میں نے بھی الہدی سے پڑھا ہے۔ مگر فرحت ہاشمی کی شاگردوں سے۔ یہ خود کو سلفی یا اہلحدیث کہنے سے گریز کرتی ہیں۔ مگر تعلیم قرآن وسنت کی ہی دیتی ہیں۔جن سے میں نے پڑھا ان سے مجھے چند اختلافات بھی ہوئے۔ جیسے چہرے کا پردہ نہ کرنا، پلکنگ کو جائز کہنا، ابولہب کو پانی پلائے جانا(جو کہ بخاری کی ایک خواب والی حدیث سے استدلال تھا)،اور اصول حدیث سے ناواقفیت۔۔۔۔ یہ صرف میں انکا کہہ رہی جن الہدی کی اساتذہ سے میں نے پڑھا۔ میرے علاوہ بھی عامہ ،خاصہ کرنے والی بہت سی لڑکیوں کو ان سے اختلافات تھے۔اتنے بڑے پیمانے پر ڈاکٹر صاحبہ دعوت و تبلیغ کا کام کررہی ہیں، لیکن پھر بھی مجہول ہیں۔ ان کا منہج واضح نہیں ہورہا۔ میں نے ان کی طالبات سے بھی پوچھا لیکن کسی سے مجھے واضح جواب نہیں ملا۔
یہ جو لنک دی جارہی ہے ، ان ہی کی طالبات کی ہے۔ یہاں پر مولانا مودودی اور ڈاکٹر اسرار احمد کی تفسیر موجود ہے۔
http://www.livequraneverymoment.org/
تحقیق صرف اس لیے کر رہی ہوں کیونکہ واٹس اپ پر مجھے انکے تعلیمی حلقوں میں شامل کیا گیا تھا۔ چونکہ انکا منہج واضح نہیں، اسلیے میں نے وہ سارے گروپس چھوڑ دیے۔ اور مجھے دیکھ کر کئی خواتین یہی قدم اٹھا رہی ہیں۔ اور علمی حلقوں سے محروم ہورہی ہیں۔
کیا آپ میں سے کسی کو انکا منہج معلوم ہے؟؟؟
جزاکم اللہ خیرا فی الدنیا و الآخرۃ
اگر کوئی قرآن وسنت کی دعوت دے مگر خود کو وہابی ، اہلحدیث وغیرہ نہ کہے تو کیا آپ کے نزدیک اسکا منہج واضح نہیں؟ جبکہ فرقہ ناجیہ کی پہچان اور انکا منہج "ما انا علیہ واصحابی" بتائی گئی ہے۔ نہ کہ انکا نام۔۔۔اسی طرح ڈاکٹر ذاکر نائک اور مفتی مینک کا بھی منہج واضح نہیں ہے۔