ابتدائی چند کلمات کا ترجمہ پیش خدمت ،
هكذا روج الاخوان المسلمون الكذب الصريح في أتباعهم
اخوان نے اپنے کارندوں میں کچھ یوں جھوٹ پھیلایا کہ
الاعتصام في ميدان رابعة العدوية فرض عين
میدان رابعہ میں (اخوان المسلمین کے حق میں ) دھرنا دینا ہر ایک پر فرض ہے
نزول جبريل في ميدان رابعة العدوية
میدان رابعہ (بڑی مقدس جگہ ہے ) کیونکہ اس میں جبریل اترے تھے
الاعتصام و الاعتكاف في ميدان رابعة العدوية أفضل من الاعتكاف في المسجد النبوي
میدان رابعہ میں (اخوان المسلمین کے حق میں ) دھرنا دینا یا اعتکاف کرنا مسجد نبوی میں اعتکاف سے بھی افضل (کیونکہ اخوان المسلمین کی حکومت کی حمایت کرنا بہت ضروری ہے )
رؤية النبي في المنام حان وقت الصلاة وهو يقدم المرسي للصلاة
محمد مرسی اس وقت مسلمانوں کا برحق حاکم ہے کیونکہ ) فلاں نے خواب میں دیکھا کہ
جناب نبی کریم ﷺ مجمع تشریف فرما ہیں ،اور وہاں محمد مرسی بھی موجود ہیں ،نماز کا وقت ہوا ۔پیغمبر اکرم ﷺ نے خود امامت کروانے کی بجائے محمد مرسی کو امامت کیلئے آگے کیا
معتصمي رابعة العدوية يباهي الله بهم الملائكة في السماء
جن خوش نصیبوں نے میدان رابعہ میں (اخوان المسلمین کے حق میں ) دھرنا،یا حاضری دی (مسلم حکومت کی حمایت میں ) اللہ ان کا ذکر ملائکہ میں فخر ومباہات سے کرتا ہے
آخر علامہ البانی کا قول نقل کیا ہے ،،وہ کہتے ہیں :
لیس صواباً ان یقال ان اخوان المسلمین ہم اہل السنۃ
یہ کہنا بالکل صحیح نہیں کہ اخوان والے ’’اہل السنہ ‘‘ ہیں