میرے بھائی
اسی سوفٹ وئیر میں کن لوگوں نے حصہ لیا ۔ یہ آپ اس کی ہیلپ میں دیکھ سکتے ہیں
کیا
مہتمم جامعہ اشرفیہ جناب مولانا محمد عبیداللہ صاحب، نائب مہتمم جناب مولانا حافظ فضل الرحیم صاحب
مولانا حافظ اجود عبید صاحب(ناظم شعبہ حفظ وناظرہ جامعہ اشرفیہ لاہور)
کیا یہ لوگ علماء نہیں ہیں ۔ یا یہ لوگ غیر مقلد ہیں
اتنے بڑے بڑے لوگ اور اپنے امام کو تحفظ دینے کی خاطر پوری کی پوری احادیث گول کر دیں
اور کچھ جگہ ترجمہ نہیں کیا
کیا ان لوگوں کو یہ پتا نہیں چلا کہ اس میں وہ ڈنڈی صرف وہاں مار رھے ہیں جہاں اپنے امام یا مسلک کے خلاف کوئی بات جاتی ہے
کیا غلطی صرف اپنے مسلک والی جگہ پر ہی ہوئی ہے کہیں اور نہیں ہوئی -
محترم یہ سافٹ ویر بہت ہیوی ہے اور میرے انٹر نیٹ کی سپیڈ کم ہے جس کے لئیے مجھے اسے ڈاؤن لوڈ کرنا بہت مشکل ہے۔میں نے درخواست کی تھی کہ ترمذی کا عربی متن کس کتاب سے لیا گيا اور اردو متن کس کتاب سے لیا گيا یا کس نے کمپوز کیا ۔ آپ نے جو امیج شیئر کی ہے اس میں ترمذی کے حوالہ سے کچھ نہیں ۔ آپ کے پاس سافٹ ویر ڈاون لوڈ ہے اس میں دیکھ کہ یہ بتادیں کہ ترمذی کا عربی و اردو متن کن کتب سے آیا
اگر دیوبند علماء نے اگر کچھ کتب یا تفاسیر اس سافٹ ویر میں کمپوز کی ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں انہوں نے پورا سافٹ ویر کمپوز کیا ہے
آپ نے ابو داؤد کے حوالہ سے کچھ الزامات لگائے ہیں مجھے یقین ہے آپ نے وہاں بھی کاپی پیسٹ سے کا م چلایا ہوگآ اور کوئی تحقیق نہیں کی ہوگي لیکن میری درخواست ہے کہ ابھی صرف ترمذی کے حوالہ سے بات چل رہی ہے ديگر کتب کے حوالہ سے بات چیت کو ابھی موخر رکھیں ورنہ بات گڈمڈ ہوجائے گی