بنات خدیجہ
رکن
- شمولیت
- ستمبر 01، 2014
- پیغامات
- 115
- ری ایکشن اسکور
- 57
- پوائنٹ
- 54
جزاک اللہ خیرا۔
یہ آپ نے بہت بڑی بات کہہ دی، آپکے پاس کیا پیمانہ ہے کہ جو اپنے آپکو اہلحدیث نہیں کہلوائے اس سے علم لینا درست نہیں ؟ آپ مجھے قرآن اور حدیث سے بتلائیں-
کسی دینی مسئلے میں اختلاف ہونا کوئی نئی بات نہیں یہیں اسی فورم پر محترم شیخ رفیق صاحب کا فتویٰ موجود ہے وہ کلی طور پر فوٹو اور ویڈیو کو حرام قرار دے رہے ہیں لیکن یہاں بہت سے دیگر دین کا علم رکھنے والے بہت سی صورتوں میں ویڈیو اور فوٹو کو جائز قرار دے رہے ہیں تو کیا طرفین سے علم نہ سیکھا جائے ؟
اس زمانے میں جہاں بدعات اور خرافات کا دور دورہ ہے وہاں اگر کوئی خالص کتاب و سنت سے کی طرف دعوت دے تو ایسے داعی اور داعیہ کسی نعمت سے کم نہیں چہ جائیکہ لوگوں کو متنفر کیا جائے اتنی تنگ نظری ٹھیک نہیں -
میں خود ایک اہلحدیث ہوں اور اہلحدیث کہلوانے میں فخر محسوس کرتا ہوں-
اس زمانے میں جہاں بدعات و خرافات کا دور دورہ ہے کیا اس زمانے میں ہم کسی بھی داعی یا داعیہ سے علم حاصل کرسکتے ہیں؟ یہ جانچے بغیر کہ ان کا تعلق اہلسنت سے ہے یا نہیں۔
ہم ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ کے خلاف نہیں ہیں، اور ہم کیسے ہوسکتے ہیں جبکہ ہم پر ان کا منہج واضح نہیں ہوا۔ ہم تو ڈاکٹر صاحبہ کے صرف نام سے واقف ہیں، اگر ہمیں یہ علم ہوتا کہ ان کی دعوت خالص کتاب و سنت کی دعوت ہے تو یقینا اس سوال کی ضرورت ہی پیش نہ آتی۔
اگر ہم پر ان کا منہج واضح ہوتا کہ انکی دعوت خالص ہے تو آپ کی یہ بات بجا تھی کہ یہ تنگ نظری ہے۔
۔۔۔
لیکن جیسے محترم محمد عامر یونس صاحب کا کہنا ہے کہ پیغام ٹی وی سے ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ کے پروگرام نشر ہوتے ہیں۔ تو اس سے معلوم ہوا کہ پیغام ٹی وی کی دعوت خالص کتاب و سنت کی دعوت ہے اور فرحت ہاشمی صاحبہ کی دعوت بھی خالص قرآن و سنت کی دعوت ہے۔
۔۔۔
یہ جاننا ضروری تھا کہ کیا ان کی دعوت خالص کتاب و سنت کی دعوت ہے؟ تاکہ ہم اور دوسرے ان کے حلقوں سے محروم نہ رہ سکیں۔
جزاکم اللہ خیرا۔