• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

گرمیوں کے مشروبات

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
املی کا شربت:
املی کو ایک کپ پانی میں بھگو دیں۔بہتر ہے کہ 5،6 گھنٹے بھیگی رہے ورنہ ایک،ڈیڑھ گھنٹہ بھی کافی ہے۔اب املی کا رس نکال کر اچھی طرح چھان لیں۔حسب پسند چینی،نمک کالی مرچ اور ٹھنڈا پانی شامل کر لیں۔انتہائی مزیدار اور فرحت بخش مشروب تیار ہے۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
گرمی و سورج کی بات کرتی ہو!
صحت و تسکین کی بات کرتی ہو!
ہم کو پانی نصیب نہیں ہوتا!
آپ شربت کی بات کرتی ہو!
(اہلیان کراچی کی پکار)
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,589
پوائنٹ
791
املی کا شربت

اجزاء
املی کا گودا 4 کھانے کے چمچے
چینی 2 کھانے کے چمچے
پانی آدھی پیالی
پسا اور بھنا ہوا زیرہ 1 چائے کا چمچہ
کالا نمک آدھا چائے کا چمچہ
برف حسب ضرورت

ترکیب
بلینڈر میں املی کا گودا، چینی اور پانی ڈال کر چند منٹ تک بلینڈ کریں۔ جب چینی حل ہو جائے تو اس میں زیرہ، کالا نمک اور برف ڈال کر یکجا کر لیں۔ املی کا مزیدار شربت گلاس میں نکالیں ۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
ماشاء اللہ بہترین۔۔۔
ایک شربت کی ترکیب میری طرف سے ۔۔۔
دو آڑو اور ایک آم کو چھوٹے پیس میں کاٹ لیں۔بلینڈر میں دونوں کو ڈال کر حسب ذوق نمک اور تھوڑی سی چینی شامل کر لیں اوربلینڈ کر لیں۔کرشڈ برف ملا کر دوبارہ بلینڈ کریں۔شربت تیار ہے۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
یعنی ہمارے مشروبات کے سہارے یہ تیسری گرمیاں ہوں گی۔۔الحمدللہ))
بادام کی لسی جسے سَردائی بھی کہتے ہیں،گرمیوں کا خاص مشروب ہے اور وہ بھی ناشتے سے قبل۔اچھے دن تھے کہ جب سردائی بنانے کے بھی خاص مٹی کے برتن ہوتے تھے۔اب ہر چیز مشینیت سے آراستہ ہے۔اس لیے ہم بھی دیمک لگے لکڑی کے ڈنڈے کو استعمال کرنے کے حق میں نہیں۔ویسے بھی اتنا وقت ہماری نسل کو میسر نہیں کہ وہ دس پندرہ منٹ لگا کر سردائی تیار کرے۔

بادام کی لسی
مٹھی بھر بادام رات کو پانی میں بھگو دیں۔بہتر ہے کہ برتن مٹی کا ہو۔صبح بادام چھیل لیں اور آدھا گلاس پانی ڈال کرگرائنڈر میں ایک سے دو منٹ تک اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔حسب پسند چینی کو آدھا گلاس پانی میں گھول لیں ۔اب بلینڈ کیے بادام،چینی کا شربت مکس کر کے حسب پسند پانی اور برف شامل کر لیں۔پانی کی مقدار پسند پر منحصر ہے۔عام طور پر مٹھی بھر بادام سے پانچ چھ گلاس بن جاتے ہیں۔مزید پتلا کرنا ہو تو پانی کی مقدار بڑھا دیں۔انتہائی خوش ذائقہ اور مفیدلسی تیار ہے۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
شکر کا شربت
بسا اوقات چینی ختم ہوتی ہے یا ہم چینی کو مضر جانتے ہوئے استعمال نہیں کر رہے ہوتے۔اس وقت یہ سادہ سا شربت بنا کر پیجیے۔شکر کو ایک گلاس پانی میں اچھی گھول کر چھان لیں۔اب اس پانی میں حسب پسندمزید ٹھنڈا پانی شامل کریں۔شکر کا شربت تیار ہے۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
میٹھی کچی لسی
یوں تو گرمیوں میں بی پی لو ہی رہتا ہے اور نمکین لسی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ہم اسے میٹھا بھی بنا سکتے ہیں۔ایک گلاس دودھ میں حسب پسند چینی مکس کریں اور پھر حسب ضرورت ٹھنڈا پانی شامل کریں۔فوری بشاشت حاصل کرنے کا آسان طریقہ ہے۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
دودھ ربڑی
ایک کلو دودھ ابال لیں۔تین کھانے کے چمچ چاول صاف کر کے بالکل باریک گرائینڈ کر لیں اور ابلتے ہوئے دودھ میں چمچ چلاتے ہوئے شامل کر لیں۔خشک میوہ بھی کتر کر ڈال دیں۔حسب پسند چینی شامل کر کے کچھ دیر پکانے کے بعد چولہا بند کر دیں۔آدھا آدھا چائے کا چمچ گوند کتیرا(چاہیں تو ذرا سا پیس لیں یا پھر پھولنے کے بعد ہی اچھی طرح مسل کر شامل کر لیں)اور تخم بالنگا علیحدہ علیحدہ آدھا آدھا کپ پانی میں بھگو دیں۔دس سے پندرہ منٹ میں دونوں پھول جائیں گے۔اب دودھ میں حسب پسند روح افزا اور یہ دونوں اشیاء شامل کر کے ٹھنڈا کر لیں۔افطاری کے لیے بہت اچھا مشروب ہے۔لیکن گوند کتیرا چونکہ تاثیرا ٹھنڈا ہوتا ہے تو ہفتے میں دو سے تین مرتبہ استعمال کر سکتے ہیں۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
ایک طرح کی سادہ لسی پی کر بھی اکتاہٹ ہونے لگتی ہے۔سو معمول سے ہٹ کر لسی بنائیے۔
دہی کی میٹھی لسی بنا کر اس میں کھوئے والےپیڑے،برفی(چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے) یا کھویا شامل کر کے مدھانی سے حل کر لیں یا بلینڈر میں بلینڈ کر لیں۔مزیدار لسی تیار ہے۔
زیادہ افراد کے لیے لسی بنانی ہو یا وقت کی کمی ہو تو دہی کو بلینڈر میں ڈال کر دو سیکنڈ کے لیے چلائیے۔میٹھی لسی بنانی ہو تو چینی کو پانی میں ڈال کر رکھ دیں۔کچھ دیر میں خود ہی حل ہو جائے گی۔اب دہی میں حسب ضرورت پانی اور نمک یا چینی کا شیرا شامل کر لیں۔
 
Top