہ فرمالیں۔ دیوبندی علماء کو کافر کہنے والے تین جید علماء کے نام پیش خدمت ہیں۔
1- طالب الرحمنٰ شاہ حفظہ اللہ
2- طیب الرحمنٰ زیدی حفظہ اللہ
3- حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ
اگر آپ ان مذکورہ بالا علماء کو عالم ہی تسلیم کرنے سے انکار کردو تو کچھ نہیں‌ کہا جاسکتا۔


انٹرنیٹ پر انصر باجوہ دیوبندی اور طالب الرحمنٰ شاہ کے مابین ہونے والا مناظرہ جس کا عنوان عقائد علماء دیوبند ہے موجود ہے جس میں طالب الرحمنٰ حفظ اللہ نے ان تمام دیوبندی علماء کو نام لے کر کافر قرار دیا ہے جنھوں نے المہند کی تصدیق کی ہے۔اس مناظرے کو یہاں ملاحظہ فرمائیں :: MUNAZARA.ORG-Video-Shaykh Talib ur Rahmaan
سو دیوبندی کافر تو بریلویوں اور شیعوں کی بات کرنا ہی محال ہے۔ اپنے آپ کو سلفی کہنے والے یہ بھی بتا دیں کہ اسلاف میں سے کس کس نے کفر کا ایسا سیل رواں کھولا تھا؟ یہ بھی معلوم ہوا کہ ہم ایک مسلمان ملک میں نہیں بلکہ کافروں کی اکثریت والے ملک میں بستے ہیں۔ اب یہ نہ بتائے گا کہ دیوبندی علماء اور عامیوں میں فرق ہے۔: التابع تابع
 

تلمیذ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 12، 2011
پیغامات
765
ری ایکشن اسکور
1,506
پوائنٹ
191
ضروری وضاحت
میں نے اہل حدیث اور دیوبند کے درمیان اختلاف کی جو بات کی ہے اس اختلاف سے مراد میری کفر و شرک کا اختلاف ہے یعنی کیا اہل حدیث مسلک سے منسلک افراد دیوبند کو خارج از اسلام فرقہ سمجھتے ہیں ؟
شاکر بھائی میرا سوال صحیح طور پر سمجھ پائے ہیں ۔
باقی افراد خصوصا شاہد نذیر صاحب سے میری گذرارش ہے کہ آپ شاکر بھائی کے سوالوں کی روشنی میں اپنا موقف پیش کردیں ۔ وہ غلط ہے یا صحیح کم از کم میں آپ سے یہاں کوئی بحث نہ کروں گا ۔
میں آج تک یہ خیال کرتا تھا کہ اہل حدیث افراد دیوبند مسلک کو خارج از اسلام نہیں سمجھتے لیکن اس فورم پر آکر میرا یہ نظریہ تبدیل ہورہا ہے ۔ بس میں یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ کہ میرا نظریہ غلط ہے یا صحیح
اگر میرے الفاط کے چناؤ سے تھریڈ کے مضمون کے بارے میں کسی کو غلط فہمی ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں ۔ اس لئیے میں نے وضاحت کردی
 
Top